مئی 17, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

خاتون صحافی کی مبینہ خود کشی

کیس کے پراسیکیوٹر نے رحاب کے موبائل ریکارڈ کی چھان بین کا حکم دیا ہے۔ تاہم، ابھی تک خودکشی کی وجہ سامنے نہیں آ سکی ہے۔

مصر کی ایک خاتون صحافی رحاب بدر نے مبینہ طور پر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی ہے، مصری پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

عالمی میڈیا کے مطابق رحاب بدر الاقصر فیسٹیول کی کوریج کے لیے کام کر رہی تھیں۔ اس کے شوہر نے پولیس کو بتایا کہ اس نے اپنے دفتر سے رحاب بدر کو ٹیلی فون کیا مگر اس نے فوج کال نہیں سنی۔

خاتون صحافی کے شوہر نے کہا بار بار فون کرنے کے باوجود اس کے ساتھ رابطہ نہ ہو سکا۔ اس کے بعد اس کی ماں کو فون کیا اور ان کو بتایا کہ رحاب فون نہیں سن رہی۔ وہ جنوبی قاہرہ میں موجود ان کی رہائش گاہ پر اس کے بارے میں معلومات کریں۔

مصری پولیس کی ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رحاب کی ماں اس کے گھر میں پہنچی اور دروازہ پر دستک دی مگر کوئی جواب نہیں ملا۔ انہوں نے ہمسائیوں کی مدد سے رحاب کے فلیٹ کا دروازہ توڑا جہاں رحاب کی لاش پھندے کے ساتھ لٹک رہی تھی۔

عالمی خبر پولیس کی چھان بین کے دوران پتا چلا کہ فلیٹ کے تمام دروازے اور کھڑکیاں اندر سے بند تھیں۔ پولیس نے رحاب کے تمام اقارب کو اس پراسرار موت کے بارے میں مزید معلومات کے حصول کے لیے طلب کر لیا ہے۔

کیس کے پراسیکیوٹر نے رحاب کے موبائل ریکارڈ کی چھان بین کا حکم دیا ہے۔ تاہم، ابھی تک خودکشی کی وجہ سامنے نہیں آ سکی ہے۔

%d bloggers like this: