دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

قومی ٹیسٹ اسکواڈ تین روزہ پریکٹس میچ قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہو گیا

ٹیم ون کی کپتانی اظہر علی جبکہ ٹیم ٹو کی کمان حارث سہیل نے سنبھال رکھی ہے

قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے ممکنہ کھلاڑیوں کے درمیان تین روزہ پریکٹس میچ قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہوگیا ،،، فاسٹ باولر حسن علی کا ری ہیبلٹیشن پروگرام بھی آخری مراحل میں داخل ،، فاسٹ باولر نے فل رن اپ سے باولنگ کا آغاز کردیا

بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کے درمیان تین روزہ پریکٹس میچ قذافی اسٹیڈیم میں جاری ہے ،،،

ٹیم ون کی کپتانی اظہر علی جبکہ ٹیم ٹو کی کمان حارث سہیل نے سنبھال رکھی ہے ،، ٹیم ون میں عابد علی، شان مسعود، بابراعظم، اسد شفیق، فہیم اشرف، محمد رضوان، یاسر شاہ، محمد عباس، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور بلاول بھٹی شامل ہیں ،،،

ٹیم ٹو میں امام الحق، ذیشان ملک، محمد اشفاق، فواد عالم، فیضان ریاض، عدنان اکمل، کاشف بھٹی، عمران خان سینئر، عثمان شنواری، محمد حسنین، موسیٰ خان اور بلال آصف شامل ہیں،،،

پریکٹس میچ کے بعد چیف سیلکٹر مصباح الحق کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیکر قومی ٹیم کا اعلان کرینگے،،،

دوسری جانب فاسٹ باولرحسن علی کا ری ہیبیلیٹشن پروگرام آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے ،،، قومی کرکٹر فٹنس ٹرینر کے ہمراہ فل رن اپ سے باولنگ کا آغاز کردیا ہے۔

About The Author