دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نواز شریف کے آپریشن کے لئے 13 فروری کا وقت لے لیا گیا

ن لیگ کے ذرائع کا کہناہے کہ نئی تاریخ میں آپریشن کے لئے بھی ابھی تک نواز شریف کے جانب سے رضامندی ظاہر نہیں کی گئی۔

لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے آپریشن کے لئے 13 فروری کا وقت لے لیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہناہے کہ لندن کے مقامی ہسپتال میں نواز شریف کے آپریشن کے لئے 13 فروری دن بارہ بجے کا وقت لیا گیا ہے ۔

خیال رہے کہ نواز شریف کے آپریشن کے لئے ہسپتال سے تیسری بار وقت لیا گیا ہے۔

جنوری 30 اور 6 فروری کو بھی نواز شریف کے آپریشن کے لئے وقت لیا گیا تھا۔

ن لیگ کے ذرائع کا کہناہے کہ نئی تاریخ میں آپریشن کے لئے بھی ابھی تک نواز شریف کے جانب سے رضامندی ظاہر نہیں کی گئی۔

About The Author