جنوری 10, 2025

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سندھ حکومت کا انٹربورڈ کراچی کے بعد دیگر بورڈز میں کرپشن کی تحقیقات کا فیصلہ

ملازمین کے اثاثوں سمیت دیگر تفصیلات کا ریکارڈ طلب کرلیا

سندھ حکومت کا انٹربورڈ کراچی کے بعد دیگر بورڈز میں کرپشن کی تحقیقات کا فیصلہ۔ملازمین کے اثاثوں سمیت دیگر تفصیلات کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

کراچی انٹر بورڈکی تحقیقات میں ملازمین کے کروڑوں روپے کےاثاثے سامنے آئے تھے۔سیکریٹری بورڈ اینڈ یونیورسٹی نے انٹر بورڈ کراچی ،

ٹیکنیکل اور دیگر بورڈ زکے سربراہو ں کو اس حوالے سے تفصیلی خط بھجوایا ہے۔خط میں ملازمین کی بھرتیوں کے لیے جاری اشتہار اور طریقہ کار کی تفصیل طلب کی گئی ہے۔

بورڈ سربراہوں سے کہا گیا ہے کہ وہ تمام ملازمین کی تعلیمی اسناد،پی آر سی، ڈومیسائل اور اثاثوں کا ریکارڈ فراہم کریں۔

تمام تعلیمی بورڈ کے سربراہوںکو سات روز میں تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

About The Author