نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وہاڑی۔ صوفی بزرگ بابا سراج الدین کے 105ویں سالانہ عرس پرکبڈی میچ کا انعقاد

کبڈی میچ دیکھنے کیلئے شہریوں کا سمندر امڈ آیا جو کبڈی سے لطف اندوز ہوتے رہے

وہاڑی

صوفی بزرگ بابا سراج الدین کے 105ویں سالانہ عرس کے اختتامی روز کبڈی میچ کا انعقاد کیاگیا جس میں ملک کے نامور کبڈی کے کھلاڑیوں نے شرکت کی، کبڈی میچ دیکھنے کیلئے شہریوں کا سمندر امڈ آیا جو کبڈی سے لطف اندوز ہوتے رہے

ان دنوں ملک میں کبڈی کا ورلڈ کپ جاری ہے جسکاجنون سر چڑکر بول رہاہے وہاڑی کے نواحی علاقہ چکنمبر 103 میں صوفی بزرگ حضرت بابا سراج الدین کے 105وین سالانہ عرس کے اختتامی روز کبڈی میچ کا انعقاد کیاگیا

جس میں ملک سے نامور کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ کبڈی میچ کے مہمان خصوصی ایم پی اے میاں ثاقب خورشید، مشہور شوشل میڈیا سٹار ظفر سپاری،صوبائی رہنما کبڈی ایسوسی ایشن پروفیسر سلطان گجر موجود تھے

اس موقع پر ایم پی اے میاں ثاقب خورشید کا کہنا تھاکہ کبڈی ہمارا ثقافتی کھیل ہے اور ایسے کھیل ہونے چاہئے جس سے نوجوانوں کو کھیل کے میدانوں میں اپنی صلاحتیوں کا اظہار کرنے کا موقع مل جاتا ہے

کبڈی کے کھیل کو فروٖغ دینے کے لیے ہمیں اس کھیل کی مکمل سرپرستی کرنا چاہیے کبڈی کے مقابلوں کو دیکھنے کے لے دور دراز سے شائقین مقابلوں سے لطف اندوز اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے رہے

مشہور سوشل میڈیا سٹار ظفر سپاری نے اس موقع پر کہا کہ کبڈی پنجاب کی پہچان ہے کبڈی کے عالمی مقابلوں کا جس طرح پاکستان میں انعقاد ہورہا ہے

یہ ایک خوش آئند بات ہے اس سے پوری دنیا میں یہ پیغام گیا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور یہاں کھیلوں سمیت کسی بھی ایونٹ کے لیے کوئی خطرہ نا ہے۔

تھپڑوں والی کبڈی کو دیکھنے کیلئے دوردراز کے شہروں سے بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے اور جنون کا یہ عالم تھاکہ کچھ لوگ درختوں پر چڑھ کر میچ سے لطف اندوز ہوتے رہے۔

کھلاڑیوں نے بھی ایک دوسرے پر خوب داؤ پیج لگائے اور شائقین سے خوب داد وصول کی۔

About The Author