دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

07فروری2020:آج ضلع ڈیرہ غازی خان میں کیا ہوا؟

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پرمبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

چاروں صوبوں کے سنگم پر واقع پل ڈاٹ کی ری ڈیزائننگ اور کشادگی کے منصوبہ پر عملی اقدامات کا آغاز کردیا گیا۔کمشنر ڈیرہ غازی خان نسیم صادق کی ہدایت پر دکانداروں نے عمارتوں کو خالی کردیا۔

مالکان کو ایک کنال 17 مرلہ کمرشل زمین پر قائم 22 دکانوں اور تین شوروم کے 19 مالکان کو معاوضہ کی ادائیگی کی جارہی ہے۔چوک پر بھاری ٹریفک کا بہاؤ بہتر کیا جائیگا

کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ پل ڈاٹ چاروں صوبوں کی ٹریفک کا جنکشن ہے۔چوک کی کشادگی کا نقشہ عوام کی آگاہی کے لئے نمایاں جگہ پر آویزاں کردیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پل ڈاٹ پر 40 سال سے ٹریفک کے مسائل بڑھ رہے تھے اور فورٹ منرو میں سٹیل برجز کی تعمیر سے پل ڈاٹ پربھاری گاڑیوں کی آمدورفت کئی گنا بڑھ گئی۔ ٹریفک مسائل سے نجات کیلئے چوک کی کشادگی مجبوری تھی انہوں نے کہا کہ

کوشش ہوگی کہ قلیل وقت میں پل ڈاٹ کی کشادگی مکمل کرائی جائے۔کمشنر نسیم صادق نے متعلقہ محکموں سے سروزسز کی فوری منتقلی کے احکامات جاری کردئیے

تاکہ دوران تعمیر زیر زمین بچھائے گئے سسٹم کو فوری طور پر تبدیل اور محفوظ کیا جاسکے۔کمشنر نے متعلقہ محکموں سے این او سی طلب کرلیا۔

انہوں نے کہا کہ پل ڈاٹ کانیا ڈیزائن پل ڈاٹ پر ٹریفک کے مسائل سے نجات دلائے گا اور عوام کو گھنٹوں ٹریفک بلاک کی اذیت سے نہیں گزرنا پڑے گا.


ڈیرہ غازیخان

آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی ہدایت پر پنجاب ہائی وے پٹرول(پٹرولنگ پولیس) نے پندرہ روزہ شجر کاری مہم کا فیصلہ کیا ہے.

ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان کی جانب سے صوبہ کے تمام ریجنل ایس پیز پٹرولنگ کو احکامات جاری کر دیئے گئے.

ایس پی پٹرولنگ ڈیرہ غازیخان ریجن ملک طاہر مصطفی نے ڈیرہ غازیخان ریجن میں فورس کے جوانوں سے کہا ہے کہ

15سے 29فروری تک جاری رہنے والی مہم میں 355پٹرولنگ چوکیاں شجر کاری مہم میں حصہ لیں. انہوں نے کہاکہ

ہر چوکی کے ایریامیں 2000 جبکہ مجموعی طور پر 15دنوں میں 710000پودے لگائے جائیں گے. ایس پی نے کہاکہ

پودے فارسٹری،پی ایچ اے اور پرائیویٹ نرسریوں سے کمیونٹی پولیسنگ کے تحت حاصل کیے جائیں گے. ملک طاہر مصطفی نے کہا کہ

شجرکاری میں ہر رینک کے افسران واہلکار بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی لائی جاسکے.


ڈیرہ غازیخان

ضلعی محکمہ صحت ڈیرہ غازی خان کے زیر اہتمام ڈی ایچ ڈی سی میں انسداد ڈینگی مہم کے فوکل پرسنز کی تربیت کا اہتمام کیا گیا

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلعی ادارہ ترقی صحت ڈیرہ غازی خان میں ڈینگی سے بچاؤ اور حفاظتی اقدامات کے بارے میں تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا

جس میں محکموں کے فوکل پرسنز کو تربیت دی گئی۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد نے بتایا کہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ڈینگی کے انسداد کیلئے ہرممکن اقدامات کررہاہے۔

تمام محکمے فعال رہیں اور ڈینگی لاروا کی پرورش گاہوں کی تلفی کیلئے کام کیا جائے.


ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن نسیم صادق نے ٹیچنگ ہسپتال میں آسامیوں کی میرٹ لسٹ مشتہر نہ کرنے کا نوٹس لے لیا.

کمشنرنے کھلی کچہری میں شہری کی درخواست پر ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر شاہد حسین مگسی سے جواب طلب کیا۔

کمشنر نے کہا کہ ایک روز کے اندر فارماسسٹ اور دیگر آسامیوں کی میرٹ لسٹ تین سے زائد مقامات پر آویزاں کردی جائے۔

ہسپتال کے مین گیٹ،کینٹین،ایم ایس آفس کے سامنے سمیت دیگر نمایاں جگہوں پر میرٹ لسٹ آویزاں کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل میں کسی بھی آسامی پر بھرتی کی میرٹ لسٹ اسی روز عوام کیلئے مشتہر کی جائے۔

کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ ڈویژن میں کسی بھی آسامی پر بھرتی کیلئے میرٹ اور شفافیت یقینی بنائی جائے گی.


ڈیرہ غازیخان

چوک چورہٹہ پر لنگر خانہ کی تعمیر تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اوربہت جلد لنگر خانہ میں غریب عوام کو عزت و تکریم کے ساتھ مفت کھانا فراہم کیا جائیگا.

کمشنر ڈیرہ غازی خان نسیم صادق نے لنگر خانہ کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیتے ہوئے کام کی رفتار تیز تر کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

کمشنر نے کہا کہ لنگر خانہ میں مقامی ثقافت کو مدنظر رکھا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات کے تعاون سے بہت جلد لنگر خانہ فنکشنل کردیا جائیگا۔

کمشنر نے چوک چورہٹہ پر ماڈل سستا بازار کیلئے جگہ کی تیاری اور مانکا کینال پر شجرکاری مہم کا بھی جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ جگہ ہموار کرکے چوک چورہٹہ میں ٹف ٹائلز لگائی جائے گی اور شہر بھر کے ریڑھی بانوں کو یہاں مفت جگہ دی جائے گی

کمشنر نے کہا کہ مانکا کینال کے کناروں پر پودے ایک ہی لائن میں لگائے جائیں۔پودوں اور گملوں کی حفاظت کیلئے مقامی افراد کو ذمہ داری دی جائے.


ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازیخان نسیم صادق نے بستی کلیری ڈیرہ غازیخان میں جھولا ٹوٹنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا. انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ کو واقعہ کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی.

کمشنر نے ٹیچنگ ہسپتال کی انتظامیہ کو داخل بچوں کے بہتر علاج معالجہ کی بھی ہدایت کی. ریسکیو ذرائع کے مطابق پرائمری سکول کے نزدیک نیو ماڈل بستی کلیری میں جھولا ٹوٹنے سے چار بچے زخمی ہو گئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے

بعد مزید علاج کیلئے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیاگیا.علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر نے بتایاکہ تین بچوں کو ضروری علاج معالجہ کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیاگیا چوتھے بچے کا علاج معالجہ کیا جارہا ہے.


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے محافظ خانہ کا دورہ کیا.

انہوں نے آتشزدگی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور بچ جانے والے ریکارڈ کاجائزہ لیا.

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فارو ق،

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ عبدالغفار، اے سی صدر محمد اسد چانڈیہ او ردیگر موجود تھے.


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے اپنے آفس کے احاطہ میں کھلی کچہری لگائی.

پولیٹیکل اسسٹنٹ سید موسی رضا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فارو ق اور دیگر افسران موجو دتھے.

ڈپٹی کمشنر نے سائلین کے مسائل سنے اور مردوخواتین کی تحریری و زبانی درخواستوں پر احکامات جاری کیے.

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ہفتہ وار کھلی کچہری کے انعقاد کے علاوہ اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوام کے مسائل سنے جا رہے ہیں.

ڈپٹی کمشنر نے درخواستوں پر احکامات جاری کرتے ہوئے متعلقہ افسران سے تین روز کے اندر رپورٹ طلب کی.


