ڈیرہ غازیخان
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نسیم صادق نے تین اضلاع میں 50 واٹر فلٹریشن پلانٹس کی بندش کا نوٹس لے لیا ہے اور ڈپٹی کمشنرز کو 30 روز کے اندر فنکشنل کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔
کمشنر نے ڈیرہ غازی خان،راجنپور اور مظفر گڑھ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کیں کہ وہ مقررہ معیاد کے اندر بند فلٹریشن پلانٹس کو ہر لحاظ سے فنکشنل کرکے رپورٹ پیش کریں۔
کمشنر نے کہا کہ صاف پانی کی فراہمی ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔انہوں نے کہا کہ بیشتر واٹر فلٹریشن پلانٹ معمولی خامی دور کرکے فنکشنل کئے جاسکتے ہیں۔
اس موقع پرایس ای پبلک ہیلتھ انجینئرنگ وسیم احمد باجوہ نے بتایا کہ ضلع راجنپور میں 20،ضلع مظفر گڑھ میں 19 اور ضلع ڈیرہ غازی خان کے 11 واٹر فلٹریشن پلانٹس بند ہیں۔
رپورٹ میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کی بندش کی وجوہات اور بحالی کی سفارشات بھی شامل کی گئی ہیں۔
ڈیرہ غازیخان
جنرل بس سٹینڈ اور سبزی منڈی ڈیرہ غازی خان کے نادہندگان کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔
نادہندگان کی دکانوں کا قبضہ لیکر واجبات ادا کرنے والوں کو دینے کے احکامات جاری کردئیے گئے۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نسیم صادق کی طرف سے بلاامتیاز کریک ڈاؤن پر دکانداروں نے واجبات کی ادائیگی شروع کردی۔
دکانداروں کی سہولت کیلئے کمشنر نسیم صادق نے اپنے ہی آفس میں کاؤنٹر قائم کرادیا۔واجبات کی وصولی کے لئے رسید دینے کے ساتھ دکانوں کی الاٹمنٹ کے فیصلے کے احکامات جاری کردئیے گئے۔
کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ کسی دکاندار کے ساتھ نا انصافی اور زیادتی نہیں کی جائے گی۔واجبات کی ادائیگی کرنے والے ملک اور قوم کے ساتھ اپنے کاروبار کے ساتھ مخلص ہیں۔
کمشنر نسیم صادق نے اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ کو واجبات کی وصولی اور نادہندگان کے خلاف کارروائی کو مانیٹر کرنے کے احکامات جاری کئے۔
ڈیرہ غازیخان
کمشنرڈیرہ غازیخان ڈویژن نسیم صادق نے عادی غیر حاضر میٹروپولیٹن کارپوریشن
ڈیرہ غازی خان کے دو سب انجینئرز شاہد صدیقی اور خضر حیات کی تنخواہ روکنے کے احکامات جاری کردئیے۔
شوکاز نوٹسز بھی جاری کردئیے گئے۔کمشنر نے کہا کہ
تسلی بخش جواب نہ ملنے پر دونوں سب انجینئرز کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی
جائے گی۔
ڈیرہ غازیخان
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نسیم صادق سے علاقہ کی مذہبی،سماجی،سیاسی اور کاروباری شخصیات نے ان کے آفس میں ملاقات کی۔
عوام کے مسائل کے حل اور شہر کو صاف ستھرا کرنے کیلئے انتظامیہ کے ساتھ ملکر کام کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔
کمشنر نے کہا کہ وہ دینی مدارس پر توجہ دے رہے ہیں مدارس کے بچوں کے کھیلنے کیلئے گراونڈ اور سب سے پہلے مدارس کو صاف پانی کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ علماء محراب و منبر سے عوام کے رویوں میں مثبت تبدیلی کے لئے آواز بلند کریں انہوں نے کہا کہ اسی ہفتہ علماء کے ساتھ اجلاس منعقد کیا جائیگا۔
ڈیرہ غازیخان
کمشنر ڈیرہ غازی خان نسیم صادق نے ڈیرہ غازی خان شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان شہر کی 11 سڑکوں کا پہلے مرحلے میں پیچ ورک کیا جائیگا
جس کا مانکا کینال کی مغربی سائیڈ سے آغاز کردیاگیا ہے۔کوشش ہوگی کہ جو بھی کام ہو، معیاری ہو۔کمشنرنے کہا کہ
مانکا کینال پر موجود پل پیارے والی کو بھی ری ڈیزائن کیا جائیگا۔مانکا کینال کے مختلف مقامات پر پیدل چلنے کیلئے مزید چار پل بنائے جائیں گے.
انہوں نے مانکا کینال کے مختلف حصوں اور جنرل بس سٹینڈ کا بھی دورہ کیاانہوں نے کوڑا کرکٹ کی تلفی کے عمل کا جائزہ لیا۔
کمشنر نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ ایک ہفتہ میں تمام کوڑا دفن کرکے اس جگہ کو عوامی پارک کیلئے تیار کیا جائے.
ڈیرہ غازیخان
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر کے ساتھ آج سے پورا ماہ بھرپور طریقے سے تقریبات منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے
جس کیلئے محکموں کے افسران کو ٹاسک دیدیئے گئے. ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ
حکومت پنجاب کی ہدایت پر کشمیر میں بھارتی جارحیت اور ظلم و ستم بے نقاب کرنے کیلئے ایک دن کے بجائے پورا ماہ پروگرام منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،
ضلع کے اہم مقامات پر وائٹ بورڈ نصب کرکے کشمیر کے بارے میں عوامی تاثرات قلمبند کئے جائیں گے سوشل میڈیا پر بھی آگاہی اور یک جہتی مہم چلائی جائے گی۔
تعلیمی اداروں میں تقریری و دیگر مقابلوں کے علاوہ ضلع کے مختلف مقامات پر کھیلوں کے مقابلے منعقد کرائے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یکجہتی کشمیر مہم کے دوران ضلع بھر میں شجرکاری،
صفائی،سٹیج ڈرامہ،تصویری نمائش،ریلیاں،سیمینار اور دیگر مقابلے کرائے جائیں گے جس کیلئے محکموں سے شیڈول طلب کرلیا گیا ہے۔
کشمیر کی تقریبات میں زندگی کے ہر شعبہ کے افراد کو شامل کیا جائیگا۔سرکاری دفاتر،رہائش گاہوں،اہم مقامات اور شاہراہوں پر قومی اور کشمیر کے پرچم،
پینافلیکس اور دیگر تشہیری مواد آویزاں کئے جائیں گے۔اجلاس میں صدر بار نسیم کھوسہ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق،
اسسٹنٹ کمشنرز محمد اسد چانڈیہ،ملک محمد شاہد اور دیگر افسران موجود تھے۔
ڈیرہ غازیخان
ایس پی پٹرولنگ ڈیرہ غازیخان ملک طاہر مصطفی کی زیر نگرانی ڈویژن کے اضلاع کی پٹرولنگ پولیس کی ٹیموں کے مابین کرکٹ میچز کرائے گئے.
ایس پی کے مراسلہ کے مطابق چاروں اضلاع کی پٹرولنگ ٹیموں نے حصہ لیا اورفائنل میچ میں ضلع ڈیرہ غازیخان کی ٹیم نے مظفر گڑھ کی ٹیم کو ہرا دیا.
ایس پی ملک طاہر مصطفی نے فاتح اور رنر اپ ٹیم کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے.
ڈیرہ غازیخان
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی موثر مانیٹرنگ کرکے ضلع کی درجہ بندی بہتر کی جاسکتی ہے۔ سی ایم انڈیکٹرز کے تحت تعلیمی اداروں میں پانی،
بجلی،بیت الخلاء سمیت دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں انتظامی افسران،تدریسی سٹاف اور مانیٹرنگ ٹیم مل کر کام کریں خامیوں کو بروقت دور کیا جائے
انہوں نے یہ ہدایات گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر ون میں محکمہ تعلیم کے ماہانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔
انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ اساتذہ، طلباء وطالبات کی بروقت حاضری اور معیار تعلیم کو فوکس کیا جائے
انہوں نے کہا کہ تعلیم سے ہی غربت اور جہالت کا خاتمہ ممکن ہے رٹا سسٹم کی بجائے علم کو فروغ دیا جائے انہوں نے کہا کہ
طلبا ؤطالبات میں سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیت بیدار کر کے تعلیم کا اصل مقصد حاصل کیا جا سکتا ہے
اس موقع پر سی ای او تعلیم شمشیر احمد اور دیگر نے بریفنگ دی
علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر نے سکول کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور کلین اینڈ گرین مہم کے تحت پودا بھی لگایا.
