دسمبر 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

30جنوری2020:آج ضلع راجن پور میں کیا ہوا؟

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

جامپور

اے اھل نظر اک نظر ادھر بھی ــــــــ انسان کی عظمت کو ترازو میں نہ تولوــ انسان تو ھر دور میں انمول رھا ھے ــــ ارباب بست وکُشاد اور مقتدر ھستیوں سے اک ،،ارداس،،، اس مملکت خداد پاکستان کے ھر شہر میں تمام تر جدید سہولتوں سے آراستہ مشینری موجود ــ افرادی قوت کیلیے تمام تر سہولتیں واٹر پروف یونیفارم اور ماسک موجود ـ ـ

مگر 1970سے معرض وجود میں آنے والی میونسپل کمیٹی سے یہ سلوک کیوں ـــ کبھی کسی کا دھیان ان غریب محنت کشوں کی جانب کیوں نہیں گیا ــ ـــ بے شک بے حسی اس شہرِ بے نوا کے اُن ،،جبری معززین ،،کی بھی ھے جو ایک تھانیدار کی دعوت پر تو ھزاروں روپے اُڑا دیتے ھیں

مسجدوں میں مولوی صاحب سے مائیک پر اپنا نام سنوانے کیلیے چندے بھی دے دیتے ھیں ـ کبھی کوئی انتظامی آفیسر ان سے کوئی ڈونیشن مانگے تو لاکھوں روپے صرف اس آفیسر سے تعلقات رکھنے کی غرض سے با آسانی پیش کر دیتے ھیں ـ

مگر ان کی کے بنے ذاتی تاج محلوں کوٹھیوں بنگلوں کے بند گٹروں کو کھولنے کیلیے بھی یہی بلدیہ کے ملازم جاتے ھیں ان کے گھروں کی تقریبات ھوں شادی بیاہ کے فنکشن ھوں ان کا پورا محلہ چمکانا بھی اسی اپنی سرکاری مقررہ تنخواہ میں ان غریب ملازمین کی ذمہ واری ٹھہرتا ھے ـ

ھم نے کبھی نہیں دیکھا کہ یہاں کے کسی ،،بڑے آدمی ،،کو عملہ صفائی کی ضرورت پڑی ھو اور اُس نے اپنی جیب سے خرچہ کر کے پرائیویٹ خاکروب یا سیور مین بلائے ھوں ـ سوچیے ذرا.26.کلو میٹر سیور لائن کی صفائی کیلیے صرف چھ سیور مینوں کی آسامیاں منظور ھیں یہ تو دعا دیں

سب انجینئیر مرزاتنویر اصغر کو جس نے جھاڑو لگانے والے عملہ میں سے کچھ لوگ نکال کر ان کو ٹریننگ دی اور آج آپکے شہر کے گٹر اور سیور لائینیں کافی حد تک بہتر ھو رھی ھیں ـ

بین الاقوامی معیار کے مطابق ھر دس گھرانوں پر مشتمل بلاک کیلیے ایک جھاڑو والا اورایک نالی صاف کرنے والا ملازم ھوتا ھے وہ بھی تمام تر حفاظتی سہولتوں سے مزین یونیفارم کے ساتھ ـ ـ ـ جبکہ اڑھائی لاکھ نفوس کی آبادی کیلیئے میونسپل کمیٹی جامپور کے پاس کل چیھاسی خاکروب چھ سیور مین آٹھ بیلدار ایک میٹ ھیں ـ

چیف سینیٹری انسپکٹر ،لائیٹ انسپکٹر ،ٹیکس سپرینٹینڈنٹ سمیت متعدد آسامیاں خالی ھیں ایک سب انجینیر تھا اس کا تبادلہ محمد پور دیوان ــ اسسٹنٹ کمشنر جامپور کے پاس ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی کے ساتھ ساتھ ایڈمنسٹریٹر تحصیل کونسل ،ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی ،چئیرمین ھیلتھ کونسل کے اضافی چارج ــ

لینڈ ریونیو ریکارڈ سینیٹر ،تجاوزات ،مہنگائی کا کنٹرول سب ذمہ داریوں کے علاوہ میٹنگز میں شرکت ـ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی جامپور کے پاس چیف آفیسر تحصیل کونسل ،چیف آفیسر کوٹلہ مغلان کا اضافی چارج ـ حکومتی پالیسی کے مطابق میونسپل کمیٹی کا فائر بریگیڈ یونٹ اور عملہ ریسکیو 1122..کے حوالے ــ

