جون 30, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

07فروری2020:آج ضلع مظفر گڑھ میں کیا ہوا؟

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں، تبصرے اور تجزیے۔

مظفرگڑھ.

آئل ٹینکرزکو لوٹنے اور عملے کو اغوا کرنے کے کیسز میں گرفتار ہونے والے سابق ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی کو علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

پولیس کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر عدالت نے جمشیددستی کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا.

عوامی راج پارٹی کے سربراہ اور سابق ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی مفتی مظفر گڑھ پولیس نے گزشتہ روز ملتان کینٹ سے گرفتار کیا تھا.

جمشید دستی کو آج مقامی مجسٹریٹ جاوید اقبال کی عدالت میں پیش کیا گیا،اس موقع پر جمشید دستی کے وکلاء نے عدالت سے جمشید دستی کا میڈیکل کرانے اور گھر کا کھانا فراہم کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا.

جمشید دستی کے وکلاء کا کہنا تھا کہ جمشید دستی کی گرفتاری سیاسی انتقام ہے،عدالت کیسز خارج کرے.

سماعت کے بعد جمشید دستی کو دوبارہ نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا،اس موقع پر جمشید دستی کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ حکمرانوں کو ہدایت دے.جو یہ کررہے ہیں

حالات سامنے ہیں.سماعت کے بعد عدالت نے جمشید دستی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر جمشیددستی کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا.

جبکہ جمشیددستی کے وکلاء کی جانب سے جمشیددستی کا میڈیکل کرانے اور انھیں گھر کا کھانا فراہم کرنے کی درخواست بھی منظور کرلی.


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)

”تبدیلی سرکار کانیاپاکستان“تھانہ کلچر میں تبدیلی،سائلین کی داد رسی کیلئے کروڑوں روپے کی لاگت سے بننے والے فرنٹ ڈیسک افسران کی عدم توجہی کے باعث مسائل کا شکار،

ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزر گیا،سٹیشنری کا سامان نہ مل سکا،نقل رپٹ،ایف آئی آر کی کاپی سمیت دیگر نقول لینے میں سائلین کو شدید دشواری،ایس ڈی پی او آفس میں بھی سٹیشنری ختم،ڈی پی او آفس درخواستیں دینے کے باوجود بھی سامان نہ مل سکا،

اس بارے تفصیل کے مطابق”تبدیلی سرکار کانیاپاکستان“پنجاب حکومت کی جانب سے تھانہ کلچر میں تبدیلی اورسائلین کی داد رسی کیلئے کروڑوں روپے کی لاگت سے بننے والے فرنٹ ڈیسک افسران کی عدم توجہی کے باعث مسائل کا شکار ہیں،

پنجاب بھر میں سائیلین کی شکایات پر فوری عمل کے لیے بننے والی فورس فرنٹ ڈیسک سے شہریوں کی مشکلات میں کچھ کمی تو واقع ہوئی

لیکن فرنٹ ڈیسک کے معاملات پر افسران کی عدم توجہی کے باعث ایک دفعہ پھرمسائل بڑھنے لگے،جہاں فرنٹ ڈیسک کے ملازمین کی کمی اور کہیں ملازمین کو اپنی بھرتی سے لیکر اب تک مستقل نہ ہونے کا خوف ہے

تو تحصیل بھر کے پانچوں تھانوں پر کہیں انٹرنیٹ خراب تو کہیں کمپیوٹر خرابی،کمپیوٹر کارٹیج کے مسائل عام ہیں،ان مسائلوں کے بعد فرنٹ ڈیسکوں پر ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزر گیا جہاں سٹیشنری کا سامان نہیں دیا گیا

جس پر سائلین کو شدید مشکلات کاسامنا ہے،جبکہ ایس ڈی پی او آفس میں بھی سٹیشنری کا سامان نہ ہونے سے،ضروری جواب اورانکوائری رپورٹیں ودیگر اہم دستاویزات کی کاپیاں نکالنے میں دشواری کاسامان ہے،

اس بارے سائیلین کاکہنا ہے کہ اندراج مقدمہ کی درخواست پر کئی روز تک جواب نہیں ملتا اوراندراج مقدمہ نہ کرنے کی وجوہات سے بھی آگاہ نہیں کیا جاتاجبکہ ایف آئی آر کی کاپی،تمام رپٹ کے نقول سمیت اہم لیٹر لینے میں بہت مشکلات ہیں

جس پر رپورٹ کیلئے آنے والے سائلین سے کاغذ منگوائے جاتے ہیں،عوامی اور سماجی حلقوں کاکہنا ہے کہ اعلی پولیس افسران تھانہ کلچر میں تبدیلی کے لیے بننے والے فرنٹ ڈیسک کے نظام کو

