دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈارکی کوٹھی بے گھر افراد کی پناہ گاہ

ضلعی انتظامیہ نے اسحاق ڈار کی کوٹھی کے بارہ کمروں میں بیڈ لگوادیئے اور رہائش گاہ کے باہر پناہ گاہ کا بورڈ بھی لگادیا گیا۔

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈارکی کوٹھی بے گھر افراد کی پناہ گاہ بن گئی،،، پنجاب حکومت نے لاہور میں اسحاق ڈار کی رہائشگاہ کو  پناہ گاہ میں تبدیل کر دیا ، بے گھر افراد اسحاق ڈار کے بیڈروم میں سوئیں گے اور ڈائننگ روم میں دو وقت کا مفت کھانا کھائیں گے. 

لاہور کے ایچ بلاک گلبرگ میں واقع سابق وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا ہجویری ہاؤس، بے گھر افراد کا ٹھکانہ بن گیا۔

ہجویری ہاؤس کی نیلامی پر حکم امتناع کے بعد پنجاب حکومت نے اسے پناہ گاہ میں بدلنے کا فیصلہ کیا۔

ضلعی انتظامیہ نے اسحاق ڈار کی کوٹھی کے بارہ کمروں میں بیڈ لگوادیئے اور رہائش گاہ کے باہر پناہ گاہ کا بورڈ بھی لگادیا گیا۔

وفاقی وزیر علی زیدی نے اس خبر کو سال کی بہترین خبر قرار دے دیا۔ کہا بے گھر افراد اسحاق ڈار بیڈروم میں سوئیں گے اور ان کے  ڈائننگ روم میں کھانا کھائیں گے ، پناہ گاہ میں 40 افراد کے رہنے کی گنجائش ہے، وفاقی وزیر مراد سعید نے بھی اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا۔

About The Author