دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

60فروری 2020:آج ضلع راجن پور میں کیا ہوا؟

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

حاجی پور شریف

عبد الخالق ڈمرہ قتل کے 5 نامزد ملزم گرفتار
ڈی پی او راجن پور احسن سیف اللہ کی ہدایات پر تھانہ حاجی پور شریف میں درج مقدمہ نمبر 11/20 میں نامزد 5 ملزمان گرفتارجن کی تفصیل ذیل ہے۔

1) فدا حسین ولد اللہ بخش
2) ظفر حسین ولد غوث بخش
3) مختیار ولد عاشق حسین
4) امجد ولد خورشید
5) فدا بخش ولد محمد حسین

ایس ایچ او حاجی پورشریف سلیم عباس ہاشمی اور ان کی ٹیم کی کی جامع حکمت عملی ، انتھک کاوشوں اور جدید طریقہ تفتیش کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا گیا ہے۔

ڈی پی او راجن پور احسن سیف اللہ نے پولیس کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ یہ پولیس کی پروفیشنل قابلیت کا نتیجہ ہے کہ پولیس پبلک سروس ڈلیوری اور انصاف کی فراہمی میں مصروف عمل ہے۔

اس سلسلے میں شہر بھر کے عوامی سماجی،سیاسی،مذہبی اور صحافتی حلقوں نے انچارج پولیس اسٹیشن حاجی پور شریف سلیم عباس ہاشمی کی کاوشوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔


روجھان

نیشنل تحصیل پریس کلب روجھان کا اہم اجلاس ، اجلاس کی صدارت صدر پریس کلب نوراحمد راہی نے کی جس ڈاکٹر مشتاق احمد مزاری کو متفقہ طور پر سرپرست نیشنل تحصیل پریس کلب روجھان منتخب کیا گیا ہے

اجلاس میں شریک سنیئر صحافی ملک محمد عمران  سنئر نائب صدر پریس کلب
محمد علی گورچانی (نوائے وقت) نائب صدر پریس کلب
محمد علی انجم ڈوگر) جنرل سیکرٹری پریس کلب

مزمل نور
اے ڈی امجد مزاری
عدنان راجپوت نیا دور سیکرٹری آفس پریس کلب
سید علی رضا شاہ
ضامن حسین بکھر نیاکل سیکرٹری اطلاعات و نشریات پریس کلب و دیگر صحافیوں نے شرکت کی اس موقع پر نیشنل تحصیل پریس کلب کے نو منتخب سرپرست کو صدر پریس کلب اور ارکان و عہدیداران نے مبارک باد دی ۔۔


روجھان

روجھان کے مختلف علاقوں اور جگہوں کی طرف چوک روجھان ٹاور پر کشمیری عوام سےیکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی ۔

تفصیل کے مطابق تحصیل روجھان کے علاقہ ٹاور چوک روجھان سے ریسکیو 1122 اورٹاور چوک روجھان کے رہائشیوں نے مل کر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے

اعجاز خان ریسکیو 1122 کی قیادت میں ریلی نکالی گئی ریلی میں ریسکیو 1122کے اہلکار اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلیے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے

ان پر کشمیر کی آزادی کے لئے نعرے درج تھے۔ریلی اوزمان سے شروع ہو کر ٹاور چوک پر اختتام ہوئی آخر میں کشمیری عوام کی آزادی اور ملک قوم کی سلامتی کے لئے دعائیں مانگی گئیں


روجھان

حکومت نے یوریا کھاد فی بوری تین سو روپے کم کردی کھاد ڈیلرز نے کھادچھپا دی بلیک پر فروخت عوام پریشان

وی او پی ٹی آئی کا احسن اقدام یوریا کھاد میں فی بوری تین سو روپے کم کردی ہے حکومتی اعلان سنتے ہی روجھان کے کھاد ڈیلرز نے کھاد چھپادی ہے اور بلیک پر کھاد سابقہ ریٹ پر فروخت کررہے ہیں

جس سے کشتکار پریشان ہیں روجھان کے کشتکاروں نے ڈپٹی کمشنر راجن پور اور اسسٹنٹ کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر عثمان غنی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

تاکہ پی ٹی آئی حکومت کا ریلف پیکج عوام تک پہنچ سکے۔


روجھان

5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں آج سنٹر آف ایکسیلنس گرلز سکول روجھان میں کشمیریوں بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ایک سیمنار منعقد کیا گیا

جس میں سنٹر آف ایکسیلنس گرلز سکول کی پرنسپل صاحبہ سمیت جملہ ٹیچریس اور طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی سمینار کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا

سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل صاحبہ کا کہنا تھا کہ کشمیر کے مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و ستم کی بھرپور مذمت کی انہوں نے کہا کہ

ہنودی افواج کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی بند کرے انہوں کہا کہ کشمیریوں سے ہمارا لازوال ناطہ ہے انہوں کہا کہ

ہم اپنی آنے والی نسلوں کشمیر ایشو سے روشناس کرانا ضروری سمجھتے ہیں اور ہم کشمیری مسلمان کے جزبوں اور ان گنت قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں

اور ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے لئے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کر کے کشمیری عوام کو ان کو (استصواب رائے) اپنا حق خودارادیت دیا جائے انہوں کہا کہ

کشمیر کی آذادی تک ہم اس جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں اور کشمیر کی آذادی تک ہماری یہ جدوجہد جاری رہے گی اور ہم مسلم ممالک سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ

کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں کشمیر کا ساتھ دیں پرنسپل صاحبہ کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے ظلم و جبر اور بربریت کی انتہاء کر دی

اور مسلسل چھ ماہ سے کشمیر میں کرفیونافذ کر کے ان کی نسل کشی کی جا رہی ہے جس کی ہم بھرپور شدید الفاظوں مزمت کرتے ہیں اس موقع پر طالبات نے کشمیر بنے گا پاکستان کشمیر کی آذادی تک جنگ رہے گی بھارت بربادی تک جنگ رہے گی

کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ سمینار کے اختتام پر اسلام کی سربلندی عالم اسلام کی یکجہتی برما، بوسینیا، چیچنیا، شام، عراق فلسطین، (بیروت) اور کشمیر کی آذادی اور پاکستان کی سالمیت

ترقی خوشحالی امن وامان افواج پاکستان کے شہداء اور کشمیر میں شہید ہونے والوں شہداء کی درجات بلندی کے لئے دعا مانگی گئی ایسی طرح کل ایکسیلنس بوائز سے ایک ریلی کا اہتمام ہوا جو سنٹر آف ایکسیلنس بوائز سے نکالی گئی

ریلی کشمیر چوک سے ہوتی ہوئی نیشنل تحصیل پریس کلب کے عوامی چبوترے سے ہوتی ہوئی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال روجھان پہنچی

جس میں ایکسینلس بوائز کے جملہ اساتذہ کرام ہزاروں کی تعداد میں سکول کے بچوں سمیت کوارڈینیٹر راشد علی اسسٹنٹ کمشنر روجھان عثمان غنی ایم ایس روجھان ڈاکٹر لجپت رائے

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر و دیگر نے شرکت کی شرکاء ریلی نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے۔

About The Author