مزید بہتر کرنے کے لیے ان کی مشکلات کم کرے تاکہ عوام سے فوری انصاف کا کیا جانے والا وعدہ پورا ہوسکے،


کوٹ ادو

جرائم پیشہ، شرپسند اور غیر قانونی طور پر رہائش اختیار کرنے والے عناصر کے خلاف کاروائی کے بعد ٹرانسپورٹ اڈوں پر مسافروں کی آن لائن رجسٹریشن کا کام بھی شروع، ضلع بھر کے تمام ٹرانسپورٹ اڈوں کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے آئی سسٹم منیجمنٹ سافٹ وئیر سے منسلک کردیا گیا،

مانیٹرنگ کا کام بھی شروع،ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والے 3ٹرانسپورٹ منیجروں کے خلاف مقدمات بھی درج کرلیے گئے،

اس بارے تفصیل کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر گیسٹ ہاؤس، مسافر خانوں،ہوٹلوں، سرائے مسافروں اور کرایہ پر رہائش رکھنے والوں کی آن لائن رجسٹریشن کے بعد ٹرانسپورٹ اڈوں پر آنے جانے والے مسافروں کی بھی آن لائن رجسٹریشن کا کام بھی شروع ہوگیا ہے،

ٹرانسپورٹ پر سفر کرنے والے تمام مسافروں کا آن لائن اندراج کیا جائے گا،پنجاب حکومت نے اس حوالے سے جدید طرز کی ٹیکنالوجی کے ذریعیآئی سسٹم منیجمنٹ سافٹ وئیر متعارف کرادیا ہے

جس کے ذریعے شہر سے آنیاور جانے والے مسافروں کی آن لائن رجسٹریشن کی جائے گی، اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینئر شعیب خان ترین نے ضلع بھر کے تمام ٹرانسپورٹ اڈوں پر مسافروں کی آن لائن رجسٹریشن کے حوالے سے ایس او پیز جاری کیا تھا

جن کی مانیٹرنگ کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے، گزشتہ روز پولیس محمودکوٹ نے قصبہ گجرات میں قائم الشہباز منی ٹریول،

غازی گھاٹ چوک میں قائم بلوچ ٹرانسپورٹ کے اسٹینڈ اور گجر ٹرانسپورٹ کے اسٹینڈوں پر چھاپے مارے اور دوران مانیٹرنگ مسافروں کی آن لائن اندراج نہ ہونے پر

تینوں ٹرانسپورٹ اڈوں کے منیجروں وقار میتلا خالد گجر اور یاسین بھٹی کے خلاف 3 الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں،


کوٹ ادو

آٹا سے لوڈ تیزرفتار بے قابو ٹرک واپڈا کے پول سے جا ٹکرایا،ایل ٹی کی تاروں کے ٹکرانے سے پول پر لگا ٹرانسفارمر دھماکے سے جل گیا،

پوری بستی اندھیرے میں ڈوب گئی،اہل علاقہ نے ٹرک سمیٹ ڈرائیور کو قابو کر لیا، 15کی کال پر پولیس کے حوالے،

پولیس نے ٹرک قبضہ میں لے کر ڈرائیور کو حوالات میں بند کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، اس بارے تفصیل کے مطابق گزشتہ شب10 بجے رات آٹا سے لوڈ ٹرک نمبری647 پی ایس کے تیز رفتاری کے باعث منڈی مویشی روڈ پر واپڈا کہ لگے پول سے جاٹکرایا،

پول کے ٹکرانے سے الٹی کی تاریں آپس میں ٹکرانے سے پول پر لگا ٹرانسفارمر دھماکے سے جل گیا جس سے پورے علاقہ کی بجلی بند ہوگئی،

اہل علاقہ نے ٹرک ڈرائیور لورالائی کے رہائشی عبدالخالق پٹھان کو ٹرک سمیت قابو کرلیا اور15پر پولیس کو کال کر دی،

پولیس کوٹ ادو نے ٹرک سمیت ڈرائیور کو حراست میں لے کر اسے حوالات میں بند کر دیا،پولیس کوٹ ادو نیایس ڈی او واپڈا سیکنڈ ڈویژن خالد محمود کی مدعیت میں

ٹرک ڈرائیور کے خلاف مقدمہ نمبر 56/20زیر دفعہ 462ایم تحت درج کرکے مقدمہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔


کوٹ ادو

سڑک کنارے سواری کے انتظار میں کھڑی خاتون کو کار سواروں نے اٹھا لیا،ویرانے میں لے جاکر زیادتی،حالت غیر ہونے پر سڑک کنارے چھوڑ کر فرار،عادی چور زمیندار کے بھانہ سے مال مویشی، پیٹرانجن چوری اُٹھا کر لے گئے،

