دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کرونا وائرس:چین سے آنے جانے والی تمام پروازوں پر پابندی سے متعلق متضاد دعوے

ڈاکٹر اللہ بخش ملک نے کہاہے کہ پاکستان کو کرونا وائرس سے بچائو کیلئے مربوط اور موثر اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

اسلام آباد: کروناوائرس سے عوام کو تحفظ دینے کیلئے حکومت پاکستان کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے ۔ چین سے آنے جانے والی  تمام پروازوں پر پابندی لگا دی  گئی ہے۔

وزارت قومی صحت کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ پاکستان سے چین آنے جانے والی تمام پروازوں پربھی  پابندی عائد کر دی ہے۔

وفاقی سیکرٹری برائے قومی صحت ڈاکٹر اللہ بخش ملک نے کہاہے کہ پاکستان کو کرونا وائرس سے بچائو کیلئے مربوط اور موثر اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر اللہ بخش کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ حکومت نے یہ فیصلہ عوام کے وسیع تر مفاد میں کیاہے

ڈاکٹر ظفر مرزا نے چین اور پاکستان کے درمیان پروازوں کی معطلی کے حوالے سے چلنے والی اپنی ہی خبر کی تردید کر دی  ہے۔

انہوں نے کہاہے کہ پروازں کی منسوخی کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ھوا ھے۔

وزرات کی جانب سے کچھ دیر قبل میڈیا کو پروازوں کی منسوخی کے حوالے سے آگاہ کیا گیا تھا۔

ترجمان ایوی ایشن ڈویژن عبدالستار کھوکھر نے کہا ہے کہ چین سےبراہ راست پاکستان کا فضائی آپریشن بحال رہے گا

چین سے پاکستان کی پروازوں پر پابندی عائد نہیں کی
چین سے پاکستان آنے والی پروازوں کے تمام مسافروں مکمل سکریننگ کی جارہی ہے۔

ملک کے تمام ایئرپورٹ پر اس حوالے سے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ایس او پیز پر عملدر آمد کیا جارہا ہے

About The Author