لاہور۔ بھارتی کبڈی ٹیم کو مودی سرکار سے ورلڈ کپ میں شرکت کی اجازت کا پروانہ مل گیا،بھارتی کبڈی ٹیم آج صبح لاہور پہنچ گئی ، بھارتی کبڈی ٹیم واہگہ بارڈر کے راستے لاہور آئی ۔
کراچی:گلشن معمارمیں فائرنگ کاواقعہ ،فائرنگ سے جاں بحق فرید کام سے واپس گھرآرہاتھا، فریدخادم سولنگی گوٹھ میں گودام پرکام مزدوری کرتاتھا،پولیس
کراچی: رینجرز کا لائنز ایریا، شہاب الدین مارکیٹ، پریڈی اسٹریٹ، کمپریسر مارکیٹ اور بریگیڈ تھانے کے اطراف میں سرچ آپریشن جاری ذرائع
لسبیلہ حب بائی کے قریب سی آئی اے پولیس کا چھاپہ،فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار شہید ایس ایس پی لسبیلہ پرویز خان عمرانی
نادرن بائی پاس ہمدرد یونیورسٹی کے قریب ٹریفک حادثہ،حادثے کے نتیجے میں چوبیس سالہ نوجوان جاں بحق۔ ریسکیو ذرائع
ظاہرپیر۔موٹر وے ایم 5 پر کار الٹ گئی ، حادثہ میں تین افراد زخمی ،ہسپتال منتقل۔ریسکیو
جڑانوالہ میں ہیٹر کی وجہ سے آگ لگنے سے ایک عورت سمیت 3 افراد جھلس گئے ،ریسکیو نے بر وقت موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔
پنڈی بھٹیاں۔موٹروے ایم 2 پر سکھیکی کے قریب ٹریفک حادثہ 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق, تیز رفتار مزدا نے سمینٹ والے ٹرالے کو پیچھے سے ٹکر مار دی۔ ریسکیو
مردان وومن یونیورسٹی انتظامیہ کا مردوں کے داخلہ پر پابندی،صبح سے لیکر 2 بجے تک کوئی افیشل یا وزیٹر یونیورسٹی میں داخل نہ ہوسکیں گے۔۔انتظامیہ
اسلام آباد تھانہ کھنہ پولیس نے جڑنواں شہروں میں پتنگ سپلائی کرنے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا،ہزاروں پتنگیں، سینکڑوں دھاتی ڈور اور پٹاخے برآمد
تھانہ ترنول پولیس کا سرچ آپریشن دو مشکوک افراد گرفتار،ملزمان کے قبضے سے دو عدد پسٹل برآمد،جمیل اور مجمد علی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، پولیس
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکامعروف اداکارہ نگہت بٹ کے انتقال پر اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا مرحومہ کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت
لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے نیلسن منڈیلا کے داماد اموضی ڈلامینی کی ملاقات،وزیر اعظم عمران خان دنیا میں لیڈر آف دی پیس کے طور پر سامنے آرہے ہیں ‘گور نر چوہدری محمد سرور
اوچ شریف ۔ موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص جاں بحق ، زخمی سب انجینئر ناصر انصاری وکٹوریہ اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا
لاہور: پیپلزپارٹی کے بعد مسلم لیگ ن نے بھی نیب ترمیمی آرڈیننس کا بھرپور فائدہ حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا،سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے بعد لیگی رہنما قمرالسلام سمیت 20 ملزمان بھی بریت کی درخواست دے دی
مردان بغدادہ میں ڈکیتی کی واردات ، ڈاکوں سے مزاحمت پر زخمی ہونے والا شہری دم توڑ گیا،گزشتہ دنوں ڈاکوں کی فائرنگ سے شہری زخمی ہوا تھا
انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں رانا ثناء اللہ کے خلاف منشیات برامدگی کیس کی سماعت ،رانا ثناء اللہ کے وکیل نے کیس کی سماعت ایک ماہ تک ملتوی کرنے کی استدعا کردی ،ہائیکورٹ بار کے الیکشن ہیں عدالت سے استدعا ہے کہ 29فروری کے بعد کی تاریخ دی جائے
مقبوضہ کشمیر میں حریت جماعتوں کی مقبول بٹ ، افضل گورو کی برسی پر مکمل ہڑتال کی کال،کشمیری 9 اور 11 فروری کو مکمل شٹ ڈاون کریں ، جماعتی حریت کانفرنس
کرک.شہر کے نواحی علاقہ خڑے میں گھر کے اندر گیس لیکیج دھماکہ،دھماکے سے گھر مکمل منہدم،ملبے تلے آکر خواتین اور بچوں سمیت چھ افراد زخمی