چوروں نے موبائل شاپ کی چھت پھاڑ ڈالی،ہزاروں کے موبائل فون و دیگر سامان اٹھا کر فرار، رقبہ کے تنازعہ پر مخالفت کا ماں اور بیٹیوں پر تشدد، ویڈیو بھی بناتے رہے،

فراڈی نے شوروم سے ٹریکٹر لے کر بدلے میں جعلی چیک تھمادیا، مخبری پر پولیس کا شراب کی چالو بھٹی پر چھاپہ،

بھاری مقدار میں شراب سمیت اسلحہ برآمد، پولیس نے تمام مقدمات درج کر لئے،اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ چوک سرور شہید کے علاقہ محلہ حاجی آباد کے رہائشی حمیداللہ سندھو کی بیوی رضیہ بی بی گزشتہ روز اپنے رشتے داروں کو ملنے چک نمبر 637ٹی ڈی اے میں گئی،

شام کے وقت واپس گھر آنے کے لیے سڑک کنارے سواری کے انتظار میں موجود تھی کہ اسی اثنا میں کار سوار خوشاب کے رہائشی صابر میکن نے اپنے دیگر دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ رضیہ بی بی کو زبردستی کار میں سوار کر لیا

اورنامعلوم مقام پر لے جا کر اس کے ساتھ زبردستی زیادتی کی،حالت غیر ہونے پر اسے سڑک کنارے چھوڑ کر فرار ہوگئے،

پولیس چوک سرورشہید نے متاثرہ رضیہ بی بی کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 56/20 زیر دفعہ 496اے376آئی کے تحت درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے،

دوسرے واقعہ تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ چاہ بدر والا میں عاشق حسین جھورڑ کے رقبہ میں بنے بھانہ مویشی سے اظہرکھیارہ اپنے 4 نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ بھینس کٹے اور پیٹرانجن کل مالیتی 4لاکھ60ہزارچوری کرکے لے گیا،

تھانہ محمودکوٹ کے علاقہ میں انجم مشتاق کی مون سٹار موبائل شاپ کی چھت پھاڑ کر عاشق حسین موچی اپنے نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ دوکان سے موبائل فون، بیٹریاں،

چارجز،میموری کارڈ اور دیگر سامان چوری کرکے فرار ہوگیا، تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ موضع منہاں کے رہائشی وزیر شاہ نقوی کا اپنے رشتے دار اقبال حسین نقوی کے ساتھ رقبہ کا تنازعہ چلا آ رہا تھا،

گزشتہ روز وزیر شاہ کی بیوی غلام زہراں اپنی بیٹیوں شاہدہ بتول، زبیدہ بی بی اور آسیہ بی بی کے ہمراہ رقبہ سے گھاس کاٹ رہی تھی کہ

اسی اثناء میں نے اقبال حسین اپنے بیٹوں احسن اقبال اور علی حمزہ کے ہمراہ مسلح آتشیں اسلحہ آگئے اور زہرہ بی بی کو پکڑ کر اس کے منہ پر تھپڑ مارتے رہے اور ان تھپڑوں کی ویڈیو بھی بناتے رہے، مزاحمت پر زہراں بی بی کی بیٹیاں
اسے چھڑا نے آئی تو ملزمان نے ان پر بھی تشدد کیا

اہل علاقہ کے آنے پر ملزمان فرار ہوگئے، تھانہ چوک سرور شہید کے علاقہ کے رہائشی میرا خان پٹھان کے ٹریکٹر شوروم سے موضع فقیروالی کوٹ ادو کی رہائشی عبدالحمید چانڈیہ نے 9 لاکھ مالیت کا ٹریکٹر خرید کیا،2

لاکھ 50 ہزار نقد دینے کے بعد6لاکھ50ہزار کا اسے چیک تھما دیا،اکاؤنٹ میں رقم نہ ہونے پر بینک نے چیک کو ڈس آنر کردیا،

پولیس چوک سرور شہید نے حمید چانڈیہ کے خلف مقدمہ درج کرلیا، پولیس سنانواں نے محمودکوٹ چوک کے قریب شراب کی چالو بھٹی پر چھاپہ مار کر شراب فروش مدثر رضوی کو گرفتار کر لیا،

موقع سے شراب آلات کشید سمیت اس سے بندوق 12بور بھی برآمد کرلی،پولیس سرکل کوٹ ادو نیتمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان اور مال مسروقہ کی تلاش شروع کر دی ہے۔

%d bloggers like this: