دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

حکومت نے نئے چیئرمین ایف بی آر کی تلاش شروع کر دی

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر سے جاوید غنی، ان لینڈ ریونیو کے احمد مجتبیٰ میمن، سیکریٹری امور کشمیر طارق پاشا  کے نام فہرست میں شامل ہیں۔

آئندہ بجٹ کی تیاری،، اور  آئی ایم ایف سے مذاکرات،، حکومت نے نئے چیئرمین ایف بی آر کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے طویل عرصہ تک چیئرمین ایف بی آر کا عہدہ خالی نہ رکھنے کا فیصلہ بھی کرلیا ہے۔

شبر زیدی کی مسلسل رخصت کے باعث محصولات میں کمی کا خدشہ ہے۔ نئے چیئرمین ایف بی آر کے لیے سرکاری اور نجی شعبوں سے مختلف نام زیرغور ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر سے جاوید غنی، ان لینڈ ریونیو کے احمد مجتبیٰ میمن، سیکریٹری امور کشمیر طارق پاشا  کے نام فہرست میں شامل ہیں۔

مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ سے مبینہ اختلافات یا خرابی صحت؟؟؟؟ چیئرمین ایف بی آر دوسری بار غیرمعینہ مدت کےلیے تعطیل پر گئے تو حکومت نے بھی ان کے متبادل پر غور شروع کردیا۔  

ذرائع کے مطابق چیئرمین ایف بی آر کےلیے سرکاری، نجی شعبے سے مختلف ناموں پر غور جاری ہے، ایف بی آر سے گریڈ بائیس کے محمد جاوید غنی، ان لینڈ ریونیو کے احمد مجتبیٰ میمن اور سیکریٹری امور کشمیر طارق پاشا کے نام عہدے کےلیے زیرغور ہیں،

اس سے قبل  چھ جنوری سے انیس جنوری تک شبرزید لمبی چھٹی پر چلے گئے تھے، واپس آنے پر وزیراعظم نے کہا تھا کہ کام کے دباو کی وجہ سے شبرزیدی بیمار ہوگئے تھے

ذرائع کے مطابق شبر زیدی کی مسلسل رخصت کے باعث محصولات میں کم ہونے کا خدشہ ہے،،،حکومت  نے طویل عرصہ تک چیئرمین ایف بی آر کا عہدہ خالی نہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے،،آئندہ بجٹ کی تیاری، آئی ایم ایف سے مذاکرات کے لیے چیئرمین ایف بی آر کا عہدے پر تعیناتی ضروری ہے

About The Author