دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان راولپنڈی ٹیسٹ سات فروری سے کھیلا جائے گا

دو ہزار پندرہ میں پاکستان کے دورہ بنگلہ دیش میں دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ ڈرا ہوا،دوسرا میچ قومی ٹیم نے تین سو اٹھائیس رنز سے اپنے نام کی

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان راولپنڈی ٹیسٹ سات فروری سے کھیلا جائے گا۔اس سے پہلے دونوں ٹیمیں کتنی مرتبہ ٹیسٹ میچ میں آمنے سامنے آ چکی ہیں اور کس ٹیم کا پلڑا بھاری ہے اس کا احوال درج ذیل ہے ۔

بنگلہ دیش کی ٹیم سترہ سال کے بعد ٹیسٹ سیریز کھیلنے پاکستان کی سر زمین پر موجود ہے۔۔۔۔
ماضی پر نظر دوڑائیں تو بنگلہ دیش کے خلاف قومی ٹیم کا ٹیسٹ رکارڈ شاندار ہے۔۔۔۔
دو ہزار پندرہ تک دونوں ٹیموں کے درمیان دس ٹیسٹ میچ کھیلے گئے۔۔۔۔
نو میچوں میں پاکستان نے جیت اپنے نام کی،،،،دونوں ٹیموں کے درمیان ایک میچ ڈرا ہوا۔۔۔۔
دو ہزار ایک میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں پہلی مرتبہ ٹیسٹ میچ میں مد مقابل آئیں۔۔۔۔
دو ہزار ایک سے دو ہزار گیارہ تک شاہینوں نے بنگال ٹائگرز کے خلاف آٹھ فتوحات اپنے نام کیں۔۔۔۔
دو ہزار پندرہ میں پاکستان کے دورہ بنگلہ دیش میں دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ ڈرا ہوا،،،،دوسرا میچ قومی ٹیم نے تین سو اٹھائیس رنز سے اپنے نام کیا۔۔

About The Author