دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

10فروری 2020:آج ضلع راجن پور میں کیا ہوا؟

سرائیکی وسیب کے ضلع راجن پور،جامپور ،روجھان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تجزیے اور تبصرے۔

روجھان
ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد مزاری سے روجھان اور ان کر گرد و نواح کی عوام نے ملاقات کی اور اپنے اپنے مسائل سے آگاہ کیا ۔
تحصیل روجھان اور اس کے گرد و نواح کی عوام نے امروز مزاری ہیڈ کوارٹر (میری بنگلہ) میں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد مزاری سے ملاقات کی اور علاقے کے درپیش مسائل سے آگاہ کیا جا میں گیانمل، عمرکوٹ ، بدلی، میراں پور،چک مٹ، واہ ماچکہ، شاہ والی، گڈو، و دیگر علاقے سے آئے ہوئے لوگوں نے اپنے اپنے مسائل بیان کیے جس میں ایجوکیشن،واٹر سپلائی ،بجلی، ریونیو و دیگر علاقائی مسائل کے بارے میں ڈپٹی سپیکر کو گوش گزار کیا ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی نے عوام کے جملہ مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی اور کچھ لوگوں کے مسائل کے حل کے لئے مختلف محکموں کے لوگوں فونز کر کے عوام کے فوری طور پر مسائل حل کرنے کے لئے تاکید کی علاوہ ازیں معززین شہر و عمائدین علاقہ کے لوگوں نے بھی ملاقات کی آج ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد مزاری نے مصروف دن گزار ۔


روجھان
روجھان کے نواحی موضع گڈا ناڑ میں زمین کے تنازعہ میں سکھانی بلوچ برادری اور قیصرانی بلوچ برادری کے درمیان آپس میں فائرنگ کی اطلاعات ہیں ذرائع
ذرائع نے بتایا ہے کہ فائرنگ سے علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا
دونوں فریقین کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ تاحال جاری تاہم کسی کے زخمی یا جاں بحق ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی


روجھان

نئے تعینات ہونے والے چیف آفیسر روجھان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری ۔
رائے ظفر اقبال چیف آفیسر میونسپل کمیٹی روجھان اس سے بیشتر بھی وہ اپنی مثالی خدمات بطور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی روجھان فرائض سرانجام دے چکے ہیں ۔


حاجی پورشریف
حاجی پور شریف تحصیل جام پور ضلع راجن پورمیں پینے کے پاک صاف میٹھے پانی کی فراہمی بارے متعلقہ حکام ، افسران اور پاکستان سیٹیزن پورٹل ایپ پر مختلف ادوار میں PU03011180443346 ,PU0202191307764 اورPU0208193921299 کے تحت شکایات درج کرائی گئیں مگر کچھ بھی عمل درآمد نہیں ہوا۔پبلک ہیلتھ اینڈ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے ایک اعلی سطحی وفد اور ایم پی اے جناب سردار فاروق امان اللّٰہ خان دریشک صاحب نے بھی وزٹ فرمایا مگر صورتحال جوں کی توں حالانکہ یہ حلقہ سابق ایم این اے 174سردار جعفر خان لغاری،سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی پی پی 248سردار شیر علی خان گورچانی اور اب این اے 194سردار نصر اللّٰہ خان دریشک صاحب اور پی پی 295سردار فاروق امان اللّٰہ خان دریشک صاحب کاہےاور پبلک ہیلتھ اینڈ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ راجن پور ، جام پور اور ضلع کونسل راجن پور کی ملی بھگت سے کروڑوں روپے خرچ ہونے کے باوجود بھی لوگ آج بھی پینے کے پاک صاف میٹھے پانی سے محروم ہیں

اس سلسلے میں پنجاب آب پاک اتھارٹی کے توسط سے فی الفور واٹر فلٹریشن پلانٹ ڈپٹی کمشنر راجن پور محترم ذوالفقار علی کھرل کی زیر نگرانی نصب کرایا جائے تاکہ غریب و مجبور ، بے بس ولاچار عوام کی خدمت کے ویژن کی صحیح معنوں میں ترجمانی ہوسکے۔کیونکہ سوشل میڈیا، پرنٹ میڈیا اورالیکٹرانک میڈیا پر بھی باربار شکایات کے باوجود کچھ نہ ہوسکا اور شعورواگاہی نہ ہونے کے سبب مضر صحت پانی کے سبب ہونیوالی اموات اور بیماریوں کومقدر کالکھا سمجھ کر یہاں کے مکین خاموش ہوجاتےہیں۔


ملک خلیل الرحمٰن واسنی حاجی پورشریف

جوڈیشل ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب چوہدری نصیر احمد خان نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے حکم پر گزشتہ ہفتے ضلع راجن پور کا دورہ کیا۔سرکاری واجبات جس میں آبیانہ ،زرعی انکم ٹیکس،فیس انتقالات،سی وی ٹی بقایاجات کی فوری وصولی کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر انہوں نے ہدایت کی کہ اراضی ریکارڈ سنٹر کے اے ڈی ایل آر پنڈنگ انتقالات اور بلاک کھیوٹ کی فوری طور پر درستگی کریں۔انہوں نے کہا کہ قبضہ مافیا سے سرکاری رقبہ فوری واگزار کرائیں۔اراضی ریکارڈ سینٹر پر ٹائوٹ مافیا نظر نہ آئیں۔انتقالات اور فردات کے نقول کے حصول کے سلسلہ میں عوام کو فوری ریلیف اور سہولیات فراہم کی جائیں۔محکمہ مال میں نمبردار،چوکیدار کی خالی آسامیوں پر بھرتی مکمل کیجائے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے کہا کہ تمام ریونیو افسران گورنمنٹ کی ریکوری کو سوفیصد یقینی بنائیں۔اس سلسلے میں کسی قسم کی سستی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنرزاور ریونیو افسران نے شرکت کی۔

حاجی پورشریف
وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی لوگوں کو سستے داموں اشیائے ضروریہ کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر ذوالفقار علی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر راجن پور میاں مراد حسین نیکو کاری نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نشاندہی پر کوٹ مٹھن شریف میں امجد ٹریڈر کی جانب سے ذخیرہ کی گئی چینی کی بڑی کھیپ ضبط کر لی گئی اور ضبط کردہ چینی کو لوگوں میں حکومتی نرخ پر فروخت کرنے کے لیئے کوٹ مٹھن شریف میں ہی اسٹال لگوادیا گیا۔اس موقع پر شہریوں کی کثیر تعداد نے لگائے گئے اسٹال سے حکومتی مقرر کردہ نرخوں پر چینی خرید کی۔اسسٹنٹ کمشنر راجن پور میاں مراد حسین نیکوکارہ کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی مصنوعی مہنگائی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ذخیرہ اندوز اپنا قبلہ درست کرلیں۔انتظامیہ ہر صورت ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی کرے گی۔اور عوام کو سستے داموں اشیائے ضروریہ کی فراہمی میں کسی بھی حد تک جائے گی۔

حاجی پورشریف
حکومت پنجاب کی مقرر کردہ اجرت سے کم ادائیگی پر 16دکان مالکان کے خلاف چالان عدالت میں جمع کرادیئےگئے ہیں۔جبکہ چائلڈ لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی پر 9 ایف آئی آر درج اور مالکان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کیمطابق سیکریٹری لیبر پنجاب سارہ اسلم کی ہدایات اور ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کی سربراہی میں ضلع بھر میں چائلڈ لیبراور کم اجرت دینے والوں کیخلاف تین روزی مہم جاری ہے۔مہم۔کے دوران اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر میاں جہانگیر کا کہنا تھا کہ کوئی ریسٹورنٹ،بیکریوں،پٹرول پمپس پر کام کرنے والے ملازمین کی ماہانہ اجرت حکومت کی جانب سے 17ہزار 500روپے اور کام کرنے کے اوقات کار 8گھنٹے مقرر کر دیئے گئے ہیں۔مزید برآں انہوں نے بتا یا کہ ملازم ماہانہ چار چھٹیوں کا بھی حق رکھتا ہے۔اگر کوئی شخص یا ادارہ اور ادارے کا مالک اس جرم میں ملوث پایا گیا تو اس کیخلاف فوری قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

حاجی پورشریف
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی خصوصی ہدایت پر صارفین کو سستے داموں اشیائے ضروریہ کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے۔کسی کو بھی مصنوعی مہنگائی کر کے لوگوں کی جیبوں پر ڈاکہ مارنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔یہ بات ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی راجن پور میں نیلامی کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئی کہی۔انہوں نے سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کا ریکارڈ چیک کیا اور مارکیٹ کمیٹی افسران کو کسانوں اور صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کی تاکید کی۔


حاجی پورشریف
چیف منسٹر پنجاب آفس کے جاری کردہ ایک لیٹر کیمطابق چیئر مین نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو وسیع تر عوامی مفاد کے پیش نظر رمک سے کشمور تک انڈس ہائی وے پر جگہ جگہ روڈ کی خرابی اور گڑھے پڑنے کے سب اس کی تعمیر و مرمت اور بحالی کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں کیونکہ آئے روز حادثات کیصورت میں لوگوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع اور گاڑیوں کے مالی نقصانات کیوجہ سےیہ فیصلہ کیا گیا ہے لیکن عوامی ، سماجی حلقوں نے شدید ترین احتجاج کرتے ہوئے اس فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے کیونکہ برسوں سے یہاں کی عوام کا قاتل خونی انڈس ہائی وے کو دورویہ ون وے روڈ کرنے کے مطالبات اور گذارشات کی گئی تھیں۔اور اب ان طفل تسلیوں اور جھوٹے وعدوں اور دعووں پر ٹرخایا جارہا ہے جو کہ ضلع راجن پور کی عوام کیساتھ سراسر ظلم اور ناانصافی کے مترادف ہے۔


حاجی پورشریف
سیکریٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کیمطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ راجن پور محمد وقاص کی عدم حاضری کیصورت میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ جام پور ذوالقرنین حیدر کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ راجن پور کا اضافی چارج تا حکم ثانی دے دیا گیا ہے۔
ملک خلیل الرحمٰن واسنی حاجی پورشریف

About The Author