دو ٹریکٹر ٹرالی دونوں گزارہ لائق جن کے پُرزے بھی اب بلال گنج لاھور کے کباڑخانے سے بمشکل ملتے ھیں ـ ڈسپوزل اسکیموں کی 35.سالہ موٹریں وائرنگ جنریٹر ،،ٹائم پاس پوزیشن میں ،ـ ــ ـ

اور اب میونسپل کمیٹی کی حدود بھی تقریباً چھ مربع کلومیٹر تک اور ایک محتاط اندازے کے مطابق 25سے 30کلو میٹر کا شہر جامپور جس میں ھر دور اقتدار کے ،،شاھوں ،،کے ھاوسز کا اضافہ بھی ھو چکا……..جس پر کچھ لکھنا بولنا جہاں تحریر کی طوالت کا باعث بنے گا وھاں ،،شاہ سے زیادہ شاہ کے وفاداروں ،،،کے زھریلے اور خفیہ واروں کے امکان کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ـــ

قصہ مختصر شہر کا خوبصورت اور صاف ستھرا بنانا ھے اس کے مسائل حل کرنا ھیں تو تمام مکاتب فکر کے متحرک نمایاں سچے جزبوں کے امین با شعور پڑھے لکھے لوگوں کو ،،ون پوائنٹ ایجنڈا صرف جامپور ،. کے تحت متحد ھو کر عملی جدو جہد کرنا ھو گی ــ کوئی بھی محکمہ ھو کوئی بھی آفیسر ھو وہ پروپوزل بنا کر دے سکتے ھیں فنڈز ریلیز کرنا حکومتوں کا کام ھے اور یہ کام صرف منتخب ایم این اے ایم پی اے کروا سکتے ھیں محکموں اور آفیسرز نےعملدرامد کرانا. ھوتا ھے ـ

اس لئیے آئیے اپنا اپنا جائزہ لیں ھم کہاں کھڑے ھیں ـ کیوں نہ ھم اپنے رویوں میں تبدیلی لاکر ایک دوسرے کو برداشت کرنے کا حوصلہ پیدا کریں کام کرنے والے لوگوں کی حوصلہ افزائی کریں نہیں کر سکتے تو کم ازکم ان پر طعن وتشنیع اور بلا جواز تنقید نہ کریں ــــ اور ھاں جھوٹی اناوں کے خول سے نکل کر اپنے اپنے محلے اور وارڈز سے ایسے ایسے اچھے لوگ تیار کریں جو دلیل کے ساتھ بات کرنے کا فن جانتے ھوں غیر متنازعہ ھوں ان کے وفود بنا کر ایم این اے ـ ایم پی اے سے ملیں ان کو تحریری بھی زبانی بھی اپنے مسائل بیان کریں بے شک ان ملاقاتوں اور یاداشتوں کی تصاویر ،خبریں میڈیا پر لے آئیں اسی طرح ڈپٹی کمشنر ،کمشنر ،متعلقہ محکمہ جات کے سیکریٹری صاحبان سمیت وزیر اعلی ا پنجاب کو تحریری درخواستیں بزریعہ رجسٹرڈ ڈاک پاکستان پوسٹ آفس بھجوائیں ـ ـ

ضلع کے قیام کی بھی تحریری درخواستیں قراردادیں بھجوائیں علماء جرام ،بار ایسوسی ایشن ،انجمن تاجران ،میڈیا الغرض ھر شعبہ کو متحرک و فعال کریں اپنے اپنے حصے کا دیا جلانا شروع کر دیں روشنی کی کرنیں آپکا اور آپکی آنے والی نسلوں کا استقبال کریں گی ـ

جتنا زور سوشل میڈیا پر لگا رھے ھیں ھم سب اگر اس کا 25 فی صد بھی عملی اقدام پر صرف کرنا شروع کر دیں تو نتائج حوصلہ افزا ء ضرور ھونگے نیت صاف ارادےمضبوط اور عزم مسلسل ھو تو کارواں اپنی منزل مقصود تک با آسانی پہنچ جایا کرتے ھیں ـــــاک لمحے سوچئیے گا ضرور ـ


جامپور

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں کلین اینڈ گرین پنجاب مہم جاری ہے۔ سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ ساتھ سماجی تنظیمیں میں بھی اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔

یہ باتیں مینیجر منی صنعت زار سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ جامپور محترمہ شازیہ نواز نے سماجی تنظیم نیلاب جام پور کی جانب سے منی صنعت زار اور دفتر سوشل ویلفیر جامپور میں شجرکاری مہم کے افتتاح کے بعد پودا لگانے کے بعد کیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیلاب چلڈرن اینڈ وومن ڈویلپمنٹ کونسل محروم طبقات کی آواز بلند کرنے اور لوگوں کو سہولیات مہیا کرنے میں ہر وقت کوشاں نظر آتی ہے،

نیز محکمہ سوشل ویلفئیر اینڈ بیت المال کی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی تنظیم کی کارکردگی قابل تحسین ہے۔

.تنظیم کے صدر آفتاب نواز مستوئی اور دیگر اراکین بھی اس موقع پر موجود تھے.


