دسمبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

29جنوری 2020:آج دن بھر پاکستان میں کا ہوا؟

دن بھر پاکستان کے چاروں صوبوں،سرائیکی وسیب، گلگت بلتستان  اور کشمیر  کے کونے کونے سے آنے والی خبروں کا مختصر خلاصہ  ڈیلی سویل کے قارئین کے لئے

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنےکا امکان،،اسلام آباد میں گہرے بادلوں کا راج،،وقفے وقفے سے بارش  کاامکان، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان،،محکمہ موسميات

ملتان, بستی خداداد میں کم عمر بچیوں سے زبردستی شادی  45سالہ  فیصل کا 10سالہ فائزہ سے جبکہ 37 سالہ  احسن کا 12سالہ طیبہ کے ساتھ گزشتہ روز نکاح ہوا تھا ،آج بچیوں کی بارات  پر پولیس کا کمسن بچیوں کی شادی پر چھاپہ ،لڑکے اور لڑکیاں آپس میں ماموں زاد ہیں ، احسن کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ فیصل موقع سے فرار ہو گیا۔

کراچی : کورنگی گودام چورنگی پر ٹریفک حادثہ 18 سالہ نوجوان جاں بحق ،اورنگی ٹاون مجاہد چوک کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی

جھنگ تھانہ مسن کے علاقہ میں چھت گرنے سے دو بچے جاں بحق ماں زخمی ،جھنگ زیر تعمیر چھت گرنے سے دو بچے جاں بحق ایک خاتون زخمی

کراچی: بھٹائی آبادسے 12 سالہ بچہ مبینہ طورپراغوا، بچے کےاغواکامقدمہ سچل تھانے میں درج ، مقدمہ مغوی بچے کے والدکی مدعیت میں درج کیاگیا

سرد ہواؤں کے باعث درجہ حرارت میں کمی،سائبرین ہوائوں کے داخل ہونے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا،کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،موجود درجہ حرارت14ڈگری سینٹی گریڈ ہے،آج ذیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے

کوئٹہ :سبزی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر نے لگیں،بھنڈی 250 اوو مٹر 150 روپے کلو سبز مرچ 200روپے کلو اور لیموں 240روپے کلوفروخت کیا جارہا ہے۔

چینی اور گندم کی درامد کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی گئی،دائر درخواست میں وفاقی حکومت، صوبائی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے

لاہور: پنجاب پولیس کے اہلکاروں کے گرد میں کرونا وائرس کا خطرہ منڈلانے لگا،ڈی آئی جی ایس پی یو عمر شیخ نے محکمہ صحت سے مدد کے لیے آئی جی پنجاب کو مراسلہ لکھ دیا

لاہور: پنجاب میں ان ہاوس تبدلی اور فارورڈ بلاک کی بازگشت،مسلم لیگ ن نمبر گیم پورا کرنے کیلئے متحرک ،مسلم لیگ ن کی جانب سے  راہ حق پارٹی اور  پنجاب کے  آزاد ارکان اسمبلی  سے رابطے،آزاد امیدواروں میں جگنو محسن،احمد علی اولکھ،قاسم عباس خان اور چوہدری بلال اصغر شامل ہیں

نیب لاہور میں شہباز شریف کیخلاف 20 سال سے 12 پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ انکوائری  التواء کا شکار۔۔چیرمین نیب نے نوٹس لے لیا،چیرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے انکوائری سے متعلق نیب لاہور سے تفصیلات طلب کر لیں

لاہور : ملتان سے خانیوال موٹروےکو شدید دھند کی وجہ سے بند کردیا گیا، سید عمران احمد ترجمان موٹر وے پولیس

ٹانک:جوڈیشل لاک آپ میں قیدی جانبحق ہوگیا،قیدی گل رحمان ڈیرہ کا رہائشی تھا،گل رحمان کو رات ایک بجے بیماری کی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا لیکن جانبر نہ ہوسکا،پولیس

وادی لیپہ :برف باری کی وجہ سے لیپہ روڈ پھر بند ،  25 روز کے بعد بحال کی گئی تھی لیپہ ریشیاں شیر گلی روڈ صرف دوروز کھلی رہی ۔لیپہ روڈ دوبارہ بند ہونے سے عوام پیدل چلنے پر مجبور ہوگئے

معاون خصوصی براے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے کرونا وائرس پر ایک ٹیکنیکل افراد پر مشتمل کور کمیٹی تشکیل دیدی،کور کمیٹی کا مقصد بدلتی ہوئی صورتحال پر گہری نطر رکھناہے ۔

سندھ ہائیکورٹ:ڈی آئی جی خادم حسین اور  ایس پی ڈاکٹر رضوان کے تبادلے کے خلاف درخواست کا معاملہ ،عدالت نے درخواست پر اپنا فیصلہ سنا دیا، ڈی آئی جی خادم حسین اور ایس پی ڈاکٹر رضوان کا تبادلہ غیر قانونی ہے، عدالت

اسلام آباد ہائیکورٹ دہری شہریت چھپانے پر فیصل واوڈا کی نااہلی کی درخواست پر سماعت ، فیصل واوڈا سے جواب طلب کرلیا گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں  کاروبار کا مثبت آغاز۔100انڈیکس 30 پوائنٹس اضافے سے ٹریڈ کررہا ہے،اسٹیٹ بینک کی جانب سے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا گیاپالیسی ریٹ 13اعشاریہ 25 فیصد آئندہ 2ماہ کیلئے برقرارہے۔انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں استحکام اوپن مارکیٹ میں ڈالر 154.56 روپے کی سطح پر ہی برقرار ہے ،فاریکس ڈیلرز

بلوچستان میں دس ہزار زرعی ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پرمنتقل کرنے میں اہم پیش رفت ،ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کیلئے پہلی مکمل فیزیبیلی رپورٹ تیارکرلی گئی,ترجمان پاور ڈویژن

لاہور:راجہ پرویز اشرف گیپگو میں غیر قانونی بھرتی کیس میں راجہ پرویز اشرف احتساب عدالت میں پیش

حافظ آباد ۔ایف آئی اے ٹیم پر فائرنگ کا معاملہ،ایف آئی اے اہلکار کی مدعیت میں تھانہ سٹی میں دہشت گردی ایکٹ کے تحت ۔مقدمہ درج ،4افراد کو نامزد کیا گیا ہے

اسلام آباد:پی ٹی ایم رہنما منظور پشتین کی گرفتاری کے خلاف پریس کلب کے باہر مظاہرے کا معاملہ،تھانہ کوہسار پولیس نے رات گئے واقع کا مقدمہ مجسٹریٹ سٹی سرکل غلام مرتضی چانڈیو کی مدعیت میں درج کرلیا۔ایف آئی آر  23افراد سمیت متعدد نامعلوم افراد کے خلاف درج کی گئی

سپریم کورٹ نے جعلی بنک اکائونٹس کیس کے ملزم انور مجید کی درخواست ضمانت پر نوٹس جاری کر دیا ،جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی

لاہور:  جنوبی پنجاب میں تفریحی سرگرمیوں کے لیے ڈیرہ غازی خان میں 500 ایکڑپرسفاری پارک بنے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے سفاری پارک کے قیام کی منظوری دے دی۔

لاہور میں ڈکیتوں اور چوروں کا راج، پولیس خاموش تماشائی، ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان دکاندار زخمی ، گارڈن ٹاون کے علاقہ میں ڈاکووں نے جنرل اسٹور لوٹ لیا۔

اسلام آباد : کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے کٹس منگوانے کا معاملہ،چین نے کرونا وائرس کی تصدیق کے لیے کٹیں روانہ کر دیں، کل تک پہنچنے کا امکان،قومی ادارہ صحت نے گزشتہ ہفتے کٹس منگوانے کی درخواست کی تھی

گوجرانوالہ کی تحصیل وزیرآباد میں آرائیاں والی میں مکان کی چھت گر گئی، حادثہ 2 روز سے مسلسل جاری بارش کے باعث پیش آیا

ساہیوال:محکمہ صحت کی ٹیم کا کول پاور پلانٹ پر کام کرنیوالے چائنیز کا معائنہ،کول پاور پلا نٹ پر317 چائنیز کا ٹریول ریکارڈ چیک کیا گیا،سی ای او ہیلتھ

سندھ ہائیکورٹ کراچی:مشہور ڈراما سیریل ” میرے پاس تم ہو” کی آخری قسط کے خلاف درخواست ،عدالت نے ڈرامے کا اہم کردار ہمایوں سعید کو ذاتی حیثیت طلب کرلیاعدالت نے پیمرا و دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا  13 فروری تک سماعت ملتوی کردی

نورپورتھل ۔۔۔۔۔موضع شاہ حسین دادو والا ۔بوڑانہ والہ ٹڈی دل  حملے،کسان شور کرکے ٹڈی دل  مکڑی بھگانے میں  مصروف، ٹڈی دل کی وجہ سے گندم کی فصل کو جزوی نقصان

کروناوائرس کے پھیلاؤ کے بعد چین میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیےاسلام آباد ہائیکورٹ درخواست دائر ،اسلام آباد ہائی کورٹ میں وکیل  جہانگیر جدون کی جانب سے درخواست دائر کی گئی

اسلام آباد:قتل کے مقدمہ میں پولیس کو مطلوب ملزم انٹرول کے ذریعے دوبئی سے پاکستان پہنچ گیا ۔شبیر گجرات پولیس کو قتل کے مقدمہ میں مطلوب ہے، پولیس

نوشہرہ :۔ نوشہرہ کے علاقے مصری بانڈہ گیس لیکج کی وجہ سے دھماکہ،دھماکے کے باعث گھر کے 6 افراد جھلس  گئے

کوٹ ادو/تھانہ چوک سرور شہید  کی حدود میں 18 سالہ لڑکی رشتے سے انکار  پر قتل،چک نمبر 502 میں 18 سالہ شگفتہ کو اسکے ماموں تنویر نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔پولیس

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا نیا دور 3فروری سے شروع ہوگا ،آئی ایم ایف کا جائزہ وفد 2 فروری کو پاکستان پہنچے گا ، ذرائع

کراچی:  آٹھویں فجیرہ اوپن تائی کوانڈو چیمپیئن شپ  میں شرکت کے لیے پاکستان کا سو رکنی دستہ دبئی روانہ ہوگیا۔

وفاقی حکومت سے ویکسین کی ترسیل میں تاخیر سے انسداد پولیو مہم دو دن تاخیرکا شکار ،ویکسین ترسیل بحالی کے بعد پشاور انسداد پولیو مہم کا آغاز

اسلام آباد۔    تربیلا میں پانی کی آمد  17ہزار 100کیوسک اور اخراج  17 ہزار  100کیوسک ہے، منگلا میں پانی کی آمد 19   ہزار 800 کیوسک اور اخراج    10000 کیوسک ہے،چشمہ میں پانی کی آمد 28 ہزار  600کیوسک اور اخراج  30 ہزار  کیوسک ہے: ترجمان واپڈا

غیر قانونی ٹیکس ریفنڈ کیس،چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کر رہا ہے،چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی عدالت میں پیش۔ایف بی آر نے ریفنڈ کے حوالے سے رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی

چمن: بلوچستان کے شمال مشرقی علاقوں میں بارش اور برف باری کا سلسلہ ختم، موسم خشک ،کوژک ٹاپ اور کان مہترزئی کے مقامات پر کوئٹہ چمن اور کوئٹہ ژوب شاہراہ سے برف صاف کردیا گیا، این ایچ اے

وزیراعظم عمران خان کو عقل اور دماغ ٹھیک کرنے کے ٹیکے لگانے کا مشورہ ہے،‎‎عمران صاحب سولہ ماہ میں روزگار، کاروبار، معیشت، پولیو ، ڈینگی ، آٹا ، چینی ، ریلوے ، صحت ، تعلیم، منصوبہ بندی، گیس بجلی ہر شعبہ تباہ کر دیا اور کہتے ہیں کابینہ ’مس گائیڈ‘ کرتی ہے ؟مریم اورنگزیب

وزرا کی تبدیلی کا معاملہ ایک عرصے سے شروع تھا،ہر پارٹی اور وزرا  میں اختلاف رائے ہوتا ہے ،اختلاف رائے جمہوریت کا حسن  ہے،برطرف وزرا نے پارٹی قوانین کی خلاف ورزی کی ۔ وزیراطلاعات کے پی شوکت یوسفزئی

اسلام آباد کی سرکاری اسپتال پمز میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل عملے کا اجلاس اجلاس ایگزیکٹو پمز ڈاکٹر انصر محمود   کے زیر  صدارت ہوا۔ ابھی تک پمز میں کرونا وائرس کا کوئی مشتبہ مریض نہیں لایا گیا۔ ڈاکٹر وسیم خواجہ

خیرپورٹامیوالی/ ایس ڈی او ملک جمیل سب ڈویثرن میپکو کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاون،ایس ڈی او ملک جمیل، لائن سپرینٹنڈنٹس مبشر رحیم، میٹر انسپکٹر عبدالغفار کا بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاون

چارسدہ. تنگی میں مبینہ طور پر زہریلا سوپ پینے سے 2 افراد جاںبحق 3 افراد کی حالت غیر،چارسدہ جاںبحق ہونے والے آپس میں بھائی بہن ہیں

کورونا وائرس کے حوالے سے ہلال احمر پاکستان وزارت صحت کے تعاون سے ملک گیر آگاہی مہم چلائے گی،مہم میں ہلال احمر پاکستان کے ہزاروں رضاکار حصہ لیں گے،، چئیرمین ہلال احمرپاکستان ابرارالحق

اسلام آباد ہائیکورٹ، راول ڈیم سے مچھلی کی نیلامی کیخلاف دائر دراخواست پر سماعت ،درخواست گزار اور محکمہ فشریز کے وکیل عدالت میں پیش

بی سی سی آئی نے پاکستان میں رواں سال ہونے والے ایشیا کپ میں شرکت سے صاف لفظوں میں انکار کردیا،گزشتہ روز بھارتی اخبار ’’ٹائمز آف انڈیا‘‘ میں بھارت کے ایشیا کپ کے لیے پاکستان نہ آنے کی خبر دی گئی

لاہور کینال کےگرد دھڑا دھڑا درخت کاٹے گئے آپ کی اتھارٹی کہاں ہے. چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کا محکمہ ماحولیات کے افسران سے مکالمہ، نہر کے کنارے درخت کاٹ کر ان کے ساتھ دہشت گردی کی گئی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ میں ہسپتالوں میں فضلے کو ٹھکانے لگانے کے خلاف کیس کی سماعت 6فروری تک ملتوی ، وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین عدالت میں پیش چیف جسٹس لاہور مامون رشید شیخ نے کیس کی سماعت کی

بہاولنگر ریلوے پھاٹک ڈونگہ بونگہ کے قریب بس اور موٹر سائیکل میں تصادم دو افراد جاں بحق ،چار زخمی ریسکیو ذرائع

وزارت قومی صحت کا پاکستان میں جاپانی سفیر سے رابطہ،حکومت کی جاپان سے کرونا وائرس ٹیسٹنگ کٹس فراہمی کی درخواست،جاپان نے کرونا وائرس کی ٹیسٹنگ کٹس فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی،

لاہور: احتساب عدالت نے خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 11 فروری تک توسیع کردی،

سپریم کورٹ نے غیر قانونی ری فنڈ کیس میں عبدالحمید انجم کے خلاف دوبارہ انکوائری کا حکم دے دیا،ایف بی آر 3 ماہ میں ڈپٹی کمشنر سیل ٹیکس عبدالحمید انجم کے خلاف انکوائری مکمل کرے, عدالت

برطانیوی پولیس افسر شیرن پشنوسکی کے مبینہ قاتل پیراں دتہ کی پیشی،پیراں دتہ کو ایف ائی اے کی جانب سے 14جنوری کو گرفتار کیا گیاایف ائی اے نے مقامی عدالت سے پیراں دتہ کا14روزہ ریمانڈ حاصل کیا تھا

سندھ میں سال 2019 کے ایک اور پولیو کیس کی تصدیق ،رتو ڈیرو لاڑکانہ میں ساڑھے تین سال کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ،سال 2019 میں سندھ میں متاثرہ بچوں کی تعداد 28 ہوگئی  ملک بھر میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 140 ہوگئی

شورا محلہ بھان سعیدآباد سے گٹر کے کنارے سے نومولود بچے کی لاش برآمد، نومولود بچے کا سر بھی کٹا ہوا ہے، پولیس

کرونا وائرس جیسے 4وائرس پہلے سے موجود ہیں، کرونا وائرس کی مخصوص علامات نہیں،جس کے باعث تشخیص مشکل ہے،لیبارٹری میں جانچ پڑتال کے بغیر کرونا وائرس کی تشخیص نہیں کی جاسکتی، چین میں لگ بھگ 28ہزار پاکستانی مقیم ہیں 4طلبہ میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے  ۔ معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفرمرزا

وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی ملاقات،بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور صوبے سے متعلقہ مختلف امور پر تبادلہ خیال

سپریم کورٹ میں پی پی 217 ملتان  میں دوبارہ انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت  تین فروری تک ملتوی ، سماعت جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی

نورالیگ میدان سے بھاگ چکی ہے،معاون خصوصی اطلاعات کا ٹوئٹ ترچھی ٹوپی،ذائقےدو،نومبر سے ملک سے فرار ہیں،لندن کی سڑکوں پر بھلے چنگےاورنیا ہیٹ پہن کر تقریریں کرتے ہیں،معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں کرونا وائرس-تشخیص اور علاج کے موضوع پر تربیتی ورکشاپ کا انعقاد،لاہور. تربیتی ورکشاپ سے وی سی یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم کا خطاب

لاہور:  یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں کرونا وائرس-تشخیص اور علاج کے موضوع پر تربیتی ورکشاپ کا انعقاد،ورکشاپ میں پنجاب بھر کے میڈیکل کالجوں سے مائیکروبیالوجسٹس اور پیتھالوجسٹس کی شرکت

کراچی۔ لائٹ ہاؤس پر توڑی گئی دکانوں کے متاثرین میں دکانوں کی الاٹمنٹ،297 دکانداروں کو قرعہ اندازی کے ذریعے دکانیں الاٹ کی جارہی  ہیں۔ مئیر کراچی وسیم اختر نے قرعہ اندازی کی ۔

سندھ ہائیکورٹ  ،کے ایم سی ڈائریکٹر مسعود عالم کے خلاف نیب انکوائری،نیب کا مسعود عالم کے خلاف گھیرا تنگ مسعود عالم کے خلاف شکایت موصول ہوئی ہیں، انکوائری کی منظوری کے لیے معاملہ ہیڈ کوارٹر ارسال کردیا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  کی صدارت میں کے الیکٹرک  کے لوکل باڈیز پر واجبات  پر اجلاس، سال2014-19 تک سندھ حکومت نے  لوکل باڈیز  کے 22 بلین روپے  کے بل ادا کیے  ہیں؛ مراد علی شاہ

سندھ ہائیکورٹ :رکن سندھ اسمبلی علی غلام نظامانی غیر قانونی اثاثوں  سے متعلق نیب انکوائری کا معاملہ ، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ علی غلام نظامانی پر برہم

سندھ ہائیکورٹ:آوارہ کتوں کی بہتات اور ویکسین کی عدم فراہمی کا معاملہ،  بلدیات, ہیلتھ اور پلاننگ حکام اور ٹاسک فورس کے اراکین  پیش،

خیبرپختونخوا میں 2020 کا تیسرا پولیو کیس سامنے آگیا ، نیا کیس ضلع ٹانک سے رپورٹ ہوا، تحصیل ٹانک کے 11 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ایمرجنسی آپریشن سنٹر

گورنر کا عہدہ غیرسیاسی ہوتا ہے اس لیے صوبے کی سیاست پر تبصرہ نہیں کروں گا، گورنر شاہ فرمان کی میڈیا سے گفتگو گورنر کو سیاست پر بات نہیں کرنا چاہیے، اچھی روایت نہیں ہے، گورنر شاہ فرمان

پی اے سی کی ذیلی کمیٹی کا کنوینر شیری رحمان کی زیر صدارت اجلاس،نیپرا کے سال 2015/16 اڈٹ اعتراضات کا جائزہ ، نیپرا نے پاور جینریشن کمپنیوں کو لائسنس جاری کیا، تاہم فیس کی مد میں 77 ملین روپے تاحال ریکور نہیں کیے گئے، آڈٹ حکام ، موبائل کمپنیوں کو تھری فور جی لائسنس کے حوالے سے بھی بریفنگ دیں،موبائل کمپنوں نے صارفین کو کافی تنگ کر رکھا ہے،لوگ فور جی کے پیسے دے رہے ہیں سروس ٹو جی کی آ رہی ہے، شیری رحمان

خیبرمیڈیکل یونیورسٹی پشاور کے وائس چانسلرکوکام سے روک دیا گیا، وی سی ارشد جاوید تاحکم ثانی کوئی نئی بھرتی یا انتظامیی فیصلے نہیں کر سکتے۔ گورنر سیکرٹریٹ کا مراسلہ

صدارتی ریفرنس کے خلاف جسٹس قاضی فائز عیسی اور دیگر درخواستوں کی سپریم کورٹ میں سماعت،پاکستان بار کونسل کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے اپنے دلائل  دیے۔

وزیراعظم عمران خان سے آئی جی سندھ کلیم امام کی ملاقات، آئی جی سندھ نے وزیراعظم عمران خان کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ، ذرائع

میانوالی۔ تلہ گنگ روڈ پر گرڈ اسٹیشن کے قریب ٹرالر کی موٹر سائیکل سوار کو ٹکر،حادثہ میں ایک شخص زخمی جبکہ دوسرا جاں بحق۔ریسکیو ذرائع

اسلام آباد ہائیکورٹ :راولپنڈی اسلام آباد میٹرو منصبوے کی تزئین و آرائش میں کرپشن کا الزام ،لیگی رہنما احسن اقبال کے بھائی مصطفیٰ کمال کی عبوری ضمانت منظور،نیب کو 10 فروری تک مصطفیٰ کمال کو گرفتار نہ کرنے کا حکم

لاہور: میشا شفیع کے شوہر محمود الرحمن کا بیان ،میشا شفیع کے ساتھ جب دوسری بار ہراسگی کا واقع پیش ایا تب میں موجود نہیں تھا، میشا نے بتایا علی ظفر اپنے گھر میں ریہرسل کے دوران ہراساں کیا محمودالرحمن

اسلام آباد: سعودی سفیر نواف بن سعید ال مالکی کی مشیر پیٹرولئیم ندیم بابر سے ملاقات،باہمی دلچسپی اور تعاون پر بات چیت

اسلام آباد: پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے والے ملزمان عدالت میں پیش،23 پی ٹی ایم کے گرفتار ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ شعیب اختر کی عدالت میں پیش کیا گیا

وزیر اعظم کے مشیر خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ، وزارت خزانہ کی تجویز پر پاکستان مورگیج ریفائنری کمپنی لمیٹڈ کے لیے عالمی بنک سے حاصل کردہ14 کروڑ ڈالر قرضہ کی ایک کروڑ ڈالر رقم کی تیسری قسط کے لیے رسک شیئرنگ سہولت کے نفاذ کے لیے ٹرسٹ فنڈ کے قیام کی منظوری

لاہور: ایم ایم عالم روڈ پر واقعہ نامور ریسٹورنٹ کے الیکٹرک پینل میں آگ لگ گئی،لاہور: فائر برگئیڈ اور امدادی ٹیموں نے آگ بجھادی ۔

کوئٹہ: بلوچستان میں رواں سال کا پہلا پولیو کیس سامنے آگیا، پولیو کیس نصیر آباد کی تحصیل ڈیرہ مراد جمالی سے رپورٹ ہوا ہے، محکمہ صحت

کراچی کورنگی زمان ٹاون میں فائرنگ 34 سالہ محمد شریف زخمی ،زخمی شخص کو طبی امداد کے لئے اسپتال روانہ کردیا گیا

دیپالپور۔ کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے میونسپل کمیٹی کے زیر اہتمام ریلی کا انعقاد،ریلی میں سول سوسایٹی سمیت شہریوں۔کی کثیر تعداد میں شرکت

چنیوٹ : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ پرویز اختر نے منشیات کے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا ، جرم ثابت ہونے پر منشیات فروش زاہد علی کو قید اور جرمانہ کی سزا سنادی گئی

چنیوٹ کے نواحی علاقہ صابو والہ کی بجلی تین روز سے بند،اہل علاقہ کا ایکسیئن دفتر کے سامنے شدید احتجاج، واپڈا کے خلاف شدید نعرہ بازی

قمبر:ماڈل ٹرائل کورٹ نے قتل کا جرم ثابت ہونے پر  فیصلہ سنا دیا، دو ملزم سجاد کلہوڑو اور عبدالرزاق تنیو کو پھانسی اور دس دس لاکھ کی سزا سنادی گئی

بہاولنگر: اڈا شہباز والاکے قریب ٹریکٹر ٹرالی   نائن آر نہر میں گر گئی ۔ ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے دب کر ڈرائیور موقع پر جاں بحق

ایف آئی اے سائبر کرائم وینگ کی ایبٹ آباد میں کارروائی،جعلی فیس بک اکائونٹ سے خواتین  کو بلیک کرنے والا ملزم امین پہلوان گرفتارملزم نے  میری قابل اعتراض تصاویر سے بلیک میل کرتا تھا ایف آئی ار

سرحد پار افغانستان سے پاکستان میں راکٹ حملے کا معاملہ، آج سرحد پار سے دو راکٹ پاکستانی علاقے میں پھینکے گئے، ترجمان دفتر خارجہ کی تصدیق

 

 

سکھر: خور شید شاہ کی جانب سے ضمانت کی دائر درخواست پر سماعت  دس فروری تک ملتوی

اسلام آباد: تھانہ نیلور کے علاقے میں شہری کو قتل کیے جانے کا معاملہ، قتل کے خلاف اہل علاقہ اور رشتہ داروں کا راول ڈیم چوک پر احتجاج ، ٹریفک جام

کمالیہ۔:چیچہ وطنی روڈ پر اے سی بس کار کو بچاتے ہوئے الٹ گئی 15امسافر۔زخمی ہسپتال منتقل

سندھ ہائیکورٹ :گھوٹکی کی 25 فلور ملز سے گندم کی چوری اور نیب کے چھاپے کا معاملہ ،چیف جسٹس ڈائریکٹر نیب سکھر پر برہم ،جن فلور ملوں نے پلی بارگین کی ان سے منافع کی رقم کیوں نہیں لی؟چیف جسٹس کا استفسار

خیبرپختونخوا کی یونیورسٹیوں میں معاشی بحران گورنر خیبرپختونخوا نے نوٹس لے لیا،معاشی بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا عندیہ

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل محمد عامر مجیدکی ملاقات

وادی لیپہ موجی شیر گلی  روڈ تین گاڑیاں پھنسی ہوئی اطلاع موصول ہورہی ہے ،وادی لیپہ :وادی لیپہ میں مڈوے کے مقام پر تین مسافر گاڑیاں برف میں پھنس گئیں ،ذرائع

پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی ملاقات، بلوچستان کی سیاسی صورتحال اور دیگر امور  پر تبادلہ خیال ہوا

اسلام آباد ہائیکورٹ، جعلی اکاؤنٹس کیس ،ملزم غلام قادر مری کو گرفتاری کا خدشہ، اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع ،نیب نےاکیس جنوری کو طلب کیا تھا، خط لکھ کر متبادل تاریخ مانگی ،نیب زبردستی آصف زرداری کیخلاف بیان دلوانا چاہتا ہے، غلام قادر مری

وزارت قانون و انصاف کی ویب سائٹ پر اب ہر ڈویژن سے متعلق  قوانین اور ان کی تعداد موجود ہے۔ وزارت قانون کی ویب سائٹ پر ڈویژنوں کے مطابق قوانین کی درجہ بندی’ متعلقہ وزارتوں کے لیئے فائدہ مند ثابت ہو گی۔

سندھ ہائی کورٹ :سندھ میں پندرہ سو کالجز لیکچرارز کی بھرتی میں شفافیت سے متعلق درخواست کی سماعت، سندھ پبلک سروس کمیشن اور کالجز حکام پیش

نواب شاہ،شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی کے عارضی ملازمین کا ملازمت میں مستقل نہ کرنے کے خلاف شدید احتجاج،،مظاہرین کی جانب سے رجسٹرار آفس کے سامنے شدید احتجاج کیا گیا

سکھر:جینگزو سٹی میں سکھر سے تعلق رکھنے والے میڈیکل کے طلبا حفصہ ماریہ،کائنات سولنگی،فیضان عباسی پھنسے ہوئے ہیں ،چین میں پھنسے طلبا کے والدین حکومت پاکستان سے مدد کی اپیل کرنے پریس کلب سکھر پہنچ گئے

وزیر اطلاعات خیبر پختون خوا شوکت یوسفزئی نے بی آرٹی کی تکمیل بارے ایک اور ڈیڈ لائن دے دی،منصوبے کو رواں سال مارچ میں مکمل کرلیا جائے گا، مارچ تک منصوبہ مکمل نہ ہوا تو روزانہ ٹھیکدار پرپچاس کروڑ جرمانہ عائد ہوگا،  شوکت یوسفزئی

سندھ ہائیکورٹ ۔محبت سندھ ریلی پر فائرنگ سے متعلق کیس  میں ایم کیو ایم کے سابق سیکٹر انچارج رنچھوڑ لائن پرویز اقبال کی ضمانت منظور کرلی عدالت کا ملزم کو چار لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم

مردان، جلالہ کے علاقے مسکین آباد میں فائرنگ.مردان، گولی لگنے سے مثل خان نامی شخص جانبحق.

کراچی: سرسید ٹاون میں بینک سے نکلنے والے شہری کو ڈاکووں کی لوٹنے کی کوشش، مزاحمت پرڈاکووں کی فائرنگ سے شہری زخمی،زخمی شہری نے ایک ڈاکو کو پکڑلیا،3 ڈاکو فرار ہوگئے،پولیس

وزیراعلیٰ بننے کے بعد  سب سے زیادہ دورے قبائلی اضلاع میں کیے،فاٹا انضمام اور انتخابات کا عمل پانچ کی بجائے  ایک سال میں پورا کیا،وزیراعلیٰ کے پی محمود خان

چیئرمین سینٹ خصوصی طیارے کے ذریعے شام ساڑھے چار بجے ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچیں گے ۔ کمشنر ملتان اور ڈپٹی کمشنر ان کا استقبال کریں گے ۔چیئرمین سینیٹ سابق گورنر رفیق رجوانہ کی رہائشگاہ جائیں  گے۔

سیالکوٹ۔ گورنر پنجاب چوہدری سرور کا جی سی ویمن یونیورسٹی کے دوسرے سالانہ کانووکیشن سے خطاب

مشرق وسطیٰ میں ٹرمپ امن پلان پردفترخارجہ کاردعمل،مشرق وسطی کیلئےامریکی امن منصوبےکاجائزہ لیا، جنرل اسمبلی کی قراردادوں کےمطابق 2ریاستی حل کی ہمیشہ حمایت کی،ترجمان دفتر خارجہ

لاہور:پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کیلئے 664.7 ملین کے فنڈز جاری کر دیے، لاہور:فنڈز آپریشن اینڈ مینٹیننس اور تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے جاری کیے گئے

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی نیروبی میں، کینیا کے کیبنٹ سیکرٹری /وزیر برائے مشرقی افریقہ کمیونٹی جناب عدن محمد سے ملاقات

لاہور: صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں قائمہ کمیٹی برائے قانون کا بیسواں اجلاس،صوبائی وزیر ہائرایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں ،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز کی شرکت

لاہور؛ تفتیش کےپیسےاب بڑےافسران کی جیبوں میں نہیں تفتیشی کےاکاؤنٹ میں جائینگے، تفتیش کےعمل کوبہتربنانےکیلئےآئی جی پنجاب نےتفتیش کےاخراجات اداکرنےکاحکم دےدیا

اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہیلتھ انفارمیشن ڈیسک قائم کردیا گیا،ہیلتھ انفارمیشن ڈیسک کرونا وائرس سے متعلق آگاہی کے لیے قائم کیا گیا ہے

وسیم اخترکی میڈیاسے گفتگو:غلط لوگ ہر جماعت میں ہوتے ہیں ،جماعت کا غلط نام استعمال کیا اپنے فائدے کے لئے یہ کام کئےنیب میں کرپشن چارجز ہیں ان پر،نیب میں ایک صاحب کیس بھگت رہے ہیں، وسیم اختر

