دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

06فروری2020:آج ضلع ڈیرہ غازی خان میں کیا ہوا؟

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن نسیم صادق نے اپنے آفس میں کھلی کچہری لگائی انہوں نے سائلین کے مسائل سنے۔

مرد وخواتین سائلین کی تحریری و زبانی درخواستوں پر احکامات جاری کیے انہوں نے ڈویژن بھر میں سرکاری رقبوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔

کمشنر نے پراپرٹی کا رقبہ واگزار کرانے اور حکم امتناعی پر ایڈیشنل کمشنر ریونیو سے رپورٹ طلب کرلی ہے عمارتوں کے نقشہ فیس اور دیگر واجبات کی وصولی کیلئے کارپوریشن کو خصوصی احکامات جاری کئے۔

کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ شہری کارپوریشن اور دیگر محکموں کے واجبات فوری ادا کرکے انتظامیہ کے ہاتھ مضبوط کریں.


ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان نسیم صادق نے پرانی سبزی منڈی کا دورہ کیاانہوں نے پرانی سبزی منڈی کے معائنہ کے دوران آڑھتیوں اور پھلڑیوں سے ملاقات کی انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے افسران سے بریفنگ لی۔

کمشنر نے سبزی منڈی کے مسائل کے حل اوربہتری کیلئے تجاویز اور منتقلی کیلئے سفارشات، پلیٹ فارم،روڈ اور گلیوں کی پیمائش اور متعلقہ ریکارڈ طلب کرلیا۔

کمشنر نے کہا کہ پرانی سبزی منڈی کی ری ڈیزائننگ کی جاسکتی ہے۔مشاورت سے آڑھتیوں اور کاشتکاروں کیلئے بہتری لائی جائے گی۔

سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی علی عباس کھوسہ نے بتایا کہ سبزی منڈی کیلئے ایک کروڑ روپے کے فنڈز موجود ہیں.


ڈیرہ غازیخان

مانکا کینال کی ڈی سیلٹنگ اور ڈریسنگ کے بعد شجرکاری شروع کردی گئی کمشنر ڈیرہ غازی خان نسیم صادق نے مانکاکینال اور پی ایچ اے کی نرسری کا معائنہ کیا .

انہوں نے کہا کے مانکا کینال کے دونوں کناروں پر خوبصورت اور ماحول دوست پودے لگائے جائیں گے جس کے لیے کافی تعداد میں پودے پہنچ چکے ہیں

مزید کے ٹینڈر جاری کردئیے گئے انہوں نے نرسری کا معائنہ کرتے ہوئے پودوں کی دیکھ بھال کی ہدایات جاری کیں۔

کمشنر نے مانکا کینال کا معائنہ کرتے ہوئے ڈی سیلٹنگ، ڈریسنگ،درختوں کی کانٹ چھانٹ اور پودوں کے لیے نصب خصوصی تیار شدہ کنکریٹ کے گملوں کا بھی معائنہ کیا

کمشنر نے کارپوریشن اور دیگر عملہ کو ہدایت کی کہ وہ مانکا کینال پر پودوں کے سامنے دکانداروں کو پابند کریں کہ

وہ ان پودوں اور گملوں کی حفاظت کریں۔ نقصان پہنچنے پر متعلقہ دکاندار ذمہ دار ہوگا کمشنر نے شہریوں اور دکانداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

وزیراعظم اور وزیراعلی کی کلین اینڈ گرین مہم کو مل کر کامیاب کریں گے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ڈاکٹر عابد محمود،چیف آفیسر کارپوریشن اقبال فرید،

ایکسئین زراعت انجینئرنگ چوہدری محمد ندیم اور دیگر افسران ہمراہ تھے.


ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازیخان شہر کے وسط میں موجود سٹی پارک کی اپ گریڈیشن اور ری ڈیزائننگ کا فیصلہ کرلیاگیا ہے شہر میں موجود خالی رقبہ اور چوکوں کو بھی سرسبز و شاداب کیا جائیگا۔

کمشنر نسیم صادق نے معائنہ کرکے ہدایات جاری کیں.کمشنر نے سٹی پارک کا دورہ کرتے ہوئے رقبہ کی تیاری گرین لانز، شجرکاری،

گاڑیوں کی پارکنگ اور مین گیٹس کی ری ڈیزائننگ کے احکامات جاری کیے.کمشنر نے کہا کہ سٹی پارک کو عوام کیلئے تفریح کا مرکز بنایا جائے گا

جس کے لیے پی ایچ اے زیادہ پودے اور گھاس لگائے۔کمشنر نے ظفر چوک کا بھی دورہ کیا انہوں نے گرین بیلٹس کی تیاری کی ہدایات جاری کیں

انہوں نے چوک چورہٹہ پر لنگر خانہ،سستا بازار کے علاوہ وڈور نالہ اور شہر کے مختلف مقامات کا بھی دورہ کیا۔

ڈی جی پی ایچ اے ڈاکٹر عابد محمود،چیف آفیسر کارپوریشن اقبال فرید اور دیگر افسران ہمراہ تھے.


ڈیرہ غازیخان

سرسبز و شاداب اور خوشحال پاکستان وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کا مشن ہے جس کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جار ہے ہیں

ڈیرہ غازیخان میں آرٹ کونسل کے زیر اہتمام کلین و گرین پاکستان کے سلسلہ میں آگاہی مہم کا آغاز سٹریٹ تھیٹر کے ذریعہ نہایت بامقصد اور کامیاب کوشش ہے.

ان خیالات کااظہار صوبائی مشیر صحت حنیف خان پتافی نے آج کشمیر چوک میں مذکورہ تھیٹر کی بھر پور پرفارمنس دیکھنے کے بعد شائقین و شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

انہوں نے کہاکہ یہ اپنی نوعیت کی منفرد کوشش ہے جس کے ذریعہ ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ اور صحت مند معاشرے کی تشکیل میں مدد ملے گی.

صوبائی مشیر نے اعلی قیادت کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے کمشنر نسیم صادق اور ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق سمیت افسران اور اداروں کی کاوش کو سراہا.

اسی نوعیت کا دوسرا پروگرام ریلوے سٹیشن چوک پر منعقد ہوا جس میں فنکاروں کی طرف سے شعور و آگاہی مہم کے ذریعہ دیا جانے والا پیغام پی ٹی آئی کے سٹی صدر ملک محمد اقبال ثاقب نے نہایت کامیاب کوشش قرار دیا اور کہا کہ

ڈیرہ غازیخان آرٹ کونسل کے پلیٹ فارم سے اپنی نوعیت کا منفرد پروگرام نہایت جامع و بامقصد ہے اس موقع پر حذیفہ قاسمی، سردار احمد خان نیازی، رقیہ رمضان ایڈووکیٹ سمیت عمائدین علاقہ اور شہری موجود تھے .

قبل ازیں ڈائریکٹر تعلقات عامہ و آرٹس کونسل ریاض الحق بھٹی نے پروگرام کے اغراض و مقاصد سے مہمانوں اور حاضرین کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ

ہم نے اس ضمن میں پنجاب آرٹ کونسل کے بینر تلے سب سے پہلے کوشش کی ہے جس کی رہنمائی ہمیں آرٹ کونسل کے چیئرمین و کمشنر نسیم صادق سے ملی ہے جو شب و روز ڈیرہ غازیخان کی خوبصورتی اور صحت و صفائی کے مشن میں مصروف کا ر ہیں.

انہوں نے مقامی فنکار وں کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ پروگرام آفیسر فضل کریم کی شبانہ روز محنت سے کونسل میں نت نئے ڈرامے،

اصلاحی و تفریحی پروگرام مرتب کیے جا رہے ہیں جس میں فنکاروں کی مالی اعانت کے ساتھ شہریوں کو بامقصد تفریح مہیا کی جارہی ہے.


ڈیرہ غازی خان

ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس اور ڈائریکٹر محمد حمزہ سالک کے حکم پر سرکاری رقبہ واگزار کرانے کے لئے ناجائز قابضین کے خلاف اینٹی کرپشن کا کریک ڈاؤن جاری ہے

لینڈ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جا رہا ہے ایسے عناصر کتنے ہی با اثر کیوں نہ ہوں ان کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے

ان خیالات کا اظہار سرکل آفیسر انٹی کرپشن ملک عبد المجید آرائیں نے کیا انہوں نے کہا کہ سرکاری اراضی کے ایک ایک چپہ کی حفاظت کر نا ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے

اس سلسلہ میں عملی طور پر کاروائی کر تے ہوئے کوٹ چھٹہ کے موضع بکھر میں صوبائی حکومت کے رقبہ پر قابض ناجائز قابضین ظفر اللہ،نصر اللہ،ثناء اللہ،سمیع اللہ،شاہد منظور،

آصف منظور،عامر منظور،واحد بخش،مٹھو،عبد الرحمن قوم احمدانی کے خلاف ہمراہ تحصیل دار مہر شمعون،فیاض احمد گرداور،پٹواری ذوالفقار علی اور اپنے عملہ محمد ناصر کے ساتھ ملکر کاروائی کر تے ہو ئے

ان کے قبضہ سے 3111.01کینال رقبہ مالیتی 6کروڑ 41لاکھ 65ہزار 406روپے کی اراضی کو وا گزار کر اکے ریونیو عملہ کے حوالے کر دیا گیا ہے

ناجائز قابضین پر تاوان بھی لگایا جا ئے گا انہوں نے آخر میں کہا کہ ایسے عناصر جو کہ سرکاری اراضی پر ناجائز طور پر قابض ہیں

وہ رضا کارانہ طور پر سرکاری اراضی کو چھوڑدیں ورنہ ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جا ئے گا اس سلسلہ میں کسی قسم کی کو ئی بھی رعایت نہ لائی جا ئے گی۔


ڈیرہ غازی خان

رشوت کے خاتمے کے لئے آخری حد تک جائیں گے کیو نکہ کرپٹ عناصر ملک و قوم کے دشمن ہیں اس سلسلہ میں عملی طور پر اقدامات کر تے ہو ئے حنیف میتلا میٹ انچارج میٹرو پولیٹن کارپوریشن ڈیرہ کو 5000ہزار روپے رشوت لینے پر چھاپہ مارکر رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے

ان خیالات کا اظہار سرکل آفیسر انٹی کرپشن ملک عبد المجید آرائیں نے کیا انہوں نے کہا کہ ڈی جی اینٹی کرپشن گو ہر نفیس اور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن محمد حمزہ سالک کی ہدایات پر کرپٹ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے

انہوں نے مزید بتایا کہ اللہ وسایا منجوٹھہ سکنہ رکن آباد کالونی نے تحریری درخواست دی کہ تجاوزات کے خلاف ایکشن لیا گیا ہے

جس پر حنیف میتلا میرے پاس آیا اور 2000ہزار روپے رشوت یہ کہہ کر لے گیا کہ تجاوزات کے خلاف کاروائی کر تاہوں مگر نہ کی اور مزید 5000روپے

رشوت طلب کر نے لگا مدعی اللہ وسایا کی درخواست پر سپیشل جوڈیشنل مجسٹریٹ سید گل عباس اور ریڈنگ پارٹی محمد ناصر کے ہمراہ چھاپہ مارا گیا

تو حنیف میتال 5000روپے رشوت لیتے ہو ئے رنگے ہاتھوں گرفتار ہوا ہے جس کی جیب سے نشان زدہ رشوت لی گئی

رقم 3000ہزار روپے برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے سرکل آفیسراینٹی کرپشن ملک عبد المجید نے آخر میں کہا کہ کرپٹ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔


ڈیرہ غازی خان

سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے کہا ہے کہ ہمیں راتوں رات امیر بننے کا رحجان ختم کرکے رزق حلال کے حصول پر توجہ دینی چاہئے

وہ چوک چورہٹہ میں ملٹی نیشنل موٹر بائیک کے شو روم کا افتتاح کررہے تھے اس موقع پر شو روم کے چیف ایگزیکٹو عزیز خان عمرانی،

شبلی شب خیز غوری،رانا محمد اکبراور حاجی عطاللہ کھلول سمیت دیگر موجود تھے سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے کہا کہ

اسلام کاروبار میں دھوکہ دہی کی ہرگز اجازت نہیں دیتا اس لئے حرام کی دولت سے بچنے کی ضرورت ہے اس طرح نہ صرف ہم دنیا بلکہ آخرت میں بھی سرخرو ہو سکتے ہیں

انہوں نے کہا کہ بحیثیت پاکستانی ہماراایسا ہونا چاہئے جس پر ہم فخر کرسکیں اور کسی کو بھی انگلی اٹھانے کا موقع نہ مل سکے

انہوں نے کاربار کی ترقی اور ملک کی خوشحالی و استحکام کی دعا بھی کی۔


ڈیرہ غازیخان

میٹرو پولیٹن کارپوریشن پنشنرز ایسوسی ایشن کے صدر غلام رسول شوق نے کارپوریشن کے ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن نہ ملنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہ نئے بلدیاتی نظام کی وجہ سے پنشنرز کو ایک مرتبہ پھر پریشانی کا سامنا کرناپڑ رہا ہے

جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کا پنشن کے علاوہ کوئی نہ کوئی دوسرا ذریعہ معاش ہے اور نہ ہی وہ عمر اس عرصہ میں کچھ کرنے قابل ہیں

انہوں نے انسان دوست کمشنر نسیم صادق سے اپیل کی وہ ذاتی طور پر مداخلت کرکے پنشن کی ادائیگی میں کردار ادا کریں۔


ڈیرہ غازی خان

جمعیت علماء اسلام ضلع ڈیرہ غازیخان کے امیر شیخ الحدیث، استاذ العلماء مولاناغلام رسول، مولانا عبدالحمید بزدار نے ایک مشترکہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ

کشمیر نعروں، جلوسوں اور زبانی جمع خرچ سے آزاد نہیں ہو گابلکہ جہاد کے ذریعے ہی آزاد ہو گا، اقوام عالم کی کشمیر کے بارے میں منافقانہ پالیسی ہے

مظلوم کشمیریوں کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی، بھارت روزانہ کنٹرول لائن پر گولہ باری کر رہا ہے ہماری ناکام خارجہ پالیسی کی وجہ سے کشمیریوں پر گھیرا تنگ ہو رہا ہے

حکمران مصلحت کا شکار ہیں ہمارے شہید قائد مولانا سمیع الحق ؒ دنیا بھر کے مظلوموں اور خاص طور پر کشمیر ی مظلوموں کے لئے زندگی بھر حمایت میں پیش پیش رہے ہیں

جمعیت علمائے اسلام آئندہ بھی کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گی۔


ڈیرہ غازی خان

چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ڈی جی خان کے سیکریٹری جنرل محمد مجاہد ملک کے چھوٹے بھائی ملک قیصرعباس جڑھ کے ایصال ثواب کیلئے جامعہ مسجد شاح مدینہ نیوماڈل میں قرآن خوانی منعقد ہوئی۔

جس میں علامہ قاری ارشاد فریدخطیب دربارعالیہ پیر ملاقائد شاہ، مولانا قاری زبیر احمد، سردار ذوالفقار علی خان نصوحہ صدر چیمبر آف کامرس،

شیخ محمد طارق اسماعیل قریشی سابق سینئر نائب صدر، صرافہ ایسو سی کے سابق صدر حاجی زبیر احمد نظامی، ذوالقرنین خان لاشاری،

سید پیر خیر محمد شاہ سجادہ نشین دربار عالیہ حضرت پیر نورنگ شاہ، سید مظفر حسین شاہ بخاری، حاجی محمد سعید خان سکھانی اور خواجہ محمد یونس سابق صد،

مرزا ظفر اقبال، مرزا محمد آصف اقبال نائب صدر چیمبر کے علاوہ علاقے کی سیاسی و سماجی شخصیا ت اور معززین کی کثیر تعداد نے شرکت کی

ایصال ثواب کی محفل سے علامہ اقبال اختر فاروقی نے خطاب کیااور دعا فرمائی قیصر عباس کے بیٹے ملک جواد حسین جڑھ کی

دستار بندی علامہ اقبال اختر فاروق اور سردار ذوالفقار علی خان نصوحہ صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ڈیرہ غازیخان نے کرائی۔


ڈیرہ غازی خان

دو ماہ میں پولیو کے چار کیسز سامنے آنے پر متعلقہ یونین کونسلز کے دو ویکسی نیٹرز برطرف جبکہ ایل ایچ ڈبلیو کی برطرفی کے لئے پروگرام ڈائریکٹر کو سفارشات روانہ،

رواں ماہ کی 17تاریخ سے پولیو کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز ہو گا چیف آفیسر ہیلتھ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو ماہ کے دوران ڈیرہ غازی خان کی یونین کونسل عالی والا

اور سخی سرور میں پولیو کے چار کیسز کی محکمہ صحت سے تصدیق ہو نے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد بزدار نے سخت نوٹس لیتے ہو ء۷ے

چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد سکھانی اور ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کو فوری تحقیقات کر کے ذمہ داروں کا تعین کر نے کی ہدایت کی تھی

جس پر ابتدائی تحقیقات کے بعد فوری طور پر پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کر تے ہو ئے عالی والا کے ویکسی نیٹر مختیار شاہ اور سخی سرور کے ویکسی نیٹر جمیل احمد کو فوری طور پر ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے

جبکہ عالی والا کی لیڈ ہیلتھ ورکر کی برطرفی کے لئے سفارشات پروگرام ڈائریکٹرکو بھجوادی گئی ہیں اس سلسلہ میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد سکھانی نے صحافیوں کو بتایا کہ

پولیو کے خلاف خصوصی مہم 17فروری 2020سے چلائی جا رہی ہے اور ڈیرہ غازی خان میں پولیو کے خاتمہ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا ئیں گے

اس مہم میں محکمہ صحت اور متعلقہ ٹیموں کی طرف سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جا ئے گی

انہوں نے ضلع بھر کے عوام سے بھی اپیل کی کہ پولیو کے خاتمہ کے لئے چلائی جا نے والی مہم میں ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔


ڈیرہ غازی خان

الخدمت فاؤنڈیشن کی بے مثال خدمت سے اس وقت ملک بھر میں لاکھوں یتیم بچے آر فن کیئر پروگرام کے تحت زیر کفالت ہیں

اس وقت ضلع ڈیرہ غازی خان میں درجنوں بچے آر فن کئیر پروگرام کے تحت زیر کفالت ہیں۔یہ بات الخدمت فاؤنڈیشن ضلع ڈیرہ غازی خان کے قائم مقام صدر ڈاکٹر قاضی عبدالسبحان فاروقی نے ونٹر پیکج کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی

انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کا مقصد مجبور اور بے کس افراد کی خدمت کرنا ہے میڈیکل کے شعبہ میں سینکڑوں افراد کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی گئیں ہیں

گذشتہ دنوں فری آئی کیمپ میں سینکڑوں لوگوں کی آنکھوں کو چیک کیا گیا فری ادویات اور فری آپریشن لینز کی سہولیات بھی فراہم کی گئی۔

امیر جماعت اسلامی ضلع ڈیرہ غازی خان جاوید اقبال بلوچ نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے یتیم بچوں کی کفالت کر کے سنت رسولؐ کی روایات کو برقرار رکھا ہوا ہے

اس لیے مخیر حضرات الخدمت فاؤنڈیشن کے دست بازو بنے تاکہ خدمت کے جذبے کو تاقیامت زندہ رکھا جا سکے

اس موقع پر سابق صدر الخدمت فاؤنڈیشن منیر احمد کلاچی،ڈیرہ غازی خان کے گروپ لیڈر شیخ عثمان فاروق،

شیخ عبدالستار،سابق نائب تحصیل ناظم ڈاکٹر سید اشرف شاہ،محمد ابوبکر و دیگر نے بچوں میں ونٹر پیکج تقسیم کیا۔


ڈیرہ غازیخان

کشمیر یوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے سیمینارز اور تقریبات کا سلسلہ جاری۔گزشتہ روز ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ڈیرہ غازیخان میں مقبوضہ وادی کشمیر میں دنیا کی سب سے بڑی جیل میں قید کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے سیمینار منعقد ہوا

جس میں صدر بورڈ آف مینجمنٹ ٹیوٹاضلع ڈیرہ غازیخان،راجن پور، صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سردار ذوالفقار علی خان نصوحہ،

سابق سینئر نائب صدر ضلعی جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی محمد لطیف خان پتافی، ممبر بورڈ و سابق سینئر نائب صدر چیمبر شیخ محمد طارق اسماعیل قریشی، حافظ محمد مغیث ضلعی زکوٰۃآفیسر ڈیرہ غازیخان، پرنسپل ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ محمد عظیم،

محمد شاہد ممتازخان نصوحہ کوارڈینیٹروی ٹی آئی،سینئر ایڈمن وی ٹی آئی عمر مجتبیٰ لغاری کے علاوہ سینکڑوں طلباو طالبات نے شرکت کی اور سیمینار میں طلبا اور طالبات نے اپنے جذبات کا اظہار کیا

اس موقع پر مہمان خصو صی محمد لطیف خان پتافی ضلعی سیکریٹری جنرل اور سردار ذوالفقار علی خان نصوحہ صدر ڈیرہ غازی خان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے،کشمیریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا جائیگا۔پانچ فروری کو تقریبات منعقد کرنے کا مقصد اقوام عالم کو باور کرانا ہے کہ

وہ کشمیریوں کو اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنے اور اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق حق خودارادیت دلائیں۔

پاکستان کی حکومت اور عوام کشمیریوں کیلئے ہر پلیٹ فارم سے آواز بلند کرتے رہیں گے. کشمیریوں کی جدو جہد آزادی کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی اور ظلم وستم بند کرے۔اقوام متحدہ کشمیریوں کی آزادی کیلئے فعال کردار اداکرے مظلوم کے لیے آواز بلند کرنا بھی جہاد ہے

اور یہ بھی جانتی ہے کہ صرف باتوں، خواہشوں، دعوؤں سے کشمیر آزاد نہیں ہوگا۔ بلکہ کچھ عملی قدم بھی کرنے پڑیں گے

سڑکوں پر نکل کر احتجاج اور عمل کی طرف پہلا قدم ہے اور اس بات کا اعلان بھی کہ جب کشمیریوں کو ہماری کسی بھی عملی مدد کی ضرورت ہوگی ہم دریغ نہیں کریں گے۔

About The Author