دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

گزشتہ پانچ سالوں کے دوران کتنے پاکستانی سعودیہ سے ملک بدر ہوئے؟

ایوان بالا کو بتایا گیاہے کہ 2018 میں ریاض سے 20 ہزار 6 سو گیارہ اور اور جدہ سے 36 ہزار 336 پاکستانی ملک بدر کیئے گئے

سعودی عرب سے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران ملک بدر ہونے والے پاکستانیوں کی تفصیلات  ایوان بالا میں پیش کردی گئی ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا سینیٹ میں تحریری جواب  جمع کرادیا گیاہے۔

گزشتہ پانچ سالوں کے دوران 285980 پاکستانی مختلف مواقع پر سعودی عرب سے بھیجے گئے تھے

ریاض سے کل 61076 اور جدہ سے کل 224904 پاکستانی ملک بدر کیئے گئے

2015 میں ریاض سے 10826 پاکستانی ملک بدر کیئے گئے

جدہ سے 51107 پاکستانی واپس بھیجے گئے

2016 میں ریاض سے 11 ہزار 693 اور جدہ سے 46 ہزار 996 پاکستانی ملک بدر کیئے گئے

سال 2017 میں ریاض سے 6 ہزار 662 اور جدہ سے 65 ہزار 932پاکستانی واپس بھیجے گئے

2018 میں ریاض سے 20 ہزار 6 سو گیارہ اور اور جدہ سے 36 ہزار 336 پاکستانی ملک بدر کیئے گئے

2019 میں ریاض سے 11 ہزار 284 اور جدہ سے 24 ہزار 533 پاکستانی ملک بدر کیئے گئے

About The Author