بہاولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیف اللہ ساجد نے چشتیاں روڈ پر مقامی میرج ہال کے سامنے آٹے کے ٹرکنگ پوائنٹ کا دورہ کیا ۔
انہوں نے آٹے کی سیل پرچیز کا ریکارڈ بھی معائنہ کیا اور موقع پر موجود عملہ کو ہدایت کی کہ
آٹے کے تھیلوں کے وزن کی چیکنگ کے لیے تول مشین بھی رکھی جائے تاکہ خریداروں کو اطمینان ہو کہ انکے آٹے کا وزن درست ہے۔
بہاول نگر
اسسٹنٹ کمشنربہاول نگر منور حسین مگسی نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور بھارت کے ظلم وستم اور لاک ڈاون اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتی۔
یہ بات انہوں نے حیدر سٹیڈیم بہاول نگر میں کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے سلسلہ میں سپورٹس ٹورنامنٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی
جس میں ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر عامر حمید،تحصیل سپورٹس آفیسر عظمی بشیر اور کھلاڑیوں کے علاوہ سپورٹس تنظیموں کے عہدیداروں نے شرکت کی۔
اسسٹنٹ کمشنربہاول نگر منور حسین مگسی نے مزید کہا کہ سپورٹس انسان میں ہمت ،حوصلہ اور برداشت کے ساتھ غلطیوں اور شکست سے سیکھنے کے اوصاف پیدا کرتی ہے
اور نوجوان سپورٹس پر خصوصی توجہ دیں۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم کشمیر کے مسئلے پر یک جان ہے اور ہم مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کی اخلاقی ،سفارتی اور عوامی حمایت جاری رکھیں گے۔
بہاول نگر۔
ضلع بہاول نگرمیں پرائس کنٹرول اوصارفین کے مفادات کے تحفط کو یقینی بنانے کے لیے اسسٹنٹ کمشنرز اور ریونیو آفیسرز
اور متعلقہ محکموں کے افسران کی جانب سے علی الصبح فروٹ و سبزی منڈیوں کے دورے اور آکشن عمل کی نگرانی کا کام جاری ہے
اورڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون کی ہدایات پر پرائس چیکنگ کے لیے چھاپوں کا سلسلہ بھی جاری ہے اور ضلع بھر میں 61پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے یکم جنوری سے 30جنوری کے عرصہ میں
1133مارکیٹس کادورہ کرکے 5009معائنے کیے ہیں اور 1148 گراں فروشوں کو پرائس ایکٹ کی خلاف ورزیوں پر 12لاکھ 18 ہزار 350 روپے جرمانہ عائد کیا ہے
جبکہ 12مقدمات کا اندراج اور 13دکانداروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
بہاول نگر۔
ڈائریکٹر جنرل فشریز پنجاب کی ہدایت پر صوبہ پنجاب میںفش فارم بنانے اور اس کی آگاہی کے لیے پرائیویٹ فش فارمرز کے لیے ایک روزہ ورکشاپس /سیمینارز منعقد کیے جارہے ہیں ۔
یہ بات اسسٹنٹ دائریکٹر فشریز بہاول نگرعبدالجبارکی جانب سے جاری کردہ ایک مراسلہ میں کہی گئی ہے
۔ اسسٹنٹ دائریکٹر فشریز بہاول نگرعبدالجبارکے مطابق ضلع بہاول نگر میں 4فروری بروز منگل محکمہ ہاہی پروری بہاول نگر کے زیر اہتمام ایک روزہ ورکشاپ /سیمینار
اے جی ایم ہوتیانہ فش فارم عارف والہ بائی پاس روڈ نزد چک اسد اللہ بہاول نگر میں دس بجے دن منعقد ہوگا۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون