دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت کسانوں میں زرعی آلات کی تقسیم کے لیے قرعہ اندازی

قبل ازیں ڈپٹی ڈائریکٹر اقرار حسین نے زرعی آلات کی قرعہ اندازی سے متعلق بریفنگ دی.

رحیم یار خان

وزیر اعظم زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت کسانوں میں سبسڈی پر زرعی آلات کی تقسیم کے لیے قرعہ اندازی. ضلع رحیم یار خان میں ڈائریکٹر ایگریکلچر بہاول پور چودھری جمشید خالد سندھو کی زیر صدارت ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع اقرار حسین کے آفس میں تقریب منقعد ہوئی.

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی نمائندگی اسسٹنٹ کمشنر رحیم یار خان چودھری اعتزاز انجم نے کی. دوسرے مہمانوں میں تحصیل دار رحیم یار خان غیور عباس، پاکستان کسان اتحاد ڈسٹرکٹ آرگنائزر و انفارمیشن سیکرٹری کسان بچاو تحریک جام ایم ڈی گانگا،

پروگریسو گروورز کے چیئرمین چودھری جمیل ناصر، محمد عمیر برڑا،جام محمد شفیق، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت منصور عالم سمیت محکمہ زراعت کے چاروں تحصیلوں کے ذمہ داران شریک ہوئے. تقریب کا آغاز تلاوت قران مجید سے ہوا.

قرعہ اندازی کا آغاز چودھری جمشیدخالد اور چودھری اعتزاز انجم نے کیا. قبل ازیں ڈپٹی ڈائریکٹر اقرار حسین نے زرعی آلات کی قرعہ اندازی سے متعلق بریفنگ دی.

پہلی پرچی کسان رہنما جام ایم ڈی گانگا سے اٹھوائی گئی. ضلع بھر کے کسانوں میں 83چیزل، 42رجیر، 7شوگر کین پلانٹر اور42گرینولر پیسٹی سائید ایلیکیٹرز کے لیے خوش نصیب کسانوں کے نام نکالے گئے.

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چودھری جمشید خالد سندھو اور اقرار حسین نے کہا کہ حکومت زراعت کی ترقی اور کسانوں کی خوشحالی کے لیے کوشاں ہے.

زرعی پیداوار بڑھانے کے لیے حکومت نے کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے مختلف مدات میں اربوں روپے کے پیکیجز رکھے ہیں.

مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر چودھری اعتزاز انجم نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلی پنجاب کے وژن کے مطابق عملی طور پر متحرک ہے.

کسان جدید طریقہ کاشت اختیار کرکے اپنی اور قومی پیداوار میں خاطر خواہ اضافے کو اپنی ترجیحات میں شامل کریں.ہماری قومی معیشت کا زیادہ تر انحصار زراعت پر ہے.

About The Author