ڈیرہ غازیخان
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر حسین میاں نے ریسیکیورز کو زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کی تاکید کی انہوں نے ریسکیورز سے کہا کہ
گاڑیوں کو صاف ستھر ا رکھیں اور اسٹیشن کی صفائی کا بھی خاص خیال رکھیں کیونکہ صفائی نصف ایمان ہے. انہوں نے ہدایت کی کہ
ہر گاڑی میں کم از کم 20ایمرجنسیوں کا سامان ہونا چاہیے اور ریسکیورز تمام آلات اور خود کو ذہنی و جسمانی طور پر ہر وقت تیار رکھیں تاکہ
سروس کے معیار کو برقرار رکھا جا سکے۔انہوں نے یہ باتسنٹرل سٹیشن پر ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں تمام ریسکیورز اور افسران نے شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرنے ریسکیو رز پر زور دیا کہ
وہ کمیونٹی کو مختلف ایمرجنسیوں کے بارے میں آگاہی دیں جب تک معاشرے میں شعور اُجاگر نہیں ہوگا محفوظ معاشرے کا قیام عمل میں نہیں لایا جاسکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ
اسلام ہمیں صبر و تحمل کا درس دیتا ہے دوران ایمرجنسی مریض یا اُن کے لواحقین کی طرف سے سخت الفاظ پربھی نرم رویے کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں نے ریسکیور ز کے مسائل سنے اور اُن کو حل کرنے کے احکامات جاری کیے.
ڈیرہ غازیخان
مشیر صحت پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر حکومت پنجاب کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ہرممکن اقدامات کریگی
اس وقت ملک بالخصوص پنجاب میں کرونا وائرس سے متاثرہ کسی شخص کی تصدیق نہیں ہوئی ہے تاہم احتیاطی اور حفاظتی اقدامات کئے جارہے ہیں۔
تمام ائیرپورٹ پر کاونٹرز قائم کرکے بیرون ممالک سے آنے والوں کی سکریننگ کی جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ صوبہ کے تمام ٹیچنگ ہسپتالوں میں آئسولیشن وارڈ کے قیام کیلئے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
کٹس درآمد کرائی جارہی ہیں۔محمد حنیف پتافی نے بتایا کہ حکومت کی ہدایات پر
ماہرین کی ٹیم چین بھجوائی جائے گی جو کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے تربیت حاصل کرے گی.
ڈیرہ غازیخان
ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر اعجاز حسین کھوسہ نے کہا ہے کہ مویشی پال حضرات دودھ اور گوشت کی پیداوار بڑھانے کیلئے لائیو سٹاک عملہ کے ساتھ تعاون کریں
جانوروں کی ویکسینیشن مہم میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے وٹرنری ڈسپنسری نواں شہر کے دروہ کے موقع پر کیا
انہوں ملازمین کی حاضری ریکارڈ اور ویکسینیشن کی موجودگی سمیت دیگر انتظامات کا بھی جائزہ لیا ہسپتال میں آئے مویشی پال حضرات سے وٹرنری سہولیات کے بارے معلومات حاصل کی
انہوں نے مزید کہا کے حکومت پنجاب لائیو سٹاک شعبہ پر خصوصی توجہ دے رہی فیلڈ عملہ علاقوں میں جاکر مویشی پال حضرات کو وٹرنری سہولیات فراہم کریں اس کو موقع پر انہوں نے
سول وٹرنری ڈسپنسری نواں شہر میں صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا
اور عملہ کو شاباش دی بعد ازاں انہوں نے فیلڈ میں جاکر کٹا بچاؤ سکیم کے تحت رجسٹرڈ ہونے والے کٹوں کو چیک کیا.
ڈیرہ غازیخان
جماعت اسلامی پاکستان کے ممبر مرکزی مجلسِ شوریٰ وعاملہ شیخ عثمان فاروق نے کہا ہے کہ پاکستان کا ٹیلنٹ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث دوسرے ملکوں میں منتقل ہورہا ہے
اور غربت کیوجہ سے تین کروڑ نوے لاکھ بچے تعلیمی اداروں کی بجائے ورکشاپوں میں مزدوری کرنے پر مجبور ہیں،
اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام ڈی جی خان آرٹس کونسل میں ایجوکیشنل فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ
علم مسلمانوں کی میراث ہے، مسلم سائنسدانوں کے کارناموں پر آج بھی دنیا حیران ہے، اس موقع پر اپنے خطاب میں امیر ضلع جاوید اقبال بلوچ،ممبر پنجاب اسمبلی شاہینہ نجیب کھوسہ،
جمعیت کے سیکرٹری جنرل حمزہ صدیقی، چوہدری عبدالرحمن اور ناظم مقام شیخ حذیفہ عثمان نے کہا کہ جمعیت نے یونیورسٹی، کالجز اور سکولوں کے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات میں
ایوارڈز کی تقسیم، تقریری مقابلے،مقابل حسنِ قرآت ونعت،رنگارنگ ٹیبلوز اور مارشل آرٹس کے بہترین مظاہرے کے ذریعے ایک شاندار روایت کو فروغ دیا ہے،
اس موقع پر مہمانوں اور طلبہ وطالبات اور مختلف مقابلوں میں حصہ لینے والے 400 سے زائد لڑکوں اور لڑکیوں میں شیخ سعد فاروق، منیر احمد کلاچی، غنا محمد گجر،
حذیفہ عثمان،بخت زمین، عمیر اقبال، سعد سعید اور دیگر نے شیلڈز، کیش ایوارڈ اور انعامات تقسیم کئے۔
ڈیرہ غازیخان
ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن کی کاروائی ایک سال قبل چوری ہونے والا موبائل فون برآمد کر لیاایس ایچ او نے برآمد ہونے والا موبائل فون اصل مالک کے حوالے کر دیا
مالک نے موبائل فون واپس ملنے پر ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن عفت عباس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا
ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اور
مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانا میرا مشن ہے جرائم پیشہ عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
ڈیرہ غازیخان
پہلا عطا سپورٹس آل پنجاب فٹبال ٹورنامنٹ بمقام گورنمنٹ ہائی سکول راجن پور میں جاری ہے ٹورنامنٹ کا دوسرا میچ شاکر فرینڈز فٹ بال کلب بمقابلہ شبیر بلوچ فرینڈز فٹ بال کلب کے درمیان کھیلا گیا
جوکہ بغیر کسی گول کے برابر رہا دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کئے مگر گول کرنے میں ناکام رہے
جس کا فیصلہ پینلٹی ککس پر ہوا جوکہ شاکر فرینڈز نے 3گول کے مقابلہ میں 4گول سے جیت لیا میچ کے مہمان خصوصی کنور شفیق الرحمن جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی راجن پور تھے
جن کا دونوں ٹیموں سے تعارف کرایا گیا جنہوں نے میچ جیتنے پرکھلاڑیوں کو مبادک باددی اورآرگنائزر ٹورنامنٹ عطاء اللہ اور مدن کی کاوش کو سہراتے ہوئے
انہیں ٹورنامنٹ میں ہر قسم کے بھرپورتعاون کی یقین دہانی کرائی۔
ڈیرہ غازیخان
آرپی او ڈی جی خان عمران احمر نے کہا ہے کہ روڈسیفٹی، حادثات کی روک تھام اور ٹریفک کی روانی قائم رکھنے کے لیے ضرروی اقدامات کیے جائیں
ترجمان پولیس کے مطابق آر پی او عمران احمر کا کہنا تھا کہ کم سن ڈرائیونگ،اُوور لوڈنگ اورغیرقانونی وہیکلز کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں
بدعنوانی، بداخلاقی سے اجتناب کریں منشیات فروشی،قماربازی دیگر معاشرتی برائیوں سے جوان نسل کو تباہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں انہوں نے مزید کہا کہ
پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئیکارکر مجرمان اشتہاریوں کے خلاف بھر پورکارروائیاں
عمل میں لائی جائیں عوامی خدمت کا شعار کرپشن فری ماحول سے ہی ممکن ہے۔ فرائض کی انجام دہی کے لیے ہروقت تیار رہیں۔
ڈیرہ غازیخان
تھانہ درخواست جمال خان پولیس نے چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا،گرفتار ہونے والے ملزم اصغر ولد سونا خان کے قبضہ سے پسٹل 12 بور برآمد،
ملزم کے خلاف ناجائز اسلحہ برآمد ہونے پر اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ایس ایچ او تھانہ درخواست جمال خان کا کہنا تھا کہ
ملزم پولیس تھانہ درخواست جمال خان کو بکریوں کی چوری کے مقدمہ میں پہلے سے مطلوب تھاگرفتار ہونے والے ملزم اصغر سے مزید تفتیش شروع کر دی ہے
جرائم پیشہ عناصر کے ناپاک اداروں کو ناکام بناتے ہوئے انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے کوئی کسر نہ چھوڑی جائے گی۔
ڈیرہ غازیخان
مشیر صحت پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے غریب مسیحی گھرانوں میں امدادی چیک تقسیم کئے،سینٹ انتھونی یونائٹڈ چرچ میں تقریب منعقد ہوئی،
وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق فلاح و بہود کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں اور اس سلسلہ میں اقلیتوں کو بھی مالی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقلیتوں میں مالی امداد کے