دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

05فروری2020:آج دن بھر پاکستان میں کیا ہوا؟

دن بھر پاکستان کے چاروں صوبوں،سرائیکی وسیب، گلگت بلتستان اور کشمیر کے کونے کونے سے آنے والی خبروں کا مختصر خلاصہ ڈیلی سویل کے قارئین کے لئے

یوم یکجہتی کشمیر پر وزیراعظم آزادجموں و کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کا پیغام ، آج پاکستان کے عوام ریاست جموں و کشمیر کے محکوم عوام کیساتھ یوم یکجہتی پورے جوش و خروش کیساتھ منا رہے ہیں

سکھر پولیس کا شاہ بیلو میں آپریشن جاری،  ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیاں فائرنگ کا تبادلہ، خیرپور کے رہائشی مغوی پنجل پہلپوٹو اور فیاض پہلپوٹو کو بازیاب کروایا، ایس ایس پی سکھر

اوکاڑہ تھانہ اے ڈویثرن کے علاقہ دربار قربان شاہ کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ۔ایک ڈاکو ہلاک دو فرار ہو گئے ۔ہلاک ڈاکو کی تاحال شناخت نہ ہو سکی۔پولیس

کراچی- انسداد تجاوزات کا کھارادار ڈسٹرکٹ ساوتھ میں  تجاوزات کے خلاف آپریشن، ویجلینس ٹیم کی رپورٹ پر کارروائی کی گئی ، تجاوزات کے خلاف آپریشن کھارادر ، مچھلی میانی مارکیٹ میں کیا گیا آپریشن کے دوران دکانوں کے آگے بنائے گئے چبوترے ، گرل اور دیواریں مسمار کردی گئی ،بشیر صدیقی

کراچی:  کیماڑی بھٹہ ویلج قاسم شاہ روڈ کے قریب شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی،زخمی شخص کی شناخت 23 سالہ الیاس کے نام سے ہوئی، ریسکیو حکام

کراچی۔ضلع وسطی میں ایک اور بڑی ڈکیتی۔15لاکھ روپے لوٹ کرتاجر کو قتل کردیاگیا،نیوکراچی سیکٹر11ڈی میں ملزمان کی مویشیوں کے تاجر سے لوٹ مار

اوکاڑہ ۔تھانہ صدر اوکاڑہ کی حدود 6فورایل میں درینہ دشمنی کی بنا پر فائرنگ ،۔فائرنگ کے نتیجہ میں ایک شخص موقع پر جاں بحق پولیس

نوازشریف کی خرابی صحت کا معاملہ ،ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کی جانب سے بھیجی گئی رپورٹس ادھوری ،نوازشریف کی تیسری بار بھی نامکمل رپورٹس بھیجنے پر محکمہ صحت تذبزب کا شکار

ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہےگا،،شمالى علاقہ جات میں سردى کى شدت برقرار رہے گى بالائی خیبر پختونخوا ،کشمیر، گلگت بلتستان میں جزوی ابر ٓالو رہنے کا امکان،،محکمہ موسميات

پاک بنگلہ دیش کرکٹ ٹیسٹ میچ،بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم  اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچ گئی ،بنگلہ دیشی ٹیم قطر ایئر ویز کی پرواز کیو آر 614 پر اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچی

لاہور: شہر میں یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منایا گیا، دن بھر مختلف تقاریب اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔

راولپنڈی:ہزارہ کالونی رتہ امرال ڈکیتوں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ،سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس نے دو دن پہلے تاجر سے ہونے والی ڈکیتی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پرایس پی راول کو ڈکیتوں کی گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا،

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پیغام، کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول کیلئے غیر متزلزل عزم اوربلند حوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں، عثمان بزدار

میرپور آزاد کشمیر ,میرپور سے چکوال جانے والی ہائی ایس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ،آزاد کشمیر ,گاڑی نمبر MR 119 میں تمام مسافر محفوظ رہے ۔اے ایس آئی محبوب احمد

