دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی میں ویمنز کرکٹ کے فروغ کے لیے ویمنز ٹی ٹوئنٹی لیگ کا انعقاد کیا گیا

ٹیم رانا لیاقت علی خان نے ٹیم فاظمہ جناح کے خلاف 8 رنز سے فتح حاصل کی ۔۔

کراچی میں ویمنز کرکٹ کے فروغ کے لیے ویمنز ٹی ٹوئنٹی لیگ کا انعقاد کیا گیا۔۔جس کا فائنل نیشنل بنک اسپورٹس کمپلکس میں کھیلا گیا۔۔

فائنل کے مہمان خصوصی سیکریٹری اسپورٹس سندھ سید امتیاز علی شاہ تھے۔۔میچ میں قومی کرکٹر رامین شمیم سمیت دیگر کھلاڑیوں نے شرکت کی۔۔ٹیم رانا لیاقت علی خان نے ٹیم فاظمہ جناح کے خلاف 8 رنز سے فتح حاصل کی ۔۔

کراچی میں ویمنز کرکٹ کوفروغ دینے کے لیے ویمنز ٹی ٹوئنٹی فیسٹیو کے نام سے ایک لیگ کا انعقاد کیا گیا۔۔ جس میں لڑکیوں کو قومی ویمن کرکٹرز کے ساتھ کھیلنے کا موقع ملا۔۔

فائنل میچ نیشنل بنک اسپورٹس کمپلکس میں کھیلا گیا،، سیکریٹری اسپورٹس سندھ سید امتیاز علی شاہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،، انہوں نے خواتین کرکٹرز کا حوصلہ بڑھا تے ہوئے اس ایونٹ کے انعقاد کوشاندار قراردیا۔۔

ایونٹ کی آرگنائزر فرزانہ خان کا کہنا تھا کہ ایونٹ کو کرانے کا مقصد خواتین کے لیے پلٹ فارم کے ساتھ انکے لیے وسائل مہیا کرنے تھے۔۔

جیتنے والی ٹیم رانا لیاقت علی خان کی کپتان رامین شمیم نے اپنی ٹیم کی کھلاڑیوں کو بہترین کارکردگی دیکھانے پر مبارکباد دی۔۔انہوں نے اس ایونٹ کو ویمن کرکٹ کے فروع کے لیے شاندار قرار دیا۔۔

میچ کے بعدکھلاڑیوں کو میڈلز اور سرٹیفیکٹس پیش کیے گئے،، جبکہ جیتنے والی ٹیم کی کپتان کو مہمان خصوصی نے ٹرافی پیش کی۔

About The Author