نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

27جنوری 2020:آج ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں کیا ہوا؟

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تجزیے اور تبصرے

صوبائی حکومت مہنگائی کے تناسب سے الاﺅنسز،بنیادی تنخواہ میں اضافہ کرے،مقررین

ڈیرہ اسماعیل خان :سیکرٹری دیہات کونسلز / محلہ کونسلز ایسوسی ایشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین ملک محمد رستم ،محمد ز بیر گل ،محمد اکرام اور واجد نواز بلوچ نے کہا کہ صوبائی حکومت مہنگائی کے تناسب سے الاﺅنسز،بنیادی تنخواہ میں اضافہ کرے

موجودہ مہنگائی پٹرول، بجلی و گیس کی قیمتوں میںاضافہ اور ٹیکسوں کی بھرمار سے عام آدمی سمیت تمام سرکاری ملازمین گریڈ1 تا 17 شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں سو سے دو سو فیصد اضافہ ہو چکا ہے

جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ہر سال اضافہ اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ہے آئے روز مہنگائی میں اضافہ کی وجہ سے ہر غریب ملازم پریشان ہے حکومت آمدہ بجٹ میں ملک کے عوام کو ریلیف دیں


ڈرگ بینک کا افتتا ح کردیاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیو)حضرت مولانا الحاج سید محمود الحسن شاہ کشمیر ی مسعودی نے گلی لطیف الرحمٰن درابن روڈ پر پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے صوبائی سنیئر وائس چیئر مین ڈیرہ پریس کلب کے جائنٹ سیکرٹری لطیف الرحمٰن خان کی میڈسن ڈسٹری بیوشن ڈرگ بینک فارما سوٹیکل دفتر کی نوتعمیر عمارت کا افتتاح کردیا ۔

اس موقع پر دواساز کمپنوں کے نمائندے صحافی برادری ،،معززین علاقہ اور دوافروشوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔تقریب کے دوران الحاج مولانا سید محمود الحسن شاہ کشمیری نے کاروبار میں برکت اور کامیابی کے لئے خصوصی دعافرمائی اور دو رکعت نفل بھی ادا کیے گئے ۔

اس موقع پر حضرت الحاج مولانا غلام فرید خطیب جامع مسجد صدیق اکبر فقیرنی گیٹ ،تبلیغی جماعت کے امیر الحاج نعمت اللہ خان سمیت دگر علماءکرام نے بھی خصوصی دعا مانگی ۔


 دہشتگرودں کا راکٹ لانچروں اور دستی بموں سے اچانک حملہ ناکام بنادیاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیو)تھانہ ٹاﺅن کی حدود درابن روڈ کھتی چیک پوسٹ پر دہشتگرودں کا راکٹ لانچروں اور دستی بموں سے اچانک حملہ ناکام بنادیاگیا،پولیس کے بھرپور جوابی وار سے دہشت گرد بوکھلاہٹ کا شکارہوکر پسپائی اختیار کرتے ہوئے فرارہونے میں کامیاب ،

دہشت گردوں کے حملے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ،موقع سے ہنڈ گرنیڈ قبضہ میں لے کر وہاں پر نصب ریموٹ کنٹرول دیسی ساختہ بم کو ناکارہ بنادیاگیا ،

علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کے دوران متعدد مشکوک افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ ٹاﺅن کی حدود درابن روڈ پر واقع کھتی چیک پوسٹ کو دہشت گردوں نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب نشانہ بنایا


بجلی ،گیس کی ناروا لوڈشیڈنگ کیخلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیو) ڈیرہ میں بجلی ،گیس کی ناروا لوڈشیڈنگ کیخلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے ،خواتین اور بچوں کی چوگلہ پر روڈ بلاک کر کے شدید نعرہ بازی ، لوڈ شیڈنگ نے جینا دوبھر کر دیا ہے، مظاہرین،

ڈیرہ اسماعیل خان میں بجلی اورگیس کے ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے اور چوگلہ پر چاروں بازار بلاک کرکے ٹریفک روک دی۔ مردوخواتین نے گیس اور بجلی کے ناروا لوڈ شیڈنگ کے خلاف زبر دست احتجاجی مظاہرہ کیا

مظاہرین نے چاروں بازار بلاک کردیئے اور شدید نعرہ بازی کی، مظاہرین کا کہنا تھاکہ ڈیرہ میں بجلی اور گیس لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا حرام کردیا ہے جس سے گھروں ،بازاروں میں معمولات زندگی متاثرہیں اور وقفے وقفے سے بجلی کم وولٹیج اور ٹرپنگ سے نقصان ہورہاہے


اٹھارہ سالہ نوجوان جاں بحق 50سالہ شخص زخمی ہوگیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیو) ٹریفک کے المنا ک حادثے میں اٹھارہ سالہ نوجوان جاں بحق 50سالہ شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق پنیالہ کے علاقہ یارک پہاڑ پور روڈ وانڈہ نورک کے قریب موٹر سائیکل اور تیز رفتار پک اپ گاڑی آپس میں ٹکرا گئے

جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 18سالہ خالد ولد پشم خان سکنہ پنیالہ زخموں کی تاب نہ جاںبحق جبکہ 50سالہ ولایت شاہ ولد پیر غریب سکنہ محلہ پیر خاکی شاہ شدید زخمی ہوگیا ،متوفی کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد لواحقین کے سپرد کردی گئی ۔

نواب شہید پولیس نے زخمی ولایت شاہ کی رپورٹ پر اس واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔


نوجوان اتفاقی گولی کا نشانہ بن کر شدید زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیو) نوجوان اتفاقی گولی کا نشانہ بن کر شدید زخمی ہوگیا ،زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیا ،پولیس نے نوجوان کے خلاف غفلت مجرمانہ کا مقدمہ درج کرلیا ،

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ بند کورائی کے علاقہ وانڈہ خالق شاہ میں نوجوان محمد عابد ولد غلام عیسیٰ سکنہ کلور کوٹ بھکر اپنا پسٹل صاف کر رہا تھا کہ اس دوران اپنی غفلت اور بے احتیاطی کے سبب پسٹل کے اچانک فائرسے وہ شدید زخمی ہوگیا ،

زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیاہے ۔پولیس نے نوجوان کے خلاف غفلت مجرمانہ کا مقدمہ درج کرلیا۔


خاتون کو بھاری رقوم کے عوض فروخت کرنے اور نکاح پر نکاح کرنے کے الزام میں مقدمہ درج

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیو) جوانسال خاتون کودھوکہ دہی بھاری رقوم کے عوض مختلف جگہوں پر فروخت کرنے ،اس کا نکاح پر نکاح کرکے اسے کمائی کا ذریعہ بنانے ، اس کااسقاط حمل کرانے اور اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے الزام میں لیڈی ڈاکٹر اور میاں بیوی سمیت9 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا،

پولیس نے کاروائی کے دوران چھ افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق چارسدہ کی رہائشی پچیس سالہ افغانی خاتون نے تھانہ بندکورائی میں رپورٹ درج کرائی کہ ملزمان عطاءاللہ سکنہ چارسدہ، نور ولی، ظاہرشاہ پسران گل شاہ، سمیت دیگرملزمان نے دھوکہ دہی اور فراڈ سے مجھے مختلف مقام پر بھاری رقوم کے عوض فروخت کیا

اور مختلف جگہوں پر میرا نکاح پر نکاح کراکے بھاری رقوم وصول کی ہیں ۔۔


مکان پر زبردستی قبضہ کرنے کے الزام میں تین افراد کے خلاف مقدمہ درج

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیو)سٹی پولیس نے محلہ مجاہدنگر سٹی ڈیرہ میں مکان کے تالے توڑ کر زبردستی قبضہ کرنے اور مالک مالکان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے الزام میں دو بھائیوں سمیت تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

محلہ مجاہدنگر ڈیرہ کے رہائشی محمد خالد نے تھانہ سٹی میں رپورٹ درج کرائی کہ وہ نوکری کے سلسلے میں اسلام آباد رہائش پزیر ہے میری غیر موجودگی میں میرے دو بھائیوں محمد اشفاق اور امام دین پسران سراج دین اور بھتیجے محمد ارشاد ولد امام دین اقوام راجپوت ساکنان محلہ مجاہدنگر نے

میرے مکان کے تالے توڑ پر اس پر زبردستی قبضہ کرکے مکان کو نقصان پہنچایا جبکہ میرے ڈیرہ آنے پر مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی ہیں ۔پولیس نے محمد خالد کی رپورٹ پر اس کے دونوں بھائیوں اور بھتیجے کے خلاف مقدمہ جرم زیر دفعات506.447.427 ت پ درج کرلیاہے۔


: روڈ سیفٹی و سیکیورٹی ، ٹریفک قوانین سے آگاہی کے بارے ٹریننگ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیو) ڈیرہ پولیس کی جانب سے درازندہ سب ڈویژن پولیس میں ضم ہونے والے لیویزاور خاصہ داروں کو روڈ سیفٹی و سیکیورٹی ، ٹریفک کی قوانین اور ٹریفک کے اشاروں سے آگاہی کے بارے ٹریننگ دی گئی ۔

ٹریننگ کے دوران انسٹرکٹرز ٹریفک وارڈنز نے درازندہ پولیس کو روڈ سیفٹی و سیکیورٹی اور ٹریفک قوانین کے بارے مفید و موئثر معلومات فراہم کیں اور اُنھیں روڈ سیفٹی و ٹریفک قوانین کی عدم پاسداری کے باعث شاہراوں پر رونما ہونے والے مختلف قسم کے ٹریفک حادثات کے بارے خبر دار کیا ۔

ٹریننگ کے دوران ہدایات دی گئیں کہ وہ ڈرائیوروں کو بدوران ڈرائیورنگ سیٹ بیلٹ کا استعمال ، تمباکو نوشی اور موبائل کے استعمال سے مکمل پرہیز کریں ،


دہشتگروں کے حملہ سے متاثرہ چیک پوسٹ پرآر پی او ڈیرہ کا دورہ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیو)ریجنل پولیس آفیسرسید محمد امتیاز شاہ نے تھانہ ڈیرہ ٹاو¿ن کی حدود میںواقع پولیس پوسٹ کھتی کا دورہ کیا اور وہاں تعینات پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن (ر) واحد محمود بھی ان کے ہمراہ تھے۔گزشتہ شب نامعلوم دہشت گرد وں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پولیس پوسٹ کھتی پرراکٹ

لانچرز،ہینڈ گرینیڈ اور اسلحہ آتشیں سے حملہ کیا جسکوپولیس پوسٹ کھتی پر تعینات پولیس اہلکاروں نے فوری جوابی کاروائی کرتے ہوئے حملہ کو نا صرف پسپا کیا بلکہ دہشت گردوں کا جوانمردی کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔


یوم کشمیر کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دینا شروع کردی گئی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیو)ڈیرہ میں ضلعی انتظامیہ نے یوم کشمیر کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دینا شروع کردی ،ضلعی انتظامیہ ڈیرہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے مختلف پروگراموں کا انعقاد کرے گی ،

بھارت کے کشمیریوں پر ظلم وستم ،غاصبانہ قبضہ اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد نہ ہونے کو اجاگر کیاجائے گا ،05 فروری کے دن کو منانے کا مقصد کشمیریوں سے مکمل اظہار یکجہتی کرنا ہے ۔

اس زور تمام محکمے کشمیر کا پرچم اور فلیکسز اپنے دفاتر میں آویزاں کریں گے ،5 فروری تک تمام سکولوں اور کالجوں میں پروگرامز اور کشمیریوں سے مکمل یکجہتی کے اظہار کے لئے پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا


ٹریفک پولیس نے چنگ چی رکشوں کے خلاف خاموشی اختیار کرلی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیو)نان رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف کاروائی ،ٹریفک پولیس نے چنگ چی رکشوں کے خلاف خاموشی اختیار کرلی ۔

موٹرسائیکلوں پر سارا زور ،دس روز میں بغیر رجسٹریشن کوئی چنگ چی بند نہ ہوسکی ،شہریوں کا ڈی پی او ڈیرہ سے نوٹس لینے کامطالبہ ، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ڈیرہ نے بغیر رجسٹریشن گاڑیوں اور چنگ چی کے چالان کرنے اور رجسٹریشن تک انہیں چھوڑنے کا حکم جاری کیا

جس کے بعد ٹریفک پولیس نے کاروائی توشروع کردی لیکن کاروائی حسب معمول مخصوص افراد کے خلاف کی گئی ،ٹریفک پولیس نے صرف موٹرسائیکلوں کے خلاف ہی کاروائی کی ہے اور اب تک چنگ چی رکشوں کی رجسٹریشن کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی

جس کی وجہ سے شہر میں چنگ چی رکشے بغیر ررجسٹریشن اور دیگرا ضلاع کے چل رہے ہیں ۔


دال چنا کوکنگ آئل اور مصالحہ جات کی قیمتوں میں اضافہ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیو)یوٹیلیٹی سٹورز پر دال چنا کوکنگ آئل اور مصالحہ جات کی قیمتوں میں اضافہ ،برائلر گوشت کی قیمت 190 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ،

یوٹیلٹی سٹورز پر دال چنا کی قیمت پانچ روپے اضافہ سے 167 روپے ،مختلف برانڈ کے کوکنگ آئل کی قیمت میں 18 روپے فی کلو کا اضافہ

جبکہ مصالحہ جات کی قیمتوں میں دس سے بیس روپے کا اضافہ کردیاگیاہے۔دوسری جانب شہر میں برائلر گوشت میں اضافہ ہوگیا جس سے برائلر گوشت کی قیمت 290 روپے فی کلو

جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 120 روپے ہوگئی ۔


لاکھ سے زائد افرادکے صحت سہو لت کارڈ منسوخ کرنے کے لئے عملی کاروائی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیو) ڈیرہ اسماعیل خان سمیت خیبر پختونخوا میں 2لاکھ سے زائد افرادکے صحت سہو لت کارڈ منسوخ کرنے کے لئے عملی کاروائی شروع کردی ہے ،

ڈیرہ سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے جعل سازی سے امدادوصول کرنے والے 8لاکھ افراد کا وزیر اعظم ہیلتھ انشورنس پروگرام کے ساتھ رجسٹرڈ ہونے کاانکشاف ہوا ہے

خیبرپختونخوا میں جن 2لاکھ سے زائدافراد کے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے کارڈ بلاک کئے گئے ہیں

ان کے نام وزیر اعظم ہیلتھ انشورنس پروگرام سے خارج کرنے کابھی فیصلہ کیا گیاہے جس کے لئے ان کے ناموں کی چھان بین شروع کردی گئی ہیں

وزارت صحت نے جعل سازوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے اور علاج کرنے والے افراد سے رقوم کی واپسی کا فیصلہ کیا ہے


ہلکی بوندا باندی سے ایک با ر پھر موسم سرد ہوگیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیو) ڈیرہ شہر اور گردونواح میں ہلکی بوندا باندی سے ایک با ر پھر موسم سرد ہوگیا۔

موسم کی تبدیلی کی وجہ سے سموسے، پکوڑے اور پٹی اشیاء کی دکانوں پر خریداروں کا رش بڑھ گیا۔

موسم سے لطف اندوز ہونے سے لوگوں نے مختلف مقامات کا رخ کرلیا۔ لوگ ہوٹلوں سے چٹ پٹے کھا کر لطف اندوز ہوتے رہے
٭٭٭

About The Author