دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

یہ بالکل غلط ہے کہ ہم بزدار حکومت کو گرانا چاہتے ہیں، مونس الہی

چوہدری مونس الہی نے کہا  کچھ لوگ عمران خان کو فیل کرنا چاہتے ہیں ،ہمارا معاہدہ تھا کہ ٹرانسفر پوسٹنگ میں ہمارے وزرا با اختیار ہوں گے

مرکزی رہنما مسلم لیگ ق چوہدری مونس الہی نے کہاہے کہ یہ بالکل غلط ہے کہ ہم بزدار حکومت کو گرانا چاہتے ہیں ۔

مونس الہی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ وزیر اعظم کے ساتھ پہلی ملاقات اچھی رہی ،کھل کر وزیر اعظم سے باتیں ہوئی تھیں،میرا خیال تھا سب باتیں ہونے کے بعد معاملات ٹھیک ہو جائیں گے ،وزیر اعظم نے جو باتیں کیں ان کو کلئیر کیا ۔

انہوں نے کہا  کچھ لوگ عمران خان کو فیل کرنا چاہتے ہیں ،ہمارا معاہدہ تھا کہ ہمارے وزرا با اختیار ہوں گے، پوسٹنگ ٹرانسفر پالیسی میں وزرا باآختیار ہوں گے ، تین اضلاع کے حوالے سے معاملات بے ہوئے تھے

مونس الہی نے کہا  طے ہو ا تھا کہ ہماری وزارتوں میں مداخلت نہی ہو گی ، شفقت محمود سے ملاقات ہوئی ہے ،شفقت محمود نے ملاقات میں بات ہی یہاں سے شروع کی جو پہلی کمیٹی سے معاملات طے ہوئے اس پر عمل ہو گا ۔

انہوں نے کہا پہلی کمیٹی سے جو معاملات طے ہوئے تھے ان ہر کام شروع ہو گیا تھا ،پوسٹنگ ٹرانسفر میں کام چل پڑے ہیں تاہم ترقیاتی فنڈز کا معاملہ آگے نہیں بڑھ سکا ۔

چوہدری مونس الہی نے کہا کہ  مسلم لیگ ن کے لوگوں سے اسمبلی میں ملاقات ہو تی رہتی ہے ،اسمبلی میں کئی لوگ ہیں جو ہماری سوچ کے ہیں ،چویدری پرویز الہی وزیر اعلی کے امیدوار نہیں ، ہماری تو کوشش ہے کہ یہ اتحاد چلے بلکہ ہماری تو خواہش ہے کہ اگلا الیکشن ملکر لڑیں ۔

انہوں نے کہا  چیزیں بہتری کی طرف چل پڑی ہیں،عثمان بزدار نے اج بھی کچھ پوسٹنگ ٹرانسفر ز کے ایشوز کو احسن انداز سے قابو پایا ہے، وزیر اعظم سے ملاقات میں پارٹی خدشات سے اگا ہ کیا تھا ،وزیر اعظم کو یقین دلایا کہ ہم حکومت کے ساتھ ہیں ،چاہتے ہیں جو بھی معاملات ہیں احسن انداز سے حل ہوں ۔

چوہدری مونس الہی نے کہا ایک کمیٹی کے ہوتے ہوئے دوسری کمیٹی کا قیام بلاجواز تھا ، ہماری پارٹی کے کچھ سابقہ لوگ عمران خان کو گمراہ کرتے ہیں۔

About The Author