دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

06فروری2020:آج ضلع مظفر گڑھ میں کیا ہوا؟

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریڈیو کا عالمی دن 13 فروری کو منایا جائے گا،

اس دن کے منانے کا مقصد ٹیکنالوجی کے اس جدید دورمیں خبروں اور معلومات کے حصول کیلئے ریڈیو کی اہمیت کو موثر طور پر اجاگر کرنا ہے۔

اس دن کے حوالے سے پاکستان بھر کے تمام ریڈیو سٹیشنز سے مختلف پروگرام نشرکیے جائیں گے

جس میں ریڈیو کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا۔


کو ٹ ادو

میونسپل کمیٹی کوٹ ادوکے ستائے غر یب ملازمین کی”نئے پاکستان“ کی تبدیلی دورمیں بھی تقدیر نہ بدل سکی،میونسپل کمیٹی کوٹ ادوکے عملہ کو 5ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہو سکی،

تنخواہیں نہ ملنے سیملازمین کے گھروں میں فاقے،دوکانداروں نے ادھار دینا بھی بند کر دیا،کئی ملازمین کے گھروں کے بجلی وسوئی گیس کے کنکشن بھی منقطع،فیسیں ادا نہ ہونے پر بچے بھی

سکولوں سے نکال دئے گئے،ملازمین شدید پریشان، بلدیہ دائرہ دین پناہ کے درجہ چہارم کے ملازمین کا6ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر بھی احتجاج،ہڑتال کردی،شہر میں گندگی کے ڈھیر، اس بارے تفصیل کے مطابق میونسپل کمیٹی کوٹ ادوکا عملہ صفائی5ماہ سے تنخواہوں سے محروم چلا آرہا ہے،

نئے پاکستان کی تبدیلی کے دعویدار حکومت میں بھی ملازمین کی تقدیر نہ بدل سکا، جسکی وجہ سے میونسپل کمیٹی کے ملازمین 5ماہ کی تنخواہوں سے محروم ہیں،5ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر ملازمین شدید پریشان ہیں

اور ان کے گھروں میں فاقے ہیں جبکہ انہیں سابقہ حساب چغتہ نہ کرنے پر دوکانداروں نے ادھار دینا بھی بند کر دیا ہے جبکہ

کئی ملازمین جو کہ یوٹیلٹی بل بھی ادا نہ کر سکے انکے گھروں کے بجلی کے کنکشن اور سوئی گیس کے کنکشن بھی منقطع ہو چکے ہیں،

اکثر ملازمین جنھوں نے اپنے بچوں کی4ماہ سے سکولوں کی فیس ادا نہ کی انکے بچوں کو سکولوں سے بھی نکال یا گیا ہے،

ملازمین نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار،وزیر بلدیات،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ،کمشنر ڈیرہ غازیخان نسیم صادق،

ڈی سی مظفرگڑھ انجینئرشعیب خان ترین اور اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو ڈاکٹر فیاض علی جتالہسے فوری تنخواہوں کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے،

ادھر دوسری طرف بلدیہ دائرہ دین پناہ کے درجہ چہارم کے ملازمین کا تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کام بند کر دیاہے،

اس حوالے سے ملازمین کا کہنا تھا کہ6 ماہ سے تنخواہیں کی ادائیگی نہیں کر رہے ہم کہاں جائیں،ہم غریب لوگ ہیں

ہمارے گھر میں کچھ نہیں چولہے ٹھنڈے ہوگئیہیں،سی او دائرہ دین پناہ کی ہٹ دھرمی برقرار جان بوجھ کر تنخواہیں ادا نہیں کرتے،

ملازمین کے احتجاج کے باعث پورے شہر گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیاہے،ملازمین نے اے سی کوٹ ادو اور ڈی سی او مظفرگڑھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔


کوٹ ادو

میونسپل کمیٹی کوٹ ادوکے پنشنرزملازمین 8ماہ کی پنشن سے محروم، گھروں میں فاقے ادویات کے لئے بھی پیسے نہ رہے،

گھی چینی سبزی دالیں اوردودھ وغیرہ دینے والے دکانداروں نے بھی ادھاردینا بندکردیا،بھیک مانگنا گناہ ہے، ہاتھ پاؤں صحیح سلامت ہونے پربھیک نہیں مانگ سکتے،

موت کوترجیح دیں گے،اس بارے تفصیل کے مطابق کوٹ ادومیونسپل کمیٹی کے185ریٹائرڈملازمین کو8ماہ سے پنشن نہیں ملی

جس کی وجہ سے پنشنرملازمین انتہائی پریشان ہیں، کھانے پینے کی اشیاء دینے والے دکانداروں نے ہزاروں روپے ادھارہونے پرمزیدسامان دینے سے انکارکردیا،

جس کی وجہ سے پنشنروں کے گھروں میں فاقوں کی نوبت تک پہنچ چکی ہے،بیمارپنشنراپنے اوراپنی بیوی بچوں کے علاج و معالجہ کے لئے دوائی کا انتظام بھی نہیں کرسکتے،

اس بارے پنشنرز نے الزام عائد کیاکہ ایڈمنسٹریٹراورچیف آفیسرمیونسپل کمیٹی ہرماہ نئے حیلے بہانے بناکرٹرخا دیتی ہے،

جبکہ ٹھیکیداروں کو ادائیگیاں کی جارہی ہیں، کوٹ ادوشہرمیں ایک روپے کا بھی کوئی ترقیاتی کام نہ ہوا،لوٹ مارکابازاردھڑلے سے جاری ہے

جبکہ غریب ریٹائرڈپنشنرزپنشن نہ ملنے پر کمپرسی کی زندگی گزارنے پرمجبورہیں، 185ریٹائرڈملازمین نے وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزداراور

صوبائی وزیربلدیات،سیکرٹری بلدیات سے فوری نوٹس لے کرپنشنروں کوپنشن کی ادائیگی کامطالبہ کیا ہے،


کوٹ ادو

عدالت میں دعویٰ دائر کرنے کی رنجش پر مسلح افراد کا بیوہ کے گھر دھاوا،تشد کرکے فرار۔ لڑائی کی رنجش پر مخالف ہمسائے کا ساتھیوں کے بیواہ محنت کش کے گھر دھاوا

چھریوں سے وار 2افراد کو شدید زخمی کرکے فرار۔عادی چور پولیس کے چھاپہ پر سرکاری لکٹری چوری اٹھا کر فرار۔

تعاقب پر کچھ لکڑی چھوڑ کر گئے۔ پولیس نے تما م مقدمات درج کرلیے۔ اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ موضع شیخ عمر میں عبدالعزیز پتافی کی

بیوہ بچل مائی کا شاہ صدردین کے رہائشی غلام اصغر پتافی سے تنازعہ چل رہاتھا جن کے عدالت میں دعویٰ جات چل رہے تھے

عدالت میں دعویٰ دائر کرنے کی رنجش پر غلام اصغر پتافی 2نامعلوم کے ہمراہ بیواہ بچل مائی کے گھ مسلح داخل ہوگئے۔

اور بیوہ بچل مائی کو زود کوب کیا شور پر ایل علاقہ کے آنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے۔

تھانہ چوک سرور شہید کے علاقہ چک نمبر 594ٹی ڈی اے میں علاودین پٹھان کی ہمسائے فیض خان پٹھان سے صبح کے وقت معمولی جگڑا ہوا

جس پر ایل علاقہ نے معاملہ رفع دفع کرادیا۔ جھگڑ ے کا فیض خان کورنج تھا گزشتہ روز علاوالدین پٹھان اپنے بیٹے سعید نور حمید اللہ بھتیجے کے ہمرا ہ اڈہ حسین شاہ پر موجود تھا کہ

اسی اثنا ء میں فیض خان پٹھان اپنے دیگر ساتھیوں قدیر پٹھان نصرالدین پٹھان، سیف اللہ پٹھان ابراہیم پٹھان اقبال عرف کالی پٹھان عمران پٹھان 3نامعلوم کے ہمراہ مسلح چھریوں آگئے

اور چھریوں کے وار سے علاوالدین کے بیٹے سعید نور اور بھتیجے حمید اللہ کو چھریوں کے وار سے لہولہاں کردیا۔

تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ مظفر گڑھ کینال کی پر چی نمبر 56-55سے جاوید عرف کھٹی شاہدچانڈیہ، غلام بشیر گاڈی،

سجاد گاڈی، سجاد سہنور 3نامعلوم کے ہمراہ قیمتی درخت کاٹ کرلے جارہے تھے کہ مخبری پر پولیس اطلاع پر

لکڑی چھوڑ کرکے فرار ہوگئے جبکہ 28ہزار روپے مالیت کی سرکاری لکڑی چھوڑ گئے۔ پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان اور مال سروقہ کی تلاش شروع کردی ہے


مظفرگڑھ

عوامی راج پارٹی کے رہنما چوہدری عامر کرامت نے سابق رکن قومی اسمبلی جمشید احمد دستی کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ

مجودہ حکومت بکھلاٹ کا شکار ہو چکی ہیں،جمشید دستی پر جھوٹا مقدمہ بنا کر گرفتار کرنا کہا کا انصاف ہیں جمشید دستی نے مزدور کے حق کیلئے آواز اٹھائ ہیں،

انہوں نے کہا کہ سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی اور عوامی راج پارٹی کے کارکن کو گرفتار کرکے حبس بے جا میں رکھ رہی ہیں جوکہ

ناقابل برداشت اور قابل مذمت عمل جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت وقت پارٹی رہنماؤں و کارکنوں کو فوری رہا کریں،

ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ نااہل نالائق سرکار نے جمشید دستی کو کمزور کرنے اور عوام کی خدمت سے دور رکہنے کی وجہ سے جھوٹے مقدمات بنائیں ہیں،

جو کے سیاسی مخالفین کی ایک بڑی بہول ہے انہوں نے مزید کہا ڈرامہ سرکار ملک کے صورتحال کو درست کرنے کی بجائے خراب کرنے پر تلی ہوئی ہے

ملک کی معیشت تو تباہکردی ہےاب اداروں کو بھی کمزور کیا جا رہا ہے اگر یہی سلسلہ رہا تو ملک کی بچی کھچی معیشت بھی تباہ ہو جائے گی

ملک خوشحال نہیں قرضدار بنادیا چوہدری عامر کرامت نے مزید کہا کہ مجودہ حکومت ملک کا امن خراب کرنے کی بجائے عوام کے موجودہ مسائل کو حل کریں۔

About The Author