برطانیہ آج یورپی یونین سے الگ ہو جائے گا ،، یورپی پارلیمنٹ نے بریگزٹ ڈیل کی حتمی توثیق کر دی ۔ برسلز میں ہونے والے اجلاس میں بریگزٹ ڈیل کی حمایت میں621 اور مخالفت میں49 ووٹ ڈالے گئے ۔ ووٹنگ کے بعد الوداعی نغمہ گایا گیا،
برطانوی پارلیمنٹ اور ہاؤس آف لارڈز کے بعد یورپین پارلیمنٹ نے بھی بریگزٹ ڈیل منظور کرلی۔
برطانیہ 31 جنوری کو یورپی یونین سے علیحدہ ہوجائے گا۔
برسلز میں ہونے والے اجلاس میں بریگزٹ ڈیل کی حمایت میں621،مخالفت میں49ووٹ ڈالے گئے
بریگزٹ معاہدے کی ووٹنگ کے دوران 13 اراکین پارلیمنٹ نے ووٹ نہیں دیا
ووٹنگ کے عمل کے بعد برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 73 اراکین کے لیے الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا
جہاں الوادعی نغمہ گایا گیا، جذباتی مناظر بھی دیکھنے کو ملے
اس سے قبل برطانوی پارلیمنٹ اور ہاؤس آف لارڈز نے بھی برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے حق میں فیصلہ سنایا تھا۔
بریگزٹ بل کے حوالے سے کی جانے والی ووٹنگ میں کامیابی کے بعد وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اپنے ملک کو دوبارہ متحد کریں۔
یورپی یونین کے دفاتر سے برطانیہ کا جھنڈا بھی اتار دیا جائے گا اور یورپی یونین کے جھنڈے کو سرنگوں رکھا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کے تمام معاملات سال کے اختتام تک مکمل ہوجائیں گے
برطانیہ 1973 میں یورپی یونین میں داخل ہوا تھا
قانونی حیثیت ملنے کے 41 سال بعد برطانوی عوام نے 2016 میں ہی ایک ریفرنڈم کے ذریعے یہ فیصلہ کیا
کہ یورپی یونین میں شمولیت ایک گھاٹے کا سودا تھا، لہذا اب اس یونین سے تعلق ختم کیا جائے۔
بریگزیٹ کے حوالے سے جون 2017 میں ریفرنڈم کرایا گیا تھا جس میں بریگزٹ کے حق میں 52 فیصد جبکہ مخالفت میں 48 فیصد ووٹ پڑے تھے۔
ریفرنڈم کے نتائج پر اس وقت کے برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کو عہدے سے استعفیٰ دینا پڑا تھا جو بریگزٹ کے مخالف تھے
بریگزٹ کی منظوری میں ناکامی پر برطانوی وزیر اعظم تھریسامے کو بھی مستعفی ہونا پڑا تھا۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