جنوری 8, 2025

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بدترین انتخابی مہم کے بعد آج دلی میں ووٹنگ ہو گی

عام آدمی پارٹی 70 رکنی ایوان میں 67سیٹیں جیتنے میں کامیاب رہی تھی جبکہ اس کی مخالف بی جے پی کو محض تین سیٹیں مل سکی تھیں۔

نئی دہلی میں ریاستی انتخابات آج ہورہے ہیں۔ بدترین انتخابی مہم کے بعد آج دلی میں ووٹنگ ہو گی

گزشتہ انتخابات کے نتیجے میں اس ریاست میں اروند کیجریوال کی عام آدمی پارٹی اقتدار میں آئی تھی۔ دوبارہ اقتدار میں آنے کے لیے عام آدمی پارٹی کا بی جے پی اور کانگریس سے سخت مقابلہ متوقع ہے۔

ووٹنگ شام چھ بجے تک جاری رہے گی جبکہ ووٹوں کی گنتی 11 فروری یعنی منگل کو ہو گی۔

گزشتہ ریاستی انتخابات میں عام آدمی پارٹی نے بی جے پی اور کانگریس کو شکست فاش دی تھی۔

عام آدمی پارٹی 70 رکنی ایوان میں 67سیٹیں جیتنے میں کامیاب رہی تھی جبکہ اس کی مخالف بی جے پی کو محض تین سیٹیں مل سکی تھیں۔

About The Author