مئی 13, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

گیپکو بھرتی کیس، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نیب ریفرنس سے بری

قومی احتساب بیورو نے  گیپکو میں غیر قانونی بھرتیوں کےکرپشن ریفرنس میں راجہ پرویزاشرف سمیت 8 ملزمان کو نامزد کر رکھا تھا

لاہور کی احتساب عدالت نے راجہ پرویز اشرف کی گیپکو بھرتی کیس میں  بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا

عدالت نے راجہ پرویز اشرف کو بری کرنے کا حکم دے دیا

سابق وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف عدالت میں پیش ہوئے،احتساب عدالت کے جج امجد نزیر چوہدری کی جانب سے فیصلہ سنایا گیا

راجہ پرویز اشرف سمیت تمام ملزمان نے بریت کی درخواست دائر کر رکھی تھی

راجہ پرویز کی جانب سے نیب کے قوانین میں ترمیم کے بعد بریت کی درخواست دائر کی گئی تھی

نیب نے  گیپکو میں غیر قانونی بھرتیوں کےکرپشن ریفرنس میں راجہ پرویزاشرف سمیت 8 ملزمان کو نامزد کر رکھا تھا

نیب پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا تھا کہ راجہ پرویزاشرف نےایسے افرادکو نوکریاں فراہم کیں جنہوں نےدرخواستیں ہی نہیں دی تھیں۔

کیس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ میرٹ کی دھجیاں بکھیر کر نااہل افرادکو سیاسی طور پر نوازا گیا، تحریری امتحان اور ڈومیسائل کی پالیسی کی خلاف ورزی کی گئی۔

ریفرنس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف  اورسابق ایم ڈی پیپکو طاہربشارت چیمہ کو نامزدکیاگیا تھا

دیگر ملزمان میں سابق سیکرٹری وزارت پانی و بجلی شاہد رفیع، سابق ڈائریکٹرز بورڈ آف گورنرز محمد سلیم عارف، ملک محمد رضی عباس اور وزیرعلی بھائیو بھی ملزمان میں شامل تھے

سابق سی ای اومحمد ابراہیم مجوکہ اور سابق ڈائریکٹر ایچ آرحشمت علی کاظمی بھی کرپشن ریفرنس میں ملزمان ہیں

نیب پراسیکیوٹر کے مطابق راجہ پرویز اشرف پر 437 افراد کو غیرقانونی طور پر بھرتی کرنے کا الزام تھا،

نیب نے سابق وزیراعظم کے خلاف احتساب عدالت میں 2016 میں ریفرنس دائر کیا تھا۔

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو چار سال بعد غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں بری کیا گیا ہے

%d bloggers like this: