ملتان،
بستی بوہڑ کے نزدیک ریلوے ٹریک پر ٹرین تلے آکر خاتون جاں بحق، ریسکیو ذرائع کے مطابق
خاتون ٹریک پر جارہی تھی کہ پیچھے سے آنے والی ٹرین کی ٹکر سے موقع پر دم توڑ گئی۔
خاتون کی عمر 35 سال کے قریب، تاحال شناخت نہ ہوسکی،
ملتان:
گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری کرنے کے کاروبار میں گرفتار چار ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت
۔
ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس صادق محمود خرم نے دو ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کر لی جبکہ دو ملزمان کی خارج کر دی گئیں
۔
عدالت نے وکلاء دلائل کے بعد ملزمان فرحان نور اور مدثر کی ضمانتیں منظور کر لی گئیں
۔
ملزمان ظہیر اور شاہد کی ضمانتیں خارج کر دی گئیں
۔
ملزمان کے خلاف ویجیلینس انسپیکٹر پنجاب ہیومین آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی نے ڈرائیکٹر ایف آئی اے پنجاب کو درخواست دی
ملزمان کے گروہ کو گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں گرفتار کیا گیا تھا۔
ملتان،
کرونا وائرس کے شبہ میں نشتر ہسپتال میں زیر علاج چینی شہری سمیت دو مریضوں کا علاج جاری
دونوں مریضوں فینگ فین اور رحمت اللہ کی حالت تسلی بخش، نشتر ہسپتال ذرائع کے مطابق
اینٹی بائیوٹک ادویات کے استمعال سے مریضوں کی صحت میں افاقہ ،اور
دونوں مریضوں میں کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کے خدشات کم ، ذرائع کے مطابق
دونوں مریضوں کے ٹیسٹ کے لئے نمونے اسلام آباد سے ہانگ کانگ روانہ، اور
رپورٹس آنے تک مریضوں کو آئیسولیشن وارڈ میں ہی رکھا جائے گا۔
40 سالہ چینی شہری فینگ فین اور ملتان کا رحمت اللہ پٹھان چند روز قبل چائنہ سے واپس لوٹے تھے۔
ملتان
تبدیلی حکومت آگئی مگر پنجاب پولیس نہ بدلی
زکریا یونیورسٹی میں گزشتہ روز پولیس کی جانب سے طلبا پر تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آگئی
پولیس آفیسر کی جانب سے ایک طالبعلم کو تھپڑ مارے گئے
طالبعلم پر تشدد کے بعد ساتھی طلبا کی جانب سے پولیس کے خلاف احتجاج کیا گیا
گزشتہ روز طلبا تنظیموں کے تصادم سے تین طالبعلم کے زخمی ہونے پر طلبا زکریا یونیورسٹی میں احتجاج کر رہے تھے۔
ملتان
ملتان بھی پہلی بار پی ایس ایل میچز کی میزبانی کرے گا, میچ کو دیکھنے کیلئے شائقین کرکٹ بڑی تعداد میں ٹکٹوں کی خریداری کیلئے پہنچ گئے
ملتان میں پی ایس ایل کی ٹکٹوں کی خریداری کیلئے شائقین کرکٹ کا ٹی سی ایس کوریئر سروس کی برانچز پر رش لگ گیا،
شہر میں ٹی سی ایس کی 7 برانچز میں ٹکٹیں دستیاب ہیں، ٹکٹوں کی خریداری سینٹرز پر 500 والی ٹکٹیں بھی میسر ہیں،
شائقین کرکٹ پانچ سو، ہزار اور پندرہ سو روپے کی ٹکٹیں خریدنے لگے، شائقین کرکٹ کہتےہیں ملتان سلطان کی کرکٹ دیکھنے کیلئے ٹکٹس خریدی
انسداد دہشت گردی عدالت نے چھوٹوگینگ سے تعلق رکھنے والے مرکزی ملزم غلام رسول عرف چھوٹو کے خلاف ایک اور کیس کا فیصلہ سنا دیا۔
ملتان
دہشت گردی عدالت نمبر 2 نے پولیس پارٹی پر حملہ کرنے کے مقدمہ میں ملزم کو شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا
۔
ملزم کے خلاف راجن پور تھانہ گوٹھ مزاری میں 2007 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا
۔
ملزم کے خلاف سماعت سینٹرل جیل میں ہوئی
۔
ملزمان کی جانب سے وکیل عبداللہ سراج قیصرانی نے دلائل پیش کیے
۔
ملزمان کے خلاف ، پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا
۔
غلام رسول چھوٹو پر 15 سے زائد مقدمات درج ہیں
ملتان
ملتان میں اینٹی نارکوٹیکس فورس کی کارروائیاں۔5 کلو ہیروئن اور 723 کلو چرس برآمد، تین ملزم گرفتار کر لیے
اینٹی نارکوٹکس فورس فورس کے مطابق خفیہ معلومات پر کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی،
شیرشاہ ٹول پلازہ کے قریب کارروائی میں کوئلے سے بھرے ٹرک سے 701 کلو گرام چرس برآمد کرلی۔چرس کو مہارت کے ساتھ ٹرک کے فرش میں چھپایا گیا تھا۔
جبکہ دوسری کارروائی میں تین ملزمان کو لاکھوں روپے مالیت کی منشیات سمیت گرفتار کرلیا، ملزم عدنان ، صداقت علی اور نعیم سے 5کلوگرام ہیروئن اور 22 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔
برآمد ہونے والی منشیات کی مالیت ساٹھ لاکھ روپے کے قریب ہے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون