دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

04فروری2020:آج ضلع راجن پور میں کیا ہوا؟

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

حاجی پورشریف

کشمیروں کی جدوجہد آزادی میں کردار ہم پرقرض بھی اور فرض بھی ہے اہلیان حاجی پورشریف
5فروری یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اہلیان حاجی پورشریف وعوامی،سیاسی،سماجی،مذہبی،
صحافتی حلقوں،تاجربرادری،ڈاکٹر،وکلاء،

اساتذہ،طلباء نے جہاں پاکستان سے سروے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جدوجہد آزادی کشمیر قیام پاکستان سے لیکر آج تک جاری ہے

لیکن پورے اقوام عالم اور مسلم برادری کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے،اور کئی مہینوں سے یہاں پر نافذ کرفیو بھارتی ظلم و بربریت جبروتشدد اور وحشیانہ طرز عمل کا منہ بولتا ثبوت ہے جوکہ

آج پورے اقوام عالم اور پوری مسلم امہ کے لیئے ایک سوال ہے؟اگر آج بھی کشمیروں کو انکے حق خودارادیت سے محروم رکھا گیا تو ان سے کب انصاف ہوگا؟

اس لیئے ہم سب کو چاہیئے کہ اس جدوجہد کو قرض اور فرض سمجھ کر ہر فورم پر آواز اٹھائیں اور دل،

زبان،قلم اورہاتھ سے اب بھارتی مظالم کے خاتمے اور روکاوٹ کے لیئے ہر طرح کی کوششیں بروئے کار لائیں۔

اور ہر طرح سے کشمیروں کی امداد کریں تاکہ انہیں بھارتی ظلم و بربریت سے بہت جلد آزادی نصیب ہو۔


حاجی پورشریف

سیاست میں آنے کا مقصد عوامی خدمت ،حلقے میں ترقیاتی منصوبوں کے لیئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے سردار فاروق امان اللّٰہ دریشک
ضلع راجن پور کی تعمیروترقی کے لیئے کوشاں ہیں،ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل ہونگے ذوالفقار علی کھرل

ممبر قومی اسمبلی کی حلقے میں خدمات لائق تحسین ہیں عوامی حلقے
گزشتہ روز فاضل پور میں 40کروڑ کی لاگت سے بننے والے سیوریج سسٹم کی افتتاحی تقریب سے ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 295سردار فاروق امان اللّٰہ دریشک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

سیاست میں آنے کا مقصد عوامی خدمت اور علاقہ کے عوام کی فلاح وبہبود تھا جو جاری ہے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کھرل نے گفتگوکرتے ہوئے کہا ضلع راجن پور کی تعمیروترقی کے لیئے دن رات کوشاں ہے

اور پوری ٹیم اپنی استطاعت کے مطابق مصروف عمل ہے وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم پاکستان کے ویژن کیمطابق ضلع راجن پور کی ترقی میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے

اور تمام تر ترقیاتی اسکیمیں بروقت مکمل ہونگی اس موقع پر عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ سردار فاروق امان اللّٰہ دریشک کی اپنے حلقے کے لیئے خدمات لائق تحسین ہیں اور پر امید ہیں کہ

وہ مستقبل میں بھی عوامی خدمت و فلاح کے منصوبےجاری رکھیں گے مدر اینڈ چائلڈ کیئر 200بستر پر مشتمل ہسپتال کی فاضل پور میں تعمیراور انٹرنیشنل یونیورسٹی کاقیام بھی عمل میں لایا جائے۔

اس موقع پرسردار جمیل دریشک،سردارابراردریشک،ملک آصف بھٹہ،عثمان خان شیروانی،سردار عبدالرحمن دریشک،

سردار شادو خان دریشک،سردار صدیق دریشک،محمد احسن بلانی،راشد خان مستوئی،ڈاکٹر عرفان کلیہ،ودیگر شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔


حاجی پورشریف

قاتل خونی انڈس ہائی ایک اور زندگی لے گیا،سئے روز حادثات معمول حکام سے دورویہ ون وے روڈ کرنے کی اپیل

فاضل پورٹول پلازہ کے نزدیک موٹر سائیکل اور ٹرک میں ٹکر کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا.

ریسکیو ذرائع کے مطابق جانبحق شخص کی پہچان عبدالقیوم کھوکھر سکنہ میراں پور کے نام سے ہوئی ہے.

About The Author