روجھان

حلقہ این اے 195 میں جہاں جہاں بجلی کی سہولت نہیں ہے وہاں پر عوام کو بجلی کی سہولت میسر کرنا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔

رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود مزاری ۔
رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود مزاری کی مسلسل کاوشوں کی بدولت سلیم آباد بستی قاضی حاجی زاہد محمود حاجی نور حسن خان ڈھوانی سمیت کئی علاقوں کو بجلی کی ترسیل کے لیے بجلی کے پولز کی تنصیب کا کام تیزی سے جاری ہے.

بجلی کے ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود مزاری کے نمائندے برائے واپڈا عبدالمجید چونگلی مزاری کررہے ہیں ان کے مطابق روجھان میں بجلی کی ترسیل کے لیے پولز لگانے کا کام تیزی سے جاری ہے

اور بہت جلد پولز کا کام مکمل ہونے کے بعدازاں برقی تاریں بچھانے کا کام شروع کیا جائے گا انھوں نے کہا کہ رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود مزاری کی ہدایت ہیں کہ

بجلی کی ترسیل کے لیے منصوبے جلد از جلد مکمل کیے جائیں تاکہ جہاں بجلی کی سہولت نہیں وہاں عوام کو دیہی و شہری (نئی آبادیاں) علاقوں میں بجلی کی سہولت دی جائے گی

جس کی سرپرستی و قیادت سردار دوست علی مزاری سابق تحصیل ناظم سردار اطہر علی مزاری ایڈووکیٹ شباب ہاشم مزاری کریں گے ۔


روجھان

ایس ایچ او تھانہ روجھان اسحاق جان خان سپیشل برانچ آفیسر فیض احمد جاوید کے ہمراہ سابق کونسلر غلام شبیر ڈوگر کی زوجہ اور اے آر وائی کے رپورٹر جنرل سیکرٹری نیشنل تحصیل پریس کلب

روجھان محمد علی انجم ڈوگر کی والدہ ماجدہ کی وفات پر مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی مرحومہ کی بخشش کی دعا تعزیت کی اور کی دعا کی

اس موقع پر نیشنل تحصیل پریس کلب کے صدر نوراحمد راہی عدنان راجپوت آفس سیکرٹری ، سیکرٹری اطلاعات و نشریات نیشنل تحصیل پریس کلب روجھان

ضامن حسین بکھر غلام اصغر ڈوگر، رانامشتاق احمد عبدالمجید ڈوگر، شہزاد ڈوگر غلام حسین ڈوگر و دیگر موجود تھے۔


روجھان

امروز تحصیل کونسل کے ترقیاتی کام مورخہ 30/1/2020 بمقام میونسپل کمیٹی روجھان ہونے قرار پائے گئے جو میرٹ کی بنیادوں تحصیل کونسل کے ترقیاتی کمیٹی نے صاف و شفاف طریقے سے منعقد کرائے گئے

کسی قسم کی کوئی بدنظمی نہیں ہوئی نمائندہ ڈی سی راجن پور محمد فہد ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ راجن پور ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی روجھان اسسٹنٹ کمشنر روجھان عثمان غنی ،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی روجھان سید مسعودالروف رضوی تحصیل آفیسر فنانس و ایم او ایف میونسپل کمیٹی روجھان قمر زمان،

تحصیل کونسل کمیٹی سنیئر سب انجینئر محمد شاہد، شفیق احسن مزاری ایس سی انفراسٹرکچر برانچ موجودگی میں ٹینڈرز میرٹ کی بنیادوں پر اوپن کیے گئے

تحصیل کونسل روجھان کے ترقیاتی کمیٹی نے حالات پر اپنی گرفت مضبوط رکھی اس موقع پر ٹھیکیداروں نے کسی قسم کی کوئی بدنظمی نہیں ہوئی اور یہ پراسس مکمل کیا گیا ڈپٹی کمشنر راجن پور کا نمائندہ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نے بمطابق ایگریمنٹ بلو ریٹ کے جملہ نتائج کا اعلان

جملہ ٹھیکیداران و افسران کی موجودگی میں پراسس مکمل کیا کامیاب بولی دھندگان کو ورک آڈر جاری کیے جائیں گے کسی ناخوشگوار واقعہ کے پیش نظر ایس ایچ او تھانہ روجھان کی ہدایت پر سیکورٹی کے انتظامات کیے گئے تھے۔

About The Author