گوجرانوالہ میں یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منایا گیا،  شہر بھر میں کشمیر کے حق اور بھارت کے خلاف ریلیوں کا سلسلہ جاری رہا۔

خیبر پختونخوا کا واحد کڈنی سنٹر مریضوں میں جراثیم بانٹنے لگا ، اسپتال میں گردہ کی پیوند کاری ایک ہفتے سے بند ،آپریشن کے بعد چیک اپ کے لئے آنے والے مریضوں میں سوڈوموناس بیکٹریا کی تشخیص ،یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹ ہیڈنے انفیکشن کنٹرول ہونے تک ٹرانسپلانٹ بند کردئیے

ہرنائی۔جامع مسجد کے اندر  نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ۔فائرنگ سے پولیس اہلکار جانبحق ایک زخمی ۔ ڈی سی ہرنائی عظیم جان دمڑ

لاہور:حکومت نے خودکار فنگر پرنٹ شناختی نظام متعارف کرانے کا فیصلہ،نئے نظام سے سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی شناخت میں آسانی ہوگی

امریکی کانگریس میں 2بار مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر بحث ہوچکی ہے،انسانی حقوق کمیشن  میں پاکستان کو کامیابی ملی،وزیرخارجہ  شاہ محمود قریشی

ایف آئی اے اور پی ٹی اے کی مشترکہ کارروائی،غیر قانونی آلات کو قبضے میں لے لیا ، سائبر کرائم رپورٹنگ سنٹر کراچی نے گلشن اقبال بلاک 17 میں چھاپہ مارا

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا یومِ یکجہتی کشمیر پر پیغام ،حقِ خودارادیت کی خاطر بدترین جبر و بربریت کا سامنا کرنے والی کشمیری عوام کو سلام: کشمیر کے ہزاروں شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں: بلاول بھٹو زرداری

میرپور آزاد کشمیر ۔یکجہتی کشمیر کے موقع پر پنجاب اور آزاد کشمیر کو ملانے والے منگلا پل پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی

قلات۔ گزشتہ رات کی بارش اور برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت منفی 6- ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے محکمہ موسمیات

لاہور: یوم یکجہتی کشمیر / لاہور پولیس کا سکیورٹی پلان،  8 ایس پیز،16 ایس ڈی پی اوز،39 انسپکٹرز، 245 اَپر سب آرڈینیٹس اور 2 ہزار سے زائد پولیس افسران و جوان تعینات کیے گئے ۔

لاہور: یوم یکجہتی کشمیر:وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارآج فیصل چوک میں ریلی میں شرکت  کی۔ صوبائی وزراء، تحریک انصاف کے رہنماو کارکن اور لوگوں کی بڑی تعداد بھی کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی میں شریک ہوئی۔

روجھان ۔نواحی علاقہ واہ ماچکہ درینہ دشمنی پر دو گروپوں میں تصادم ،جھگڑے کے دوران أٹھ افراد شدید زخمی

سیالکوٹ. ساہووالہ کے قریب تیز رفتار کیری ڈبہ بجلی کے پول کیساتھ ٹکراگیا.کیری ڈبہ بجلی کے پول سے ٹکرانے کے باعث دو افراد جاں بحق

زیر حراست ملزمہ کی کمسن بیٹی ایمان کی 10 ماہ بعد جدہ سے پاکستان واپسی،4 سالہ ایمان پی ائی اے پرواز سے پشاورکے باچا خان ائیرپورٹ پہنچی،بچی کو وزارت خارجہ کے اہلکار نے اپنی تحویل میں لیا۔ ائر پورٹ زرائع

جہلم/نجی اسپتال میں گیس لیکچ کے باعث  آگ بھڑک اٹھی۔آگ لگنے سے 3 افراد جھلس گئے ۔ریسکیو

پسرور:پسرورڈھوڈا روڈ پرڈھوڈاسٹاپ پرموٹرسائیکل کوتیزرفتارمنی بس کی ٹکر،موٹرسائیکل سوارنوجوان موقع پرہی جاں بحق

کراچی :سید مراد علی شاہ  کی کشمیر ریلی میں شرکت ،گورنرسندھ عمران اسماعیل بھی شریک:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اورگورنر سندھ کا کشمیر ریلی سے خطاب،آج سندھ حکومت نے کشمیر ریلی کشمیر روڈ سے مزار قائد تک کشمیری عوام سے یکجہتی کیلئے نکالی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی کا تعلیمی اداروں, مراکز صحت میں ناقص اشیاخورد ونوش کیخلاف  کریک ڈاؤن کا فیصلہ، کریک ڈاؤن کل سے تمام 7 اضلاع میں شروع ہوگا۔ اعلامیہ فوڈ اتھارٹی

لاہور۔ آئی سی سی نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا،جمعہ سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں رچی رچرڈسن میچ ریفری کے فرائض انجام دینگے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف محمد شہبازشریف کا محمد نوازشریف کی صحت سے متعلق بیان ،سابق وزیراعظم اور میرے برادر بزرگ میاں محمد نوازشریف کی صحت بدستور تشویشناک اور غیرمستحکم ہے۔ ان کے علاج کے لئے ضروری عمل میں دو مرتبہ تبدیلی کرنا پڑی کیونکہ ان کی صاحبزادی مریم نوازشریف جو ایسے وقت میں اپنے والد کے پاس ہونا چاہتی ہیں، کو پاکستان سے آنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

پشاور: ہماری خواہش ہے کہ پشاور کا سٹیڈیم اگلے پی ایس ایل سے قبل تیار ہوگا،سٹیڈیم میں ہماری نیشنل اکیڈمی بھی شامل ہونگی،احسان مانی

کرونا وائرس مشتبہ مریض رپورٹ ہونے کا معاملہ، مشتبہ چینی مریض کے سمپل این آئی ایچ کو موصول،سمپل کے ٹیسٹ کے لیے این آئی ایچ کو آج کا دن درکار، ذرائع

ملتان ، کرونا وائرس کے شبہ میں نشتر ہسپتال میں زیر علاج 2 مریض ڈسچارج،مریضوں کو صحت یاب ہونے پر ڈسچارج کیا گیا ہے،عابد نامی مریض تاحال زیر علاج ہے،  نشتر ہسپتال ذرائع

پوری پاکستانی قوم  کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہے،آج پاکستان کاہر  طبقہ ایک نقطے پر متفق ہوکر کشمیریوں کو پیغام دے رہا ہے،معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان

ڈیرہ غازی خان :ریونیوریکارڈسنٹر میں آتشزدگی ،اردومحافظ خانہ مکمل طورپرجل گیا،عمارت کی چھتیں گر گئیں ،آگ سے ریونیوریکارڈسنٹرکےپانچ کمرے مکمل طورپرجل گئے،اردومحافظ خانہ میں ریونیوکاعدالتی ریکارڈموجودتھا

لاہور:  پیراگون سٹی کے پاس موجود گاؤں میں گھر کی چھت گر گئی ،چار افراد کے ملبے تلے دبنے سے زخمی ، ریسکیو

اسلام آباد: کشمیریں سے اظہار یکجہتی کے لیے چائنہ چوک سے پریس کلب تک ریلی ،ریلی میں بچوں بڑوں اور خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت،کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے نعرے بازی بھی کی

وزیراعظم عمران خان یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مظفرآباد پہنچ گئے۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی،  وزیر برائے امور کشمیر علی امین گنڈاپور اور کشمیر کمیٹی کے چیرمین سید فخر امام وزیر آعظم کے ہمراہ۔

لاہور : شمالی چھاونی کے علاقہ میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ ،ڈاکووں کی فائرنگ سے عمر نامی نوجوان زخمی ۔ پولیس

لاہور : مغلپورہ کے علاقہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ ،فائرنگ سے 20 سالہ عرفان موقع پر جابحق ۔ پولیس

پشاور: ہم ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ تھے اور ہمیشہ رہیں گے،جس طرح ہمارے قبائلی لوگوں نے کشمیر کے لئے جنگ کی ہم اس کو سراہتے ہیں،ہمارے لیڈر وزیر اعظم عمران خان صاحب کشمیریوں کے سفیر بن کر دنیا میں انکی آواز بلند کر رہے ہیں، وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان

سپریم کورٹ :چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے دیگر ججز نے سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس علی حسین کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے

فردوس عاشق اعوان نے مسئلہ کشمیر بارے یادداشت یو این مبصر مشن کے حوالے کر دی،مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر دیرینہ حل طلب مسئلہ ہے،  یاداداشت

مردان، رستم باری کہف چوک میں ٹریفک حادثہ، 4 افردا زخمی.مردان، حاثہ 2 موٹر سائیکلوں کے آپس میں ٹکرانے سے پیش آیا.

کروناوائرس سے عوام کو تحفظ دینے کیلئے حکومت کا بڑا فیصلہ،چین سے آنے والی تمام تمام پروازوں پر پابندی لگا دی ہے،پاکستان سے چین جانے والی تمام پروازوں پر پابندی عائد کر دی ہے،ڈاکٹر ظفرمرزا

چین اور پاکستان کے درمیان پروازوں کی معطلی کے حوالے سے چلنے والی  اپنی ہی خبر کی تردید کر دی ، پروازں کی منسوخی کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ھوا ھے ترجمان وزارت صحت

لاہور:سابقہ ڈپٹی سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر ناصر محمود شاکر کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا،ابتدائی انکوائری میں ڈاکٹر ناصر محمود شاکر کے خلاف الزامات سچ ثابت ہو گئے

گوادر کے کلانچی محلہ کی جانب سے ھوت عبدالغفور کی قیادت میں کشمیر یکجہتی ریلی،ریلی گورنمنٹ ماڈل گرلز اسکول سے آغاز کیا گیا،ریلی میں طلبہ طالبات خواتین سمیت کلانچی محلہ کے مکینوں کی بڑی تعداد میں شرکت

کندھ کوٹ:تنگوانی کے نواحی گاؤں اللہ ڈنو جعفری میں تین سالہ بچی کو پولیو کی تصدیق،کندھ کوٹ:بچی میں پولیو کی تصدیق ہونے کے بعد ڈپٹی کمشنر اور محکمہ صحت کی ٹیم متاثر بچی کے گاؤں پہنچ گئی

لاہور: اقبال ٹاؤن کا رہائشی 23 سالہ عبداللہ دس روز سے لاپتہ،  عبداللہ اپنے دوست عمار کے ساتھ پارٹی پر گیا مگر واپس نہ اسکا

چین سےبراہ راست پاکستان کا فضائی آپریشن بحال رہے گا،چین سے پاکستان کی پروازوں پر پابندی عائد نہیں کی

انسداد دہشتگردی عدالت/ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس پر سماعت،تمام ملزمان کو اڈیالہ جیل سے انسداد دہشتگردی عدالت کے روبرو پیش کردیا گیا۔ گواہان کا بذریعہ ویڈیو لنک بیان ریکارڈ کیا گیا۔

کندھ کوٹ:درانی مھر کچے کے علاقے میں دیرینہ دشمنی پر دو گروپوں میں تصادم ،کندھ کوٹ:تصادم کے دوران فائرنگ سے ایک شخص ہلاک تین افراد زخمی.پولیس ذرائع

کندھ کوٹ:درانی مھر کچے کے علاقے میں دیرینہ دشمنی پر دو گروپوں میں تصادم ،کندھ کوٹ:تصادم کے دوران فائرنگ سے ایک شخص ہلاک تین افراد زخمی.پولیس ذرائع

عمرکوٹ کے نوجوان نے بےروزگار نے مہنگائی سے تنگ آہ کر خودسوزکی کرلی ،عمرکوٹ: ڈھورونارو کے پچیس سالہ نوجوان رضا محمد ملاح نےبے روزگاری سےتنگ آہ خود کو آگ لگادی

حکومتی معاشی ٹیم کے  آئی ایم ایف سے مذاکرات چل رہے ہیں۔مذاکرات کے حوالے سے ایف بی آر کی طرف سےمیڈیا کو کوئی بیان نہیں دیا گیا۔الیکٹرانک میڈیا پر ایف بی آر کی طرف سے بیانات والے ٹکرز بے بنیاد ہیں۔ ترجمان ایف بی آر

بدین: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کینٹ روڈ پر رکن سندھ اسمبلی تاج محمد ملاح کی رہائش گاہ آمد،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تاج محمد ملاح سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا

ملتان بہاوالدین زکریا یونیورسٹی کی بس پر فائرنگ کرکے طلباء کو زخمی کرنے کا معاملہ ،،پولیس تھانہ گلگشت نے بس پر فائرنگ کرنے کے الزام میں 25 ملزمان پر مقدمہ درج کر لیا

پشاور:  وزیرخزانہ خیبرپختونخوا تیمور سلیم جھگڑا کو محکمہ صحت کا اضافی قلمدان تفویض  ، محکمہ ایڈمنسٹریشن  کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا

لاہور: نواز شریف کے ذاتی معالج نے نواز شریف کی صحتیابی کو مریم نواز کی لندن میں موجودگی سے مشروط قرار دے دیا

وزیراعظم عمران خان سے تحریک انصاف آزادکشمیر ک صدربیرسٹرسلطان کی قیادت میں وفد کی ملاقات,کشمیریوں کے حق خودارادیت کے معاملے پرسیاسی جماعتیں،کشمیری عوام اور پاکستانی قوم متفق ہے،وزیر اعظم

وزیرِ اعظم  عمران خان سے سید عبداللہ گیلانی اور سید فیض نقشبندی کی قیادت میں آل پارٹیز حریت کانفرنس کے وفد کی مظفرآباد میں ملاقات

کبیروالا: خانہ بدوش ملزم گلشیر ولد مرید حسین قوم کھوکھر سکنہ عقب نیو سبزی منڈی نے اپنی بیوی زبیدہ کو شک کی بنا پر تشدد کا نشانہ بنایا اور سر کے بال کاٹ دیے  ملزم گرفتار مقدمہ درج.

جھنگ ٹرالی ٹریکٹر کی ٹکر سے موٹر سائکل سوار خاتون جاں بحق خاتون سمیت مرد زخمی ،چنیوٹ روڈ پر صوفی موڑ کے قریب گنے سے لدی ٹرالی بے قابو ہوکر جا ٹکرائی موٹر سائیکل پر سوار 60 سالہ خاتون جاں بحق دو افراد زخمی

لاہور: حکمراں تحریک انصاف اور اتحادی قاف لیگ میں برف پگھل نہ سکی،وفاقی وزیر شفقت محمود ںے چوہدری پرویز الہی سے ملاقات کی تفصیلات سے حکومتی کمیٹی و دیگر ممبران کو آگاہ کردیا

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس۔اجلاس میں انسداد پولیو کیلئے کئے جانے والے اقدامات اور کرونا وائرس سے بچاؤکے لئے احتیاطی تدابیراور انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

راولپنڈی میں قاتل ڈور کے وار جاری,مری روڈ نواز شریف پارک کے قریب موٹر سائیکل سوار کے گلے پر ڈور پھرگئی،حارث منظور دوستوں کے ہمراء موٹر سائیکل پر جارہا تھا

وزیر تعلیم سعید غنی ان ایکشن،صوبے بھر کے تمام کالجز میں ساڑھے 8 بجے اسمبلی لازمی طور پر کی جائے گی،  سیکیٹری تعلیم کے احکامات جاری۔تمام طلبہ یونیفارم میں کلاسز لینے کے پابند ہوگے

About The Author