مئی 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مسافر طیارہ لینڈنگ کے ساتھ ہی دو ٹکڑے ہوگیا

ترک میڈیاکے مطابق یہ حادثہ آج ترکی کے دوسرے بڑے ائرپورٹ پر اسوقت پیش آیا جب ڈومیسٹک فلائٹ ازمر سے استنبول پہنچی ۔

استنبول:مسافر طیارہ رن وے پر اترتے ہی دوٹکڑوں میں بٹ گیا ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس ہولناک حادثے میں متعدد مسافر زخمی ہوگئے ہیں

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر شئیر کی گئی وڈیو میں مسافروں کو تباہ شدہ طیارے کے مختلف حصوں سے نکلتے دیکھا جاسکتاہے ۔

مقامی میڈیا نے ترک وزیر ٹرانسپورٹ کے حوالے سے رپورٹ کیاہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں ایک سو ستتر 177مسافر سوار تھے تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

%d bloggers like this: