دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

11فروری2020:آج ضلع راجن پور میں کیا ہوا؟

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تبصرے اور تجزیے۔

حاجی پورشریف

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نمبرداری نظام کو مستحکم اور فعال بنانے کے لیئے اقدامات کررہی ہے

تاکہ لوگوں کے مسائل حل ہوں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے کمیٹی روم میں نمبردار کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر راجن پور میاں مراد حسین نیکو کارہ پرسنل سٹاف آفیسر عبدالرحمن و دیگر متعلقہ افسران کے علاوہ ضلع بھر کے نمبردار ان نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نمبر داری نظام کے تحت علاقے میں چوکیداری اور ٹھیکری پہرہ نظام میں بہتری آنے سے امن و امان کی فضاء قائم ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ نمبرداران کے مسائل حل کیئے جائیں۔اور نمبر دار علاقے میں سرکاری رقبہ جات کے تحفظ بچوں کو تعلیم کی ترغیب دلانے اور وبائی امراض کے تدارک میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔


حاجی پورشریف

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے کہا کہ کوئی دوکاندار مقرر کردہ نرخ سے زیادہ اشیاء خوردونوش فروخت نہ کرے اور ہر دوکاندار مقرر کردہ نرخ نامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کرے

خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

شکایت کی صورت میں 0604920020 اور ٹال فری نمبر 080002345پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ڈپٹی کمشنر ذوالفقار علی کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کیمطابق

اشیاء خوردونوش کے ریٹ جن میں چاول کچی باسمتی 125،چاول کرنل چھوٹی77،چاول دیسی50،دال چنا موٹی 137،دال چنا باریک 130،

دال مسور باریک 145،دال مسور موٹی 104،دال مونگ دھلی 215،دال ماش چمن192،دال ماش برما160،

بیسن 133،میدہ52،سوجی52،سرخ مرچ اعلیٰ کوالٹی 280،چنا سفیدکابلی116،چنا سفید کابلی باریک98،دہی 90 ،دودھ 80روپے فی لیٹر،

گوشت بڑا320،گوشت چھوٹا600روپے فی کلو مقرر کیئے گئے ہیں۔جبکی تندور کی روٹی 100گرام 6روپے،

نان سادہ 100گرام 8روپےمقرر کیا گیا ہے۔آٹے کا تھیلا 20کلو گرام 805روپے میں فروخت کیا جائے گا۔


حاجی پورشریف

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری نے کہا ہےکہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان پاکستان میں کرپشن،غربت،جہالت اور بیروزگاری کے خاتمے کے خلاف جدوجہد کی علامت ہیں۔

سیاسی پوائنٹ سکورنگ کرنے والے وقت کی نزاکت کو سمجھیں اور تنقید برائے تنقید کی روش کو ترک کرکے پاکستان کی ترقی،معاشی مضبوطی،اور سالمیت کے لیئے اپنا حصہ ڈالیں۔

یہ وقت پاکستان کے لیئے کام کرنے کاہےنہ کہ اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے حکومت کے لیئے مسائل پیدا کرنے کا۔

ملک پہلے سے ہی کرپشن اور ذاتی مفادات کی وجہ سے بہت پیچھے جاچکا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے راجن پور میں بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت معیشت کی بہتری اور مضبوطی کے لیئے پوری نیت کے ساتھ دن رات ایک کر کے کام کررہی ہے۔

اب تنقید کرنے والے پاکستان کی بہتری کے لیئے تجاویز دیں نہ کہ صرف باتوں سے کام چلائیں۔مہنگائی اور غربت ہماری پیدا کردہ نہیں بلکہ سابقہ حکومتوں کی نااہلی کا نتیجہ ہے۔

مگر ہم قوم کو یقین دلاتے ہیں کہ پانچ سال کی حکومت مکمل کرنے کے بعد ہم ایک نیا خوشحال پاکستان قوم کو دیں گے۔

جنوبی پنجاب کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ پنجاب حکومت جنوبی پنجاب کی ترقی اور عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیئے مختلف پروگرامز پر عمل پیرا ہے۔

صوبے کی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے کے لیئے حقیقت پسندانہ ترجیحات کا تعین کیا جارہا ہے۔

تاکہ تیز رفتار ترقی کے اہداف کو حاصل کیاجاسکے۔صوبے کی معیشت کو پائیدار بنیادوں پر مستحکم
بنانے کے لیئے وسائل کا درست اور شفاف استعمال ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے۔

تیز رفتار ترقی اور جامع اصلاحات کے ساتھ عوام کا معیار زندگی مزید بلند کرنے اور پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ بنانے کے لیئے مزید وسائل فراہم کیئے جارہے ہیں۔


روجھان

میرے خلاف سوچی سمجھی سازش ہے اور میرے خلاف خبر بے بنیاد ہے ۔سید علیم شاہ
جب ہم نے خبر کے مطالق ہماری بات بستی مکوڑے میں تعینات ہیڈ ماسٹر سید علیم شاہ سے بات ہوئی

تو انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرے خلاف کچھ لوگ ذاتی اختلافات کی بنیاد پر پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے

اور میں میڈیا کو بستی مکوڑا میں آنے کی دعوت دیتا ہوں اہل علاقہ سے میرے بارے رائے لی جائے یہ خبر حقائق کے برعکس ہے

کچھ بلیک میلر مجھے بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں یہ لوگ آج بھی پلین کے تحت آئے اور بچوں کو ورغلا پھسلا کر میرے خلاف بیان لینے کی کوشش کی

مگر بارآور ثابت نہ ہوئے میں میڈیا کو بتانا چاہتا ہوں کہ وہ میرے سکول آئیں طلباء کا موقف لیں اور اہل علاقہ کا بھی موقف لیں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا

انہوں نے یہ بات تحصیل رپورٹر روزنامہ نیاکل روجھان کو آن لائن گفتگو کرتے ہوئے کہا ۔


روجھان

روجھان کے نواحی علاقہ تھانہ مزاری گوٹھ کے حدود میں سوئی روڈ پر نامعلوم مسلح شخص کی فائرنگ
فائرنگ کے نتیجے میں سوہنارا نامی شخص جابحق ہو گیا ۔

اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی ڈی ایس پی سرکل روجھان ثناء اللہ خان مستوئی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے

ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈیڈباڈی کو پوسٹمارٹم کے لیے مزاری گوٹھ ہسپتال منتقل کر دیا گیا
ملزم فائرنگ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا ہے ۔

About The Author