باجوڑ : تحصیل ماموند علاقہ بدان میں باز محمد کے کمرے کی چھت گر گئی ۔ سات افراد جان بحق، جبکہ پانچ افراد زخمی ۔

لاہور:  کرونا وائرس کی تشخیصی کیلئے یو ایچ ایس متحرک  ہوگئی،یو ایچ ایس کا کرونا وائرس کے ٹیسٹ آر ٹی پی سی آر شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: افغانستان کو برآمد کی گئی چینی کسٹمز کی جانب سے روکنے کا کیس،سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف کسٹمز کی اپیل سماعت کے لیے منظور

قوی ویمن کرکٹرز ارم جاوید اور ندا ڈار کی نیشنل اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس۔ رلڈکپ بڑا ایونٹ ہے اچھا کھیل پیش کرینگے ندا ڈار

دکی۔پی پی ایچ ائی اور محکمہ صحت کا ڈی ایچ او آفس میں کرونا وائریس کے حوالے سے اگاہی کے لئے ایک روزہ ٹریننگ ،کرونا وائریس چائینا سے لے کر دنیا کے مختلف ممالک میں پھیل چکا ہے۔ڈی ایچ او

اوکاڑہ ..چند روز قبل سلطان ٹاؤن میں دوران ڈکیتی قتل ہونے والی خاتون ثنا بی بی کا معمہ حل ،ڈی پی او عمر سعید ملک اور انکی ٹیم نے دن رات اس معاملہ کو سائنسی و تکنیکی بنیادوں پر حل کر لیا ۔۔مقتولہ کا شوہر ہی قاتل نکلا

اسلام آباد:وفاق نے آئی جی سندھ کے لیے عمران احمر کا نام تجویز کردیا، گورنر سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کرکے عمران احمر کے نام پر مشاورت کریں گے، ذرائع

اسلام آباد ہائیکورٹ:موٹروے اور نیشنل ہائی وے پر نیشنل ہائی وے سیفٹی آرڈیننس 2000 پرمکمل عمل درآمد کا حکم ،اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کا مفاد عامہ کے کیس میں بڑا فیصلہ،وزارت مواصلات کا ایکسل لوڈ قانون پر عمل درآمد ملتوی کرنے کا حکم کالعدم قرار

برطانوی لیڈی پولیس کی قتل میں ملوث ملزم پیراں اللہ ڈتہ کو ایڈشنل ڈپٹی کمشنر عمر لیاقت رندھاوا نے اڈیالہ جیل بھیج دیا

قومی اسمبلی اجلاس میں اسیر اراکین کی شرکت کا معاملہ،خواجہ سعد رفیق, خورشید شاہ, احسن اقبال کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے گئے،شاہد خاقان عباسی کے بھی پروڈکشن آرڈر جاری کیے گئے۔

لاہور:  اورنج  لائن  ٹرین  پر  کام  کرنیوالے  چینی  باشندوں  کو  نئی  ایڈوائزری  جاری،چینی  باشندے  ماسک  پہن  کر  کام  کرینگے،  ذرائع

وزیراعظم آزاد کشمیر کا سنٹرل پریس کلب کے نو منتخب  عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے خطاب ،پاکستان اس وقت نازک دور سے گزر رہا ہے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر

لاہورمیں گاڑی چوری کی وارداتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا،اینٹی وہیکل کار لفٹنگ سٹاف گاڑی چوری روکنے میں ناکام  ہو گئی، نشترکالونی کے علاقے میں شہری اضرار کی گاڑی چور لے اڑے

ڈیرہ مراد جمالی:ڈیرہ اللہ یار بائی پاس پر پولیس بس اور کار میں تصادم ،تصادم کے نتیجے میں پولیس اور قیدیوں سمیت دس سے زائد افراد زخمی،زخمی ہونے والے افراد میں کچھ افراد کی حالت تشویشناک

ملتان  کم سن بچیوں کی شادی کا معاملہ،پولیس تھانہ کینٹ نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمہ میں دلہا اور دلہن کے والد سمیت 7 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے

ننکانہ صاحب پولیس اہلکاروں کا سرعام شہری پر تشدد،کانسٹیبل ظہیر اور ڈراٸیور فیصل نے مزدا کے ڈراٸیور کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

آئی جی سندھ کی تعیناتی ، سندھ حکومت اور وفاق میں ڈیڈ لاک ،سندھ حکومت کا آئی جی سندھ کی تعیناتی کے معاملے پر گورنر سندھ سے مشاورت نہ کرنے کا فیصلہ

سرگودھا: ریلوے انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف آپریشن، آپریشن کے دوران درجنوں سے زائد جھگیاں مسمار کر دی گئیں

کندھ کوٹ:میونسپل کمیٹی انتظامیہ کی نااہلی کے باعث سیوریج کا گندا پانی سڑکوں اور گلیوں میں جمع ہو گیا

صوابی:پرمولی میرعلی میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی پولیو ٹیم پر فائرنگ،فائرنگ سے ایک لیڈی ورکر جاں بحق،1زخمی،ملزمان فرار،پولیس

وزیراعلیٰ سندھ  نےگورنر سندھ سےکوئی فون پر بات نہیں کی،جب بات ہی نہیں ہوئی تو آئی جی کےنئےنام پرتبادلہ کیسےہوسکتاہے،ترجمان وزیراعلی سندھ مرتضی وہاب

لاہور: وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید کی زیرصدارت پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاون پلاننگ ایجنسی کا اجلاس۔ ڈی جی پھاٹا ندیم سرور اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اراکین کی شرکت

پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ 29 منٹ کی تاخیر سے شروع،اجلاس کی صدارت ڈپٹی اسپیکر سردار دوست محمد مزاری نے کی ۔

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے بہاولپور وویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی صدرشیری ارشدخان کی سربراہی میں وفد کی ملاقات۔

نیشنل پریس کلب کے باہر ریاست مخالف نعرے بازی کا معاملہ :پی ٹی ایم کے گرفتار کارکنان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا، 12 فروری کو دوبارہ پیش کرنیکا حکم ،جوڈیشل مجسٹریٹ شعیب اختر نے مقدمہ کی سماعت کی

پی سی بی کاسابق ٹیسٹ کرکٹر محمد مناف کی وفات پر اظہار افسوس،سابق ٹیسٹ کرکٹر گذشتہ روز 84 سال کی عمر میں ایمسٹرڈیم میں انتقال کرگئے تھے

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ یوحنا آباد میں دو افراد کو زندہ جلانے کے کیس پر سانحہ کے 5 سال بعد فیصلہ سنا دیا، عدالت نے دلائل سننے کے بعد 40ملزمان کو بری کرنے کا حکم دے دیا

سونے کی قیمت میں کمی۔ سونے کی فی تولہ قیمت200روپے کمی کےبعد91ہزار200 روپے ہوگئی،10گرام سونے کی قیمت 171روپےکمی کےبعد 78ہزار190روپے ہوگئی

پاکستان نے بھارتی وزیراعظم مودی کے بیان کو مسترد کر دیا، نریندر مودی کا بیان غیر ذمہ دارانہ اور جنگی جنون کی عکاسی کرتا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

کراچی:نارتھ کراچی سلیم سینٹرکے قریب بینک کے باہرڈکیتی کامعاملہ ،مسلح ڈاکوں نےاے ٹی ایم مشین کےقریب شہری کولوٹنےکی کوشش کی،بینک مینیجر

لاڑکانہ: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں تحصیل ڈوکری کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس

خیبر: ضلع بھرمیں انسداد پولیو مہم کاآغاز؛ دو لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر، خیبر: مہم میں 1 ہزار 74 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، فوکل پرسن ڈاکٹر شمس

لاہور: پی آئی ڈی میں تین مہان شخصیت نے عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کےلئے آٹا چینی اور ٹرانسپرنسی کا ایشو دبانے کی کوشش کی ،مسائل سے توجہ ہٹانے کےلئے گندا پروپیگنڈا کیاگیا،عظمی بخاری

فیڈرل بورڈ آف ریوینو (ایف بی آر) کی ٹیکس گزاروں کو سالانہ ٹیکس گوشوارے 31 جنوری  تک جمع کرانے کی اپیل،ٹیکس گزار سال 2019ء کے گوشوارے جمع کرانے کی تا ریخ میں توسیع سے فائدہ اٹھا ئیں اور آخری تاریخ 31 جنوری 2020 تک اپنے سالانہ ٹیکس گوشوراے جمع کرائیں ۔ ایف بی آر

سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان( ایس ای سی پی ) نے اینٹی منی لانڈرنگ اور کاوئنٹر ٹیرارزم فنانسنگ ریگولیشنز 2018 ( تطہیر زر اور دہشت گردی کی فنانسنگ کی روک تھام کے ضوابط)  میں ترامیم تجویز کر دیں ہیں۔

اٹک۔تھانہ سٹی کی حدود میں 48 سالہ شخص کی خود کشی،محلہ صابر آباد کے رھائشی  رفاقت  علی نے پسٹل سے خود کشی کر لی،رفاقت علی والدین کا اکلوتا بیٹاتھا

باجوڑ:تحصیل ماموند علاقہ بدان میں بارش سے باز محمد نامی شخص کے گھر کا کمرہ گر گیا ایک خاندان کے سات بچے جاں بحق  ہو گئے ہیں

سرگودھا: ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے حکم پر ڈپٹی ڈائریکٹر رضوان اشرف کا ٹی ایچ کیو ہسپتال بھیرہ پر چھاپہ،اسپتال کے مختلف وارڈز، لیبارٹری سمیت ادویات کا سٹاک اور ریکارڈ چیک کیا۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی نیروبی میں اقوام متحدہ دفتر کی ڈائریکٹر جنرل محترمہ زینب ہووا بینگورا سے ملاقات

سیکرٹری ایوی ایشن،حسن ناصر جامی نے بروز بدھ ڈایریکٹر سیفٹی و سیکیورٹی برٹش ائیرویز،جون منکس  سے ملاقات، برٹش ائیرویز کے فضائی آپریشن کے بحالی کے فیصلے  سے ایوی ایشن ڈویژن کی حوصلہ افزائی ہوئی۔سیکرٹری ایوی ایشن

ان ہاؤس تبدیلی ، مسلم لیگ ن کا مرکز کی بجائے پنجاب کو ٹارگٹ کرنے کا فیصلہ
لندن کے مشاورتی اجلاسوں میں مرکز کی بجائے پنجاب میں تبدیلی پر فوکس کا فیصلہ کیا گیا، ذرائع
مرکز میں حکومت گرانا آسان ،بنانا مشکل ہوسکتا ہے۔ زرائع ن لیگ

کراچی: فی تولی سونا 200 روپے کمی سے 91200 روپے کا ہوگیا ،10 گرام سونا 171 روپے کمی سے 78190 روپے کا ہوگیا،100 انڈیکس میں 400 پوائنٹس کی مندی ۔ 100 انڈیکس 42 ہزار سے سطح سے نیچے آگیا ۔100 انڈیکس 0.96 فیصد کمی سے 41898 کی سطح  پر بند ہوا

About The Author