لاہور: سیشن کورٹ گلوکار علی ظفر کی ہتک عزت کے دعوی میں منتفرق درخواست پر فیصلہ 13 فروری کو سنائے گی،ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ نے فریقین کے وکلاء کی بحث کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا
خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے نمٹنے کی تیاریاں،پشاور پولیس سروسز اسپتال میں 60 بستروں کا خصوصی یونٹ قائم،این ائی ایچ ماہرین کی ٹیم کا خصوصی یونٹ کا دورہ
یوم ِیکجہتی کشمیر کے موقع پر پاکستانی عوام کی جانب سے مظلوم کشمیریوں کے حوالے سے اقوام متحدہ کے کوآرڈینیٹربرائے پاکستان کو یادداشت پیش کی تھی، فردوس عاشق اعوان
پشاور میں اشیا خورونوش مہنگی ہونے کے باوجود گڑ کی قیمتیں نیچے آنے لگیں،ایک ماہ کے دوران گڑ کی قیمت میں 2 ہزار روپے فی بوری تک کمی،گزشتہ مہینے 10 ہزار روپے میں ملنے والی بوری 8000 روپے تک آگئی
کوہاٹ انڈس ہائی پر پولیس کی اہم کارروائی. مسلم آباد چیک پوسٹ پر تلاشی کے دوران موٹر کار سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور کارتوس برآمد. کارروائی کے دوران اسلحہ کی غیر قانونی سمگلنگ میں ملوث پولیس اہلکار گرفتار.
بنوں:انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخواہ ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی کی بنوں ریجن کی آمد,آئی جی پولیس ڈاکٹر ثنا ء اللہ عباسی کی پولیس لائن میں یاد گار شہداء پر حاضری دی,یادگار شہداء پر پھول چڑھائے
لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان، چیف سیکرٹری پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان اور سیکرٹری آبپاشی سید علی مرتضیٰ کی وزیراعلیٰ پنجاب کے پرسنل سٹاف آفیسر حیدر علی کی رہائش گاہ آمد۔
ڈاکٹر ظفرمرزا کی زیرصدارت ڈریپ میں اصلاحات کا سلسلہ جاری ،ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی میں بڑے پیمانے پر آصلاحات کی جارہی ہیں ڈریپ کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ھے ڈاکٹر ظفرمرزا
ملتان:پاکستان سپر لیگ کا میلہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں 26, 28 اور 29 فروری کو سجے گا ،جنوبی پنجاب کے شائقین کرکٹ کی میزبانی کے تیاریاں عروج پر 33 کروڑ روپے کی لاگت سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام جاری
کراچی: گلشن اقبال بلاک گیارہ حسین ہزارہ گوٹھ میں دو گروپوں میں تصادم،فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد زخمی،زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا
چین سے پاکستان کا براہ راست فضائی آپریشن جاری،ارمچی سے پرواز سی زیڈ 6007 اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گئی،82پاکستانی، 24چینی اور 1 برطانوی شہری چین سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچا
شہر میں ڈاکو راج برقرار پولیس خاموش تماشائی، ایک اور شہری زندگی کی بازی ہار گیا،سبزاہ زار ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ کا ایک اور واقعہ ،فائرنگ سے 16 سالہ مرتضی نامی شہری جاں بحق ہوگیا
احتساب عدالت میں لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں ایک ارب سے زائد کرپشن سکینڈل کیس میں سابق مینیجنگ ڈائریکٹر ملزم وسیم اجمل کیس کی سماعت ،عدالت نے ملزم وسیم اجمل کے مزید 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی
سوات: صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی وادی مالم جبہ پہنچ گئے،عارف علوی انٹرنیشنل الپائن اسکی کپ کی مقابلے دیکھنے کیلئے ملم جبہ پہنچے،پانچ روزہ انٹرنشنل اسکی مقابلوں میں عارف علوی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی
نوشہرہ: وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی صوبائی وزیر ایریگیشن لیاقت خٹک کی گاڑی کا چالان،سیٹ بلٹ نہ باندھمے پر صوبائی وزیر لیاقت خٹک نے 300روپے چالان جمع کیا
عوام سے بڑے پیمانے پر فراڈ کے الزام میں گرفتار ملزم حاجی آدم جوکھیو اور دیگر سے پلی بارگین سے متعلق سماعت 12 فروری تک ملتوی ، آدم جوکھیو کے خلاف تحقیقات مکمل کرنے کے لئے تفتیشی افسر نے ایک بار پھر مہلت طلب کرلی
سیالکوٹ: تحریک انصاف کے دو گروپوں میں کشیدگی،سوئی گیس کے پائپ جلادئے گئے،سیالکوٹ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی،فردوس عاشق اعوان نے سوئی گیس اسکیم کا 2 فروری کو افتتاح کیا تھا
سپریم کورٹ، نیب نے پنجاب 71 کمپنیاں کیس میں جواب جمع کرا دیا،پنجاب فنانس ڈویژن نے 53 کمپنیوں کو 193 ارب روپیہ دیا ،18 کمپنیوں کو پنجاب فنانس ڈویژن نے کوئی رقم نہیں دی،کچھ کمپنیوں نے ٹی ایم ایز اور غیر ملکی فنڈز 163 ارب روپےبھی لیے ،نیب
گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں پتنگ بازی جاری ،خونی ڈور نے اپنے وار سے گزشتہ ماہ دو افراد کو زخمی کیا ،گزشتہ ماہ میں 40ہزار پتنگیں اور 1 سو ڈوروں کی گوٹس پکڑی گئیں
لاہور: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے فنڈز میں بے ضابطگیوں کا معاملہ،ایف آئی اے لاہور نے تحقیقات کا آغاز کر دیا،ایف آئی اے لاہور 2018 سے 2019 کے دوران ہونے والی بے ضابطگیوں کے حوالہ سے تحقیقات کرے گی،انکوائری سولہ افسران کے خلاف کی جا رہی ہے، پنجاب کی 71 کمپنیوں میں سے 49 فعال اور 22 غیر فعال ہیں،نیب
مری, سترہ میل کے قریب کیری بولان کا حادثہ حادثے کا شکار ،سترہ میل کے قریب کیری بولان تیز رفتاری کے باعث الٹ گیا دو افراد شدید زخمی، ریسکیو ذرائع
لاہور :کاہنہ نیو ڈیفنس روڑ اڈا نگر فلائی اور کے چور دکان کا صفایا کر گئے،دکان دار محمد فاروق کی الیکٹرونکس کی دکان سے چور لاکھوں مالیت کا سامان اور نقدی لے اڑے
لاہور: رانا ثناءاللہ کے خلاف منشیات کی خصوصی عدالت نے تین درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا،عدالت نے تینوں درخواستوں کو مسترد کردیا
وزیر قانون نے سرعام سزائے موت کی مخالفت کر دی،سرعام پھانسی اسلامی تعلیمات اورآئین کےمنافی ہے، فروغ نسیم
لاہور ہائیکورٹ مریم نواز اور حمزہ شہباز کے درخواستوں پر سماعت کرنے والے بینچ تحلیل ہوگیا، مریم نواز کی درخواستوں پر سماعت 18 فروری جبکہ حمزہ شہباز کی درخواست پر 11 فروری کو سماعت ہو گی
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت پبلک سیفٹی کمیشن کا اجلاس،اجلاس میں چیف سیکریٹری سید ممتاز علی شاہ، شرجیل انعام میمن، امداد پتافی، شمیم ممتاز، محمد علی عزیز، حسنین مرزا، کرامت علی، بیریسٹر حیا امام، روبینہ بروہی، جھامت مل، قربان علی ملانو، آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام، سیکریٹری خزانہ حسن نقوی شریک
لاہور: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سیالکوٹ لاہور موٹروےایسٹرن بائی پاس کا افتتاح کردیا،،سیالکوٹ لاہور ایسٹرن بائی پاس 16.58کلومیٹرپر محیط ہے اور اس پر 11بلین روپے خرچ ہوئے ہیں،
عمرکوٹ پیپلزپارٹی لیڈیز ونگ کی جانب سے حلیم عادل شیخ کے خلاف پریس کلب پر احتجاج ،ہم بینظیر سپورٹ پروگرام کے کارڈ سے محترمہ کی تصویر اور نام ہٹاٸے جانے کے خلاف حلیم عادل شیخ کے سامنے احتجاج کررہے تھے لیڈیز ونگ ضلع صدر
پشاور ائیرپورٹ پرتربیتی طیارہ کچے میں اترنے سے بال بال بچ گیا ،لاہور سے پشاور پہنچنے والا نجی فلائنگ کلب کا تربیتی طیارہ تھا ،پشاور ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے بعد طیا رہ ٹیکسی وے پر تھا
پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان کی سری لنکن وزیر دفاع چمل راجاپاکسا اور نیول چیف وائس ایڈمرل پیال ڈی سلوا سے ملاقاتیں
لاہور: ہاوسنگ سوسائیٹی بناو، پلاٹ بیچو اور سہولیات نہُ دو، رہائشی احتجاج کریں تو فائرنگ کر دو،نجی ہوسنگ سوسائیٹی کے مکینوں پر سوسائیٹی انتظامیہ کی جانب سے سیدھی فائرنگ
لاہور: پنجاب ایگزمیشن کمیشن کے زیر اہتمام امتحانات میں موبائل کا استعمال نہ رک سکا،پرچہ شروع ہوتے ہی سوشل میڈیا پر آگیا ،پیک کے زیر اہتمام آج آٹھویں کا اردو کا پرچہ منعقد کیا جارہا ہے
لاہور: وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا رانا ثناءاللہ کے بیانات پر ردِعمل*رانا ثناءاللہ اپنے کیس میں خود ہی جج بنے بیٹھے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان
سپریم کورٹ کے جج جسٹس مقبول باقر پر حملے کیس،کالعدم تنظیم کے 3 دہشتگرد عدالت میں پیش ،ملزمان میں کالعدم تنظیم کے معصوم بلا عرف ابوبکر عرف خاکسار، محمد معاویہ اور یاسر عرفات عرف موسی شامل ،15 فروری کو فرد جرم عائد کی جائیگی، عدالت
اللہ پاک کا شکر ادا کرتا ھوں پاکستان میں کرونا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ھوا ھے ،43 کییسز کے سیمپل موصول ہوے تمام نیگیٹو ہیں ڈاکٹر ظفرمرزا
ننکانہ صاحب۔وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کی ڈسٹرکٹ بار آمد،وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے ڈسٹرکٹ بار کے نومنتخب صدر پیر طارق شاہ جنرل سیکرٹری آصف بھٹی اور دیگر عہدیداروں سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔
لاہور: انسداد دہشت گردی، حافظ سعید کیخلاف غیر ملکی فنڈنگ سمیت 2 کیسز کا فیصلہ موخر،عدالت نے حافظ سعید کی تمام کیسز کا فیصلہ اکٹھا سنانے کی درخواست پر فیصلہ موخر کیا
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سےمعروف تجزیہ نگار و ماہر بین الاقوامی امور پروفیسر سجاد نصیر کی ملاقات،دوران ملاقات اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
چاغی؛تحصیل چاگئے کے مختلف علاقوں میں لیویز فورس کی کارروائی ۔دو کلاشنکوف،ایک پسٹل،میگزین ایک موٹر سائیکل، ایک کار گاڈی، بھی برآمد کر لیا ہے ڈی سی چاغی فتح خان خجک
لاہور: نیب نے حسن نواز اور حسین نواز کو اشتہاری کرانے کا فیصلہ کرلیا،حسن اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دلوانے کے لیے احتساب عدالت میں درخواست دائر کی جائے گی ،زرائع
کراچی : وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی ایم کیو ایم رہنما امین الحق کے گھر پہنچ گئے -اس موقع پر پیپلزپارٹی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے صدر ظفر صدیقی اور دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں.سعید غنی نے ایم کیو ایم کے رہنماء امین الحق سے انکی والدہ کی وفات پر تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی –
کراچی آرٹس کونسل میں ہنر مند کرافٹ میلے کا انعقاد ،میلے میں سندھ کی ثقافت کی رونمائی،سندھی اجرک ٹوپی موڑ سمیت دیگر دست کاری کے اسٹالز لگائے گئے ہیں
اسلام آباد یونائیٹڈ: جنوبی افریقہ کے وان دیر دوسن(گولڈ، سپلیمنٹری) کی جگہ انگلینڈکے بلے باز ڈیوڈ ملان (سلور) مکمل ایڈیشن کے لیے اسکواڈ میں شامل۔
کندھ کوٹ/بخشاپور میں نجی اسپتال میں مبینہ غلط انجیکشن لگنے سے ایک عورت جاںبحق،گزشتہ روز سے جاں بحق ہونے والی عورت سبحانہ ملک کی لاش کا پوسٹ مارٹم نہ ہو سکا
آئی جی سندھ نے2019 میں 23 پولیس افسران کے خلاف انکوائریز کی رپورٹ کمیشن میں پیش کردی، ان تحقیقات میں گریڈ 21 کے افسر ایڈ یشنل آئی جی غلام سرور جمالی کے خلاف رپورٹ بھی شامل ہے
مردان : چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ وقار احمد سیٹھ نے جوڈیشل کمپلیکس کا افتتاح کردیا ،جوڈیشل کمپلیکس پر 1100 ملین روپے لاگت آئے گی ، چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ
سپریم کورٹ نے حکومت کو انٹرنیٹ کمپنیوں سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی وصول کرنے سے روک دیا ،انٹرنیٹ سروسز ایف ای ڈی سے مستثی ہیں، سپریم کورٹ کا بڑا حکم ،عدالت نے نجی کمپنی سے ٹیکس وصولی کیلئے دائر ایف بی آر کی اپیل خارج کر دی
لاہور: ماڈل ٹاؤن کچہری کی عدالت میں گلوکارہ رابی پیزاہ کے خلاف غیرقانونی طور پر مگر مچھ اور سانپ پالنے کے کیس میں اہم پیشرفت ،گلوکارہ رابی پیرزادہ کے وکیل نے مقدمہ میں بریت کی درخواست دائر کردی
لاہور: جناح اسپتال سے گاڑیوں کے سائیڈ مرر اتارنے والا چور گرفتار چوکی جناح اسپتال پولیس نے ملزم کو رنگے ہاتھوں دھر لیا
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ق) کے ساتھ اتحاد ہے اور یہ اتحاد قائم رہے گا۔پاکستان مسلم لیگ (ق) کے ساتھ بہترین ورکنگ ریلیشن شپ ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار
لاہور۔ پاکستان سپر لیگ 2020 کے لیے کھلاڑیوں کے متبادل پر مشتمل ڈرافٹ فائنل ہوگیا ، تقریب پی سی بی ہیڈ کواٹرز، قذافی اسٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوئی
وفاقی وزارتوں اور اداروں میں ملازمین کی ترقیوں سے متعلق اہم فیصلہ ،وزیر اعظم کی ملازمین کی ترقیوں کے معاملہ کو فوری حل کرنے کی ہدایت،وزیر اعظم آفس
رینالہ خورد.ڈی پی او اوکاڑا عمر سعید ملک کی ہدایت پر تھانہ صدر رینالہ خورد پولیس کی بڑی کارروائی پولیس نے منشیات فروش بدنام زمانہ احمد حسن کو رنگے ہاتھوں چرس فروخت کرتے ہوئے گرفتار کر لیا
ادارہ برائے شماریات پاکستان نے پہلے سات ماہ کے تجارتی اعدادوشمار جاری کردیئے،مالی سال2019-20ء کے پہلے سات ، تجارتی خسارے میں 28فیصد کمی ،رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں 13 ارب 50کروڑ ڈالر کی برآمدات ہوئیں ،گزشتہ سال اس عرصہ میں 13 ارب 22کروڑ ڈالر کی برآمدات ہوئیں
لاہور: پولیس کلچر میں تبدیلی کےلیے بنائے گئے فرنٹ ڈیسک آفسز کا انٹرنیٹ بند،محکمہ پولیس کی جانب سے بل کی عدم ادائیگی پرانٹر نیٹ بند کر دیا گیا
لاہور. مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری کا وزیراعلیٰ پنجاب کے بیان پر ردعمل،بزدار صاحب آپ کی کارکردگی نے عوام کے ساتھ آپ کے اتحادیوں کو بھی مایوس کیا ہے:عظمیٰ بخاری
رینالہ خورد،موٹر وے پولیس نے 07 سالہ گم شدہ بچی کو والدین سے ملوا دیا۔ ترجمان موٹروے پولیس سید عمران شاہ ،سات سالہ بچی موٹروے پولیس کو رینالہ خوردکے قریب قومی شاہراہ سے ملی تھی۔بچی کو گھر کا ایڈریس معلوم نہ تھا
بہاولپور:چڑیا گھر میں مگر مچھوں کی ہلاکت معاملہ ،ڈی جی وائلڈ لائف کے نوٹس پر 3 ڈپٹی ڈائریکٹرز پر مشتمل انکوائری ٹیم بہاولپورچڑیاگھر پہنچ گئی انکوائری شروع۔ذرائع
لاہور ہائیکورٹ، پی آئی سی ہسپتال حملہ کیس کے 8 ملزمان کی ضمانت منسوخی کیلئے رجوع کرلیا گیا ، حکومت پنجاب نے وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی سمیت 8 ملزمان ضمانت منسوخی کیلئے اپیل دائر کی ہے
نیب کا نارووال سپورٹس سٹی کرپشن کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کرنیکا فیصلہ ڈی جی نیب راولپنڈی نے تحقیقاتی ٹیم کو انوسٹی گیشن جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی، ذرائع
غیر قانونی تعمیرات میں بہت سے لوگ ملوث ہوتے ہیں،900سے زائد غیرقانونی تعمیرات کو گرایاگیا،صوبائی وزیراطلاعات ناصر حسین شاہ
لاہور: صوبے بھر میں جاری پتنگ بازی پر وزیراعلی کا ایکشن، وزیراعلی نے پتنگ بازوں اور پتنگ سازوں کے خلاف کریک ڈاون کے احکامات جاری کر دئے،وزیراعلی ہاوس نے تمام انتظامی اداروں کو خط لکھ دیا
جوہی میں دو موٹر۔سائیکل کے تصادم میں راہگیر دو۔معصوم بچوں سمیت ایک خاتون شدید زخمی ,ریسکیو
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیرصدارت وزارت خارجہ میں آزاد کشمیر کے پارلیمانی رہنماؤں کا اہم اجلاس
چنیوٹ :تھانہ بھوآنہ کے علاقہ میں سسر نے گھریلو ناچاقی پر بہو کو گلا دبا کر قتل کر دیا، پولیس
سوات، وزیر اعلی محمود خان اور وفاقی وزیر مراد سعید نے وزیر اعلی کے رہائش گاہ پر کھلی کچہری منعقد کی۔
سرائے عالمگیر: سرائے عالمگیر دوکان میں شاٹ سرکٹ سے آتشزدگی
معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کی راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم آمد،فردوس عاشق اعوان کا میڈیا باکس کا دورہ
خیبرپختونخوا کے سرکاری سکولوں میں بچوں سے زیادہ اساتذہ غیر حاضر ،347 سکولز اور دفاتر کی بائیومیٹرک حاضری کی ایک ماہ کی رپورٹ جاری
لاہور:کوٹ لکھپت میں ڈاکوئوں کی لوٹ مار ،ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر شہری منصور سے تین لاکھ سے زائد رقم لوٹ لی
لاڑکانہ: پولیس شہداء حق ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں پاکستان گرین کے کپتان شاہد آفیریدی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کی آٹے اور چینی کی ملوں کی تلاشی کا مطالبہ
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کی پریس کانفرنس،پاکستان کے کھیل کے اس میدان سے پاکستان کا روشن چہرا دنیا کے سامنے جھلک رہا ہے،
دوران آپریشن شہریوں کے گردے نکالے جانے لگے ،پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کی بڑی کارروائی،سادہ لوح عوام کے گردے نکالنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار
لاڑکانہ شاہد آفریدی کی گڑھی خدا بخش بھٹو آمد ،شاہد آفریدی نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے مزار پر حاضری دے کر فاتح خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی
شورکوٹ ۔شورکوٹ نواں شہر میں کمرہ کی چھت گرنے سے 3 افراد ملبے تلے دب گئے۔۔ کمرے میں خضر حیات عمر حیات اور غلام فرید نامی شخص موجود تھے۔ریسکیو ذرائع
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلےٹیسٹ کا دوسرا روز,شان مسعود کی بنگلہ دیش کے خلاف سنچری
لاہور: گلوکارہ شبنم مجید نے خلع دعویٰ دائر ہونے کی تردید کر دی ۔۔شوہر پر سنگین الزامات لگا دئیے
لاہور: ورلڈ ٹریفک انڈیکس رپورٹ 2020 جار ی، ٹریفک مینجمنٹ کے حوالے سے بہتری کے بعدلاہور 82 ویں درجے سے 110 ویں نمبر پر آگیا،سال2018 کی رپورٹ کے مطابق لاہور ٹریفک منیجمنٹ کے حوالے سے31 ویں نمبر پر تھا،
آئی ایم ایف وفد کے ساتھ پالیسی سطح کے مذاکرات سوموار سے شروع ہونگے،پالیسی سطح کے مذاکرات میں اہداف حاصل کرنے کیلئے تجاویز زیر غور آئیں گی،ذرائع
چیف جسٹس آزاد کشمیر ابراہیم ضیاء ظفر وال کا دورہ ۔ آزاد کشمیر عدلیہ کی جانب سے ظفروال بار کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ظفروال۔ ہرسال انتخابات کے لئے وکلاء جس اقدار کو قائم کرتے ہیں وہ ایک مثال ہے
کمشنر بہاولپور ڈویژن آصف اقبال چوہدری کی زیر صدارت چولستان جیب ریلی کے انتظامات بارے اجلاس
صادق آباد۔ چوک شہباز پور کے قریب سپیشل برانچ کا کھاد سٹور پر چھاپہ ،سٹور میں ذخیرہ کی گئی 1200 بوری چینی برآمد ، برآمد کی گئی چینی کی مالیت 45 لاکھ سے زائد ہے
گوجرہ نجی سپیننگ ملزمیں کام کرتے ھوئے گرکر نوجوان مزدورجاں بحق ھوگیا14سالہ نوجوان لڑکے کی موت سر میں شدیدچوٹ لگنے سے ھوئی۔
اوستا محمد ,سٹی پولیس کے علاقہ ریشم گلی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک افراد قتل
لاہور: رئیل اسٹیٹ ایجنٹس ہاؤسنگ ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری،گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے عہدیداروں سے حلف لیا
دادو: وفاق کا سندھ سے رویہ ٹھیک نہیں, سندھ کے عوام کا پئیسہ عوام پر خرچ ہونا چاہئے: سابق سینیٹر عاجز دھامراہ.
لاہور؛ پاکستان میں کبڈی ورلڈ کپ کی دھوم،پنجاب سپورٹس کمپلیکس میں عارضی اسپتال قائم کر دیا گیا،عارضی اسپتال دس بیڈز پر مشتمل ہے
کراچی :سیفٹی کمیشن کے اہم اجلاس میں آئی جی سندھ اور سندھ حکومت کے درمیان تنازعے پر کوئی گفتگو نہیں ہوئی
ایل این جی ریفرنس کی تفتیشی رپورٹ میں اہم انکشافات،شاہد خاقان پر من پسند کمپنیوں کو نوازنے کا منصوبہ بنانے، کابینہ سے بھی حقائق چھپا کر دھوکے کا الزام شاہد خاقان عباسی نے کیخلاف تین بڑے وعدہ معاف گواہان کے بیانات تفتشیی رپورٹ کا حصہ
پاکستان بار کونسل نے قومی اسمبلی قرارداد فوری واپس لینے کا مطالبہ کر دیا ،قومی اسمبلی اور حکومت فوری سرعام پھانسی کی قرارداد واپس لے,اعلامیہ پاکستان بار کونسل
رائیونڈ۔۔ ملتان روڈ پر باراتیوں کی کار الٹ گئی ایک شخص جانبحق 2 زخمی۔۔ رائیونڈ۔۔بارات لاہور سے چونیاں جا رہی تھی۔زخمی ہسپتال منتقل
لاہور:آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کا کیپیٹل سٹی پولیس آفس لاہور کا دورہ،سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید ، ڈی آئی جی آپریشن رائے بابر سعید اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انعام وحید سمیت دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔
ساہیوال: یوسف والا ریلوے اسٹیشن پر دو مال برادر گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں یوسف والا ریلوے اسٹیشن پر کول پاور پلانٹ کے لئے کوئی لانے والی گاڑی کھڑی تھی کہ لاہور سے آنے والی مال بردار گاڑی اس سے ٹکرا گئی
اسلام آباد۔ تربیلا میں پانی کی آمد 15 ہزار500 کیوسک اور اخراج 28 ہزار کیوسک ہے،منگلا میں پانی کی آمد13 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 15 ہزار کیوسک ہے،چشمہ میں پانی کی آمد 47 ہزار 900کیوسک اور اخراج 50 ہزار کیوسک ہے: ترجمان واپڈا
بورے والا:باپ نے بیٹی کو غریت کے نام پر قتل کر دیا ہے ،والد نے گلا کاٹ کر بے دردی سے قتل کردیا،مقتولہ اقصی نے اسی گلی کے کامران سےپسند کی شادی کی تھی
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سید فخر امام کی ملاقات۔وزیراعلیٰ آفس میں ہونے والی ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت کی شدید مذمت۔
چنیوٹ : جھنگ روڈ بائی پاس پر تیز رفتار کے باعث کار الٹ گئی ،حادثہ میں کار سوار سمیت 3 افراد زخمی،اسپتال منتقل
لاہور: وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی کی پریس کانفرنس،پاکستان میں پہلی بار کبڈی ورلڈکپ ہونے جا رہا ہے،کئی سال بعد پاکستان میں اتنی زیادہ ٹیمیں آئی ہیں،کبڈی ورلڈکپ کے لیے تمام تر ذمہ داری اٹھائی ہے
پاکپتن ۔کارخانہ حاجی خورشید روڈ پر گیس لیکج کے باعث گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ،آگ نے گھر کے کمروں کی اپنی لپیٹ میں لے لیا قیمتی سامان جل کر راکھ ہو گیا۔
کہروڑپکا:چھ سالہ بچی سے زیادتی کے مرتکب مجرم کو دس سال قید کی سزا اور ستر ہزار روپے جرمانہ عائد۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد ایاز نے فیصلہ سنا دیا۔
لاڑکانہ: قمبر روڈ پر حادثہ، رکشہ الٹ جانے سے رکشہ میں آگ بھڑک اٹھی، پیٹرول کے باعث آگ پھیلنے سے رکشہ مکمل جل گیا جبکہ ڈرائیور بھی جھلس کر شدید زخمی ہو گیا
وزیر اعلی سندھ کا کاروبار کے لئے زمین کی رجسٹریشن کا دورانیہ کم کرنے کاحکم، دورانیہ چھ ماہ سے کم کرکے چھ دن میں لایا جائے،فیصلہ وزیر اعلی کی زیر صدارت سندھ ڈؤنگ بزنس ریفارمز کؤنسل کا اعلیٰ سطحی کے اجلس میں ہوا
سرگودھا: یتیم بچے کے ساتھ مبینہ زیادتی، ملزمان گرفتار نہ ہونے پر لواحقین کا احتجاج، تھانہ ساہیوال کے علاقے بڈھے والا میں ملزمان نے آصف نامی بچے کو زیادتی کانشانہ بنایا
وزیر اعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان نے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا،ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ اسلام آباد سید پور میں لگایا جائے گا
سونے کی فی تولہ قیمت 200روپے اضافےکےبعد90ہزار450روپے ہوگئی،10گرام سونے کی قیمت171روپے اضافے کےبعد 77ہزار546روپے ہوگئی
کراچی: شہر قائد میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات،ایک ہی دن میں کتوں کے کاٹنے کے 47 کیسز رپورٹ ہوگئے۔کتوں کے کاٹنے سے زخمی ہونے والوں میں تین بچے بھی شامل
بھکر: گزشتہ ماہ ڈکیتی قتل کے ملزمان کو سی سی ٹی وی ویڈیو اور موبائل ڈیٹا کی مدد سے لیہ سے گرفتار کر لیے ۔ ڈ ی پی او بھکر فیصل گلزا ر
جنوبی کوریا کیلئے پاکستان کی نامزد سفیر ممتاز زھرا بلوچ کی وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات
ٹانک :فرحت اللہ بابر یو محسود کے دھرنا میں شرکت کرنے ٹانک پہنچ گئے،محسود قوم کو تباہ شدہ مکانات کے معاوضے جلدی یقینی بنایا جائے فرحت اللہ بابر
جنوبی کوریا کیلئے پاکستان کی نامزد سفیر ممتاز زھرا بلوچ کی وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات
ملائیشیاکے کھلاڑی ایوان یووین نے 14 ویں چیف آف دی نیول اسٹاف انٹر نیشنل اسکواش چیمپئین شپ جیت لی. ترجمان پاک بحریہ
4 سال سے ریلوے کی لیز پر لی جانے والی اراضی کا کرایہ اور دیگر واجبات ادانہ کرنے پر دوکانیں سیل کر دی گئی،مالکان کو واجبات ادائیگی کے لئے چودہ روز قبل نوٹس بھی جاری کئے گے تھے،ریلوے حکام
منچن آباد: ذخیرہ اندوزوں کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر کی کارروائی پاکپتن روڈ پر زخیرہ کی گئی چینی کی 1500 بوریاں ضبط کرلی گئی ،اسسٹنٹ کمشنر نے کارروائی کرتے ہوئے گوادم سیل کردیا
راولپنڈی کرکٹ ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل ختم ۔پاکستان کے پہلی اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 342 رنز،پاکستان کو بنگلہ دیش کیخلاف 109 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے
کوئٹہ: پاکستان ہلال احمر کی جانب سے حالیہ بارش اور برفباری سے متاثرہ خاندانوں میں امدادی سامان کی تقسیم
تھانہ ڈجکوٹ کے علاقہ میں نوجوان لڑکوں نے اسلحہ کے ساتھ تصاویر بنانا معمول بنا لیا،تھانہ ڈجکوٹ کرائم کے حوالے سے پنجاب کے نمبرون تھانوں میں شمار ہوتا ہے
لاہور۔ قومی کرکٹر بابر اعظم کو آئی سی سی ون ڈے ٹیم 2019 کی کیپ سے نواز دیا گیا ،سابق ٹیسٹ کرکٹر ماجد خان نے بابر اعظم کو او ڈی آئی کیپ دی
اسلام آباد: وزیراعظم کی زیر صدارت اعلی سطح اجلاس،کھانے پینے کی اشیاء کی سستے نرخوں فراہمی پر غور،حفیظ شیخ، حماد اظہر جہانگیر ترین ، شہباز گل،ثانیہ نشتر،علی زیدی اور چیئرمین یوٹیلیٹی اسٹور کی بھی شرکت
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