ڈیرہ غازیخان

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایت پر ڈی پی او اسد سرفراز کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ کھلی کچری میں مرد وخواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈی پی او اسد سرفراز نے شہریوں کے براہ راست مسائل سماعت کئے مختلف سائلین اپنی شکایات پیش کیں۔

ڈی پی او ڈیرہ غازیخان اسد سرفراز نے کھلی کچہری میں آنے والے تمام سائیلین کی شکایت کو بغور سن کر موقع پر ہی متعلقہ آفیسران کو میرٹ پر انہیں حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔

اس موقع پر ڈی پی او نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد براہ راست سائلین کے مسائل سن کر ان کو انکی دہلیز پر حل کرنا ہے۔

اور پولیس اور عوام کے درمیان فاصلے کم ہوں۔ سائلین بلاخوف رابطہ کرکے اپنے مسائل بتائیں اور انہیں بروقت انصاف ملے۔ انکے دروازہ ہرسائل کے لئے کھلے ہیں۔


ڈیرہ غازیخان

وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کلین اینڈ گرین مہم کو فوکس کررہی ہے۔منصوبوں کی تکمیل سے ماحول پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے

انہوں نے یہ بات غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان کے ملٹی پرپز ہال میں ماحولیاتی تبدیلی اور معاشیات کے موضوع پر اکنامکس ڈیپارٹمنٹ کے زیر انتظام منعقدہ سیمینار سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ بلین ٹری کی کامیابی سے ملک میں ہر قسم کی آلودگی کا خاتمہ ممکن ہوگا اور ماحول بہتر ہوگا سیمینار میں چیف آفیسر سالڈ ویسٹ منیجمنٹ سمیع اللہ نے بطور مہمان اعزاز،

معروف سائنسدان پروفیسر ڈاکٹر محمد شہباز نے بطور مہمان سپیکر شرکت کی ڈاکٹر اسحق آصف رحمانی اور ڈاکٹر خورشید خان نے غازی یونیورسٹی میں ماحولیات سے متعلق نئے ڈگری پروگرامز اور ان کی علاقے کے لیے افادیت پر روشنی ڈالی،

سمیع اللہ نے سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی کارکردگی کے بارے میں آگاہ کیا جبکہ پروفیسر ڈاکٹر محمد شہباز نے پاکستان میں ماحولیات کو در پیش خطرات اور ان سے بچاو کی تدابیر سے آگاہی دی

وزیر مملکت ماحولیات زرتاج گل وزیر نے پاکستان میں ماحولیات کی بہتری کے لیے کیے گئے اقدامات،حکمرانوں کی ماحول دوست پالیسیوں اور موجودہ حکومت کی طرف سے ملک میں اربوں کی تعداد میں شجر کاری کے پراجیکٹ کا ذکر کیا

پروگرام کے آخر میں مہمان خصوصی نے مقررین اور انتظامیہ کمیٹی کو تعریفی شیلڈز پیش کیں،سیمینار کے بعد ماحولیات کے موضوع پر جامعہ کی سٹی کیمپس میں ایک آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا

جس میں اساتذہ، سٹاف اور سٹوڈنٹس کی کثیر تعداد نے شرکت کی، بعد ازاں یونیورسٹی کے سبزہ زار میں محترمہ زرتاج گل وزیر نے پودا لگاکر آنے والے

موسم کی شجر کاری کا آغاز کیاجس کے بعد ملکی سلامتی کے لیے دعائیں کی گئی.


ڈیرہ غازیخان

یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں نیشنل فٹبال کلب ڈی جی خان اور چناب فٹبال کلب مظفرگڑھ کے درمیان ایک دوستانہ میچ کھیلاگیا

جس کے مہمان خصوصی پروفیسر محمد صادق خان قسمانی تھے اور کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کیلئے تمام کھلاڑیوں نے احتجاج بھی کیا

تفصیلات کے مطابق ڈی ایف اے ڈیرہ غازی خان کے زیر اہتمام شہر کے مختلف گراونڈ زمیں یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں فٹبال میچ کروائے گئے

نیشنل فٹبال کلب ڈی جی خان نے چناب فٹ بال کلب مظفر گڑھ کو 2گول کے مقابلہ میں 5گول سے شکست دے دی،

ہائی سکول نمبر 1 میں الہلال فٹ بال کلب اور الفتح فٹ بال کلب کے درمیاں میچ ہوا جو الہلال کلب نے 2گول سے جیت لیا

جامع ہائی سکول گراؤنڈ میں وکٹری فٹبال کلب اور الوسیم فٹ بال کلب کے درمیان میچ کھیلا گیا جوکہ وکٹری فٹبال کلب نے 1گول سے جیت لیا

یونیورسٹی گراؤنڈ میں الغازی فٹ بال کلب اور غازی ایڈونچر فٹ بال کلب کے درمیان میچ کھیلا گیا جوکہ ایک،

ایک گول سے برابر رہا جبکہ سٹی پارک میں شاہین فٹ بال کلب اور فرینڈز فٹ بال کلب کے درمیان میچ کھیلا گیا

جوکہ شاہین فٹبال کلب نے 1گول سے جیت لیا تمام میچز کے اختتام پر کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے شہدائے کشمیر کے لئے دعا بھی کی گئی.


ڈیرہ غازیخان

پاکستان علما کونسل پنجاب کے سرپرست اعلیٰ و رکن اتحاد بین المسلمین حکومت پنجاب حضرت مولانا خواجہی پیر محمد اسعد حبیب شاہجمالی نقشبندی کا

وفاقی وزیر محترمہ زرتاج گل کے خاوند پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اخوند ہمایوں رضا کے بھائی تیمور رضا کی وفات پر اظہار تعزیت،

ان کی گھر پر فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر محمد طلحہ مدنی اور حافظ محمد عمر فاروق مکی، مولانا قاری محمد ساجد حنفی، قاری محمد فیصل، شوکت الحق، قاری غلام اصغر الحسینی بھی موجود تھے.


ڈیرہ غازیخان

مشیر صحت پنجاب حنیف خان پتافی کا گورنمنٹ ڈگری کالج بلاک 17 کا دورہ،چار سالہ بی ایس آنرز پروگرامز کا آغاز،

کلاسز کا افتتاح کر دیا،کالج کے مختلف برانچز کا معائنہ بھی کیا اور پودا لگا کر کلین اینڈ گرین پاکستان ڈی جی خان کا بھی افتتاح کیا

پرنسل ادارہ نے انہیں بریفنگ دی اور کالج کے حوالے سے سٹاف اور دیگر مسائل سے آگاہ کیااس موقع پر مشیر صحت نے کہا کہ

بی ایس چار سالہ کے 6 پروگرامز گورنمنٹ بوائز کالج بلاک 17 میں شروع کر دیے گئے ہیں جس پر میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا مشکور ہوں اورانشاء اللہ بہت جلد نئے کلاس رومز بنائیں جائیں گے تعلیم کی بہتری کے لئے حکومت نے خصوصی فوکس کیا ہوا ہے

اور طلباء کو ہرممکن سہولیات فراہم کرنا ہمارا مشن ہے انہوں نے مزید کہا کہ درخت ہی علاقے کے انوائرنمنٹ کو تبدیل کرتے ہیں

ہم سب کو چائیے کہ ایک ایک درخت لگائیں اور اسکی پرورش اپنے بچوں کی طرح کریں ہم سب کو انکو پروان چڑھانے کی اونر شپ لینی چائیے

حکومت پنجاب کلین اینڈ گرین پنجاب پاکستان پہ گہرا فوکس رکھ رہی ہے درخت لگائیں ماحول کو سرسبزاور شاداب بنائیں تاکہ آلودگی سے بچا جا سکے.


ڈیرہ غازیخان

وزیراعلی پنجاب نے نرسنگ سکول ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال ڈیرہ کو کالج آف نرسنگ کا درجہ دے دیا، نوٹیفکیشن جاری،

تفصیلات کے مطابق صوبائی محکمہ صحت نے ڈیرہ غازیخان میں قائم نرسنگ سکولز کو اپ گریڈ کرتے ہوئے کالج آف نرسنگ کا درجہ دینے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں

جس پر شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد بزدار اور مشیر صحت پنجاب محمد حنیف خان پتافی کا شکریہ ادا کیا.


ڈیرہ غازیخان

بستی کلیری میں گھومنے والاجھولا ٹوٹنے سے جھولے پر سوار چار افراد گر کر زخمی ہوگئے ریسکیو اہلکاروں نے ہسپتال منتقل کر دیا

تفصیلات کے مطابق پرائمری سکول نیو ماڈل کے نزدیک بستی کلیری میں عوام کی تفریح کے لئے گھومنے والا جھولا لگا ہوا تھا

جس پر علاقہ کے لوگ سوار تھے کہ اچانک جھولا ٹوٹ گیا جس سے جھولا پر سوار چار افراد محمد موسی، باقر حسین،

امیر حمزہ اور محمد شہزاد گر کر زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا جہاں پر ڈاکٹرز کے مطابق انکی حالت بہتر بتائی جا رہی ہے.


ڈیرہ غازیخان

پنجاب میں ڈیرہ غازیخان سمیت چھ نرسنگ سکولوں کو فوری طور پراپ گریڈ کرکے کالج کا درجہ دے دیا گیا

جن سکولوںکو کالج کودرجہ دیا گیا ہے ان میں ڈی جی خان میڈیکل کالج کا سکول آف نرسنگ ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈیرہ غازیخان،

نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا سکول آف نرسنگ مظفرگڑھ،شیخ زید میڈیکل کالج رحیم یار خان کا سکول آف نرسنگ شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان ،

خواجہ صفدر میڈیکل کالج سیالکوٹ کا سکول آف نرسنگ علامہ اقبال میموریل ہسپتال سیال کوٹ ،سروسز انسٹی ٹیوت آف میدیکل سروسز لاہورکا سکول آف نرسنگ سروسز ہسپتال لاہور

اور چلڈرن ہسپتال لاہور کا سکول آف نرسنگ چلڈرن ہسپتال لاہور شامل ہیںاپ گرید کیے گئے کالجوں کا الحاق یوینورسٹی آف ہیلتھ سائنسز سے کیا گیا ہے

جبکہ انتظامی اور مالیاتی امور کا اختیا پرنسپلز کو دے دیا گیا اور متعلقہ پرنسپل کالج نئے کورسزمتعارف کرا سکیں گے .


ڈیرہ غازیخان

پبلک ریلشنز ڈیپارٹمنٹ کے انفارمیشن آفیسر محمد جنید جتوئی کو ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدہ پر ترقی دے دی گئی

انہوں نے اپنے کیرئر کا آغاز پبلک ریلشنز ڈیپارٹمنٹ میں بطورانفارمیشن آفیسرکیا اوراب انہیں ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدہ پر ترقی دے دی گئی ہے

ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدہ پر ترقی ملنے پر صحافتی حلقوں اور نتظیموں نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے.


ڈیرہ غازیخان

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)آپریشن ڈویژن ڈیرہ غازی خان نے تاریخ میں پہلی بار بجلی چوری کی روک تھام اورلائن لاسز کنٹرول کرنے کے لئے نوگوایریا میں ایئریل بنڈل کیبل(اے بی سی) نصب کردی ہے

میپکو کی ایک پریس ریلز میں کہا گیا ہے کہ ایکسین ڈی جی خان ڈویژن ممتازعلی سولنگی کی سربراہی میں سنگم سب ڈویژن کی ٹیم کی جانب سے

پولیس فورس کی موجودگی میں 11KVپائیگاہ فیڈر کی بستی سُرانی میں 21ایل ٹی پولز کے درمیان اے بی سی کیبل چار گھنٹے کی قلیل ریکارڈ مدت میں نصب کی گئی ہے۔

ایکسین ڈی جی خان ڈویژن ممتازعلی سولنگی کا کہناہے کہ سنگم سب ڈویژن میں ابتدائی طورپر 200KVAکے ایک ٹرانسفارمر سے بجلی فراہم کرنے والے علاقوں میں جدید ایئریل بنڈل کیبل نصب کی گئی ہے

جس سے 11KVپائیگاہ فیڈر پرلائن لاسز اور بجلی چوری کی شرح میں کمی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بجلی چوروں کی جانب سے تشدد،

مارپیٹ اور یرغمال بنائے جانے کے واقعات رونماہونے کے سبب بستی سُرانی کو نوگوایریا قرار دیاگیاتھا اوربجلی چوروں نے گزشتہ ہفتے ایس ڈی او سنگم سب ڈویژن وجاہت گیلانی کو بھی تشدد کا نشانہ بنایاتھا۔

About The Author