جون 30, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

07فروری2020:آج ضلع بہاول پورمیں کیا ہوا؟

ضلع بہاول پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاولپور کے سول ہسپتال میں نوسرباز خاتون نوزیدہ بچہ اغواء کرکے فرار ہوگئی۔چولستان سے خاتون کے ہاں جڑوں بچے پیدا ہوئے 1 وفات پاگیا دوسرا اغواء ہوگیا والدین کی حالت غیر ہوگئی۔۔

چولستان کے چک 137 ڈی بی کے محمد منشاء کی بیوی یاسمین کے ہاں 3 یوم قبل جڑواں بچے پیدا ہوئے 1 بچہ پیدائش کے فوری بعد وفات پاگیا

جبکہ دوسرا بچہ تندرست تھا۔متاثرہ فیملی اور ہسپتال انتظامیہ کے مطابق مذکورہ خاتون گذشتہ 3 روز سے بچے کے اہل خانہ کیساتھ رہ ہی تھی

اور بچے کی نگہداشت کررہی تھی اور بچہ لیتے وقت خود کو بچے کی پھوپھی ظاہر کیا۔اس افسوسناک واقع کے بعد بچے کی ماں غم سے نڈھال ہوگئی۔

مقامی پولیس نے سی سی ٹی وی کی مدد سے تمام شواہد جمع کرکے مقدمہ درج کرلیا اور بچے کی تلاش شروع کردی ۔


اوچ شریف:

آسیب کا سایہ جعلی پیر نے 17سالہ لڑکی کے جن نکالتے ہوئے تشدد کرتے ہوئے مار ڈالا,والدین نے بیٹی نسرین کو اکثر بیمار رہنے پر پیر کے پاس لے گئے

تو آسیب کا سایہ قرار دیا ,کمرہ بند کر کے کئی گھنٹوں تک لڑکی کے جن نکالتا رہا زندگی کی بازی ہارنے پر جعلی پیر فرار ہو گیا ,پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر ہسپتال منتقل کر دی ہے…

اوچ شریف میں جعلی پیر نے 17سالہ لڑکی کے جن نکالتے ہوئے مار ڈالا ہے نواحی علاقے موضع کچی شکرانی کی رہائشی 17سالہ نسرین بی بی جو اکثر بیمار رہتی تھی

جسے والدین جعلی پیر عابد شاہ کے پاس لے گئے جعلی پیر نے لڑکی پر آسیب کا سایہ قرار دیا اور لڑکی کے جن نکالنے کے لیے کمرہ میں لے گی

دروازہ بند کر کے کمرہ میں کئی گھنٹوں تک لڑکی کے جن نکالتا رہا,جعلی پیر کے تشدد سے نسرین بی بی بے ہوش ہوگئ

جسے ہوش نہ آنے پر جعلی پیر فرار ہو گیا نسرین بی بی اپنی زندگی کی بازی ہار گئی اطلاع پر ڈی ایس پی بھاری پولیس نفری کے ہمراہ پہنچ گئے

لڑکی کی لاش قبضہ میں لے کر ہسپتال منتقل کر دی ہے جبکہ جعلی پیر فرار ہو گیا ہے۔

%d bloggers like this: