مظفرگڑھ.
آئل ٹینکرز کو لوٹنے اور عملے کو اغوا کرنے کے کیسز میں گرفتار سابق ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ کے خاتمے کے بعد دوبارہ عدالت میں پیش کردیا گیا،
عدالت نے مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا اور جمشید دستی کے علاج کے لیے انھیں ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست بھی منظور کرلی.
آئل ٹینکرز لوٹنے اور عملے کے اغواء کے کیسز میں جمشید دستی کو 6 فروری کو ملتان کینٹ سے گرفتار کیا گیا تھا،
4 روزہ جسمانی ریمانڈ کے خاتمے کے بعد دستی کو دوبارہ سینئر سول جج ملک جاوید اقبال کی عدالت میں پیش کیا گیا،
پولیس نے عدالت سے مزید 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی جبکہ جمشید دستی کے وکلاء کو کہنا تھا کہ انھیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے،
انھوں نے دستی کے پتے میں پتھری کے علاج کی بھی درخواست کی.دو طرفہ دلائل سننے کے بعد عدالت نے جمشید دستی کو مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا
جبکہ جمشید دستی کے وکلاء کی جانب سے دی جانے والی جمشید دستی کے علاج کی درخواست بھی منظور کرلی.
جمشید دستی کا کہنا تھا کہ انکے ساتھ بہت بڑی زیادتی اور انتقام ہوا ہے.اور مذید
جمشید دستی کا کہنا تھا کہ انتہائی سیاہ دور ہے لوگ مررہے ہیں.لوگوں کو غربت نظر نہیں آتی، صدی کا بدترین انتقام جاری ہے.
مظفرگڑھ
کنوان چوک پر نئے بننے والے پلازے کی اچانک عمارت گر گئی دیکھتے ہی دیکھتے بڑی بلڈنگ ایک زمین کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی
مظفرگڑھ ریسکیو 1122 کی بروکت کاروائی امدادی آپریشن جاری
بڑی تعدار میں شہری بهی اپنی مدد آپ کے تحت ملبہ ہٹانے میں مصروف
کئی افراد کا ملبہ تلے دبنے کا خدشہ ریسکیو 1122 ابهی تک امدادی کارروائیوں میں مصروف مارکیٹ کے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 8 ہوگئی.
ہسپتال ذرائع جبکہ زخمی ہونے والے 5 افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر)
پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریڈیو کا عالمی دن کل منایا جائے گا،اس دن کے منانے کا مقصد ٹیکنالوجی کے اس جدید دورمیں
خبروں اور معلومات کے حصول کیلئے ریڈیو کی اہمیت کو موثر طور پر اجاگر کرنا ہے۔
اس دن کے حوالے سے پاکستان بھر کے تمام ریڈیو سٹیشنز سے مختلف
پروگرام نشرکیے جائیں گے جس میں ریڈیو کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا
کوٹ ادو
ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع کی ریونیو حدود میں اشیاء خوردو نوش کے ذخیرہ کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے،
تفصیلات کے مطابق کوئی شخص چینی کے 50کلو والے تھیلوں یا اس سے کے برابر، تمام اقسام کے گھی اور کوکنگ آئل کے 5کلو والے کارٹن یا اس کے برابر،
آٹے کے 20کلو والے 100تھیلوں یا اس کے برابر، تمام اقسام کی دالوں کے 50کلو والے 100تھیلوں یا اس کے برابر،
تمام اقسام کے چنے کے 20والے 100تھیلوں یا اس کے برابر اور تمام اقسام کے چاول 20کلو والے 100تھیلوں سے زائد ذخیرہ نہیں کرسکتا
تاہم اس پابندی سے دکاندار، ڈیلر اور ٹریڈرز مستثنیٰ ہیں، انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی ہے کہ
وہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے، نوٹیفیکیشن کے مطابق دکاندار، ڈیلرز اور ٹریڈرز اپنے گوداموں پرا پنی دکان کا نام
اور پتہ ضرور درج کریں، کوئی دکاندار ڈیلر یا ٹریڈرز اشیاء خوردو نوش پر غیر قانوی طور پر زائد منافع حاصل نہیں کرسکتا،
کوٹ ادو
حکومت کی جانب سے شہریوں کو سبسڈائز اشیاء کی فراہمی کے لیئے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کو 6 ارب روپے کی ادائیگی،
یوٹیلٹی سٹورزپھر بھی مکمل طور پر فعال نہ ہو سکے،تحصیل بھر کے تمام یوٹیلٹی سٹورز سے آٹا،چینی اور گھی اچانک غائب،ایک ہفتہ سے چینی کا سٹاک بھی نہ پہنچ سکا،
یوٹیلٹی سٹورز عملہ صارفین کو ایک دو دن کا کہہ کر ٹالنے لگا،آٹا چینی گھی سمیت معیاری اشیاء مہیا کرنے کا مطالبہ،
اس بارے تفصیل کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے یوٹیلیٹی سٹورز پر 6 ارب روپے کا ریلیف پیکچ دے دیاتھا،
ریلیف پیکچ کا اطلاق ابتدائی طور پر 3 ماہ کیلئے تھاجس پر 7 جنوری 2020 سے عمل درآمد شروع ہوگیاہے،
پیکچ کے تحت آٹے، گھی، چینی، دالوں، چاول پر سبسڈی دی جارہی ہے،تحصیل کوٹ ادو کے مختلف علاقوں میں عوام کو مہنگائی سے ریلیف دینے کے لئے درجنوں سرکاری یوٹیلٹی اسٹورز قائم ہیں
جہاں سبسڈی کے ساتھ آٹا، چینی اور دالوں سمیت دیگر روزمرہ استعمال کی اشیاء خورونوش اور دیگر ضروریات زندگی کی چیزیں فروخت کی جارہی ہیں
مگر گزشتہ کئی ماہ کے دوران مہنگائی کے بڑھتے طوفان میں یہ یوٹیلٹی اسٹورز بھی کہیں کھو سے گئے ہیں،
اس حوالے سے عوام کا کہنا ہے کہ خاص کر آٹا، چینی اور چاول جیسی اشیاء کا حصول یہاں بھی ممکن نہیں،
چینی کئی روز سے نہیں مل رہی جبکہ من پسند گھی اور دیگر اچھے برانڈ والے گھی بھی غائب ہیں، اس صورتحال میں صارفین کی جانب سے جب چینی کا مطالبہ ہوتا ہے
تو یوٹیلٹی سٹورز عملہ صارفین کو ایک دو دن کا کہہ کر ٹال دیتے ہیں، صارفین کے مطابق حکومت کی جانب سے 6 ارب روپے کی ادائیگی کے باوجود یوٹیلٹی سٹورز پر بنیادی ضروریات کی اشیاء
نہ ہونے کے برابر دکھائی دیتی ہیں ماسوائے چند گھی کے مخصوص برانڈز جو بہت کم استعمال میں آتے ہیں
اسی طرح سیزن کے برعکس مشروبات کا انبار چند مخصوص برانڈز کے صابن اور واشنگ پاوڈرز کے پیکٹس سے یوٹیلٹی سٹورز کے رینکز پر انبار نظر آتے ہیں
روز مرہ کے استعمال میں آنے والے چینی،آٹا گھی اور آئل کے برانڈز سمیت معیاری چاول اور دالیں بھی ناپید ہیں،
دوسری جانب یوٹیلٹی اسٹورز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نئے ریٹس آ گئے ہیں جن کے مطابق عوام کو تمام چیزیں بازار کی نسبت کم قیمت پر فروخت کی جا رہی ہیں
مگر مانگ زیادہ ہونے کے باعث مشکلات کا سامنا ہے،شہریوں نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ریلیف دینے کے ساتھ یوٹیلٹی اسٹوروں میں آٹا،
چینی، چاول اور دالوں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ موجود اشیاء کے معیار کو بھی بہتر بنانے اور آٹا گھی چینی کی فوری سپلائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
کوٹ ادو
پولیس خواب خرگوش کے مزے لیتی رہی، نامعلوم چور وں نے ایک ہی رات میں مساجدوں سمیت 6دوکانوں کے تالے توڑ کر دوکانوں کا صفایا کردیا،
مسجد کے گلوں سینقدی سمیت دوکانوں سے نقدی کپڑے موبائل فون و دیگر سامان لے گئے،سینماء روڈ سے شہری کاگھرکے باہرگلی سے موٹرسائیکل بھی چوری کرلیا گیا،
چوری و ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی واداتوں پردوکانداروں سمیت شہری خوف زدہ،پولیس کے خلاف اجتجا ج،پولیس گشت بڑھانے اور چوروں کے گروہ کو فوری گرفتار کرکے سامان برآمد کرانے کا مطالبہ،
اس بارے تفصیل کے مطابق کوٹ ادو شہر میں چوری و ڈکیتی کی وارداتیں بڑھ گئیں،پولیس کا گشت کا نظام موئثر نہ ہونے پر آئے روز چوری و ڈکیتی کی وارداتوں پر
تاجر برادری دوکانداروں سمیت شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں،گزشتہ شب گنجان آباد علاقہ سینماء روڈ پر ایک ہی رات میں نامعلوم چوروں نے جامعہ مسجد اکبری فدائی،
جامعہ مسجد صدیق اکبر کے گلے توڑ کر پیسے نکال لئے، جبکہ پاکیزہ مصالہ جات،اقبال ٹیلرز،منظور کباڑ خانہ،علی ملک شاپ اور قمر چوہان کی دکان کے تالے اور کنڈے توڑے گئے
اور،علی ملک شاپ سے نقدی رقم،اقبال ٹیلر کی شاپ سے سوٹ اور دیگر دکانوں سے لاکھوں کا سامان چوری کرلیا گیا،
جبکہ اسی رات سینما روڈ کے رہائشی محمدشہبازکا لرو موٹرسائیکل جوکہ گھرکے باہر گلی میں کھڑی تھی جیسے بھی نامعلوم اٹھاکرلے گئے،
چور تمام رات مزے سے چوریاں کرتے رہے اورچوری کی وارداتوں سے پولیس لاعلم رہی، دوسری طرف چوری و ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر اہل علاقہ ودیگر دوکانداروں سمیت شہری خوف زدہ ہیں،
اور آئے روز چوری و ڈکیتی کی وارداتوں سے پریشان ہیں،مکینوں سمیت دوکانداروں رانا جہانزیب اکبر،سید طاہر عباس شاہ،رانا محمد آصف،محمداقبال ٹیلر ماسٹرودیگر دوکانداروں نے پولیس کے خلاف
شدید احتجاج کرتے ہوئے آر پی او ڈیرہ غازیخاں سمیت ڈی پی او مظفر گڑھ سید ندیم عباس، ایس ڈی پی او کوٹ ادو سید اعجاز حسین بخاری سے مطالبہ کیاکہ
شہر میں بڑھتی ہوئی وارداتوں پر قابو پایا جائے اور پولیس کا گشت بڑھایا جائے جبکہ چوروں کے گروہ کو فوری طور پر گرفتار کرکے چوری ہونے والاسامان برآمدکرایا جائے
بصورت دیگر تاجر برادری اجتجاج کرنے پر مجبور ہو جائے گی۔
کوٹ ادو
والی بال کا میچ دیکھنے کیلئے جانے والے کی چوری ہونے والی موٹر سائیکل کے چور گرفتار،پولیس نے مدعی مقدمہ کو موٹر سائیکل کی ریکوری دے دی،
اس بارے تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ پتل موڑ کے قریبایک ماہ قبل کوٹ ادو وارڈنمبر2کا رہائشی طالبعلم عمیر والی بال کا میچ دیکھنے گیا
اور اپنی موٹر سائیکل نمبری6709 مالیتی 40ہزارورپے گراؤنڈ کے ساتھ کھڑی کردی جسے 3نامعلوم اٹھا کر لے گئے تھے،
پولیس دائرہ دین پناہ نے جدید سائنیٹیفک تفتیش سے موٹر سائیکل چور گروہ کو گرفتار کرلیا ہے اور محمدعمیر کے موٹر سائیکل کی آدھی رقم20ہزارروپے ایس ایچ او
دائرہ دین پناہ عصمت عباس نے گزشتہ روز محمد عمیر کے حوالے کردی ہے ۔
کوٹ ادو
معمولی رنجش پر مسلح شخص نے مزدورپرفائرکھول دیئے، شدیدزخمی کرکے فرار،پولیس نے مزدورکی مدعیت میں اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا،
اس بارے تفصیل کے مطابق تھانہ محمودکوٹ کے علاقہ بستی آرے والا موضع کہاوڑ کے رہائشی مزدورمحمد زاہد کھوکھرکونعمان موچی نے پنڈی فیکٹری میں کام کیلئے کہاہواتھا،
گزشتہ روززاہد کھوکھرنعمان موچی کے پاس مزدوری پنڈی جانے کیلئے پوچھنے گیا
تونعمان موچی کواس بات کی رنجش ہوگی،اس اثناء میں نعمان موچی نے پسٹل نکال کر اس کی ٹانگ پرفائرنگ کرکے اسے شدیدزخمی کردیا،
تشویش ناک حالت کے باعث زاہدکھو کھرکو نشترہسپتال ملتان کرادیا گیا،
پولیس محمود کوٹ نے زاہد کھوکھر کی مدعیت میں نعمان موچی کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ نمبر46/20زیردفعہ 324درج کرلیا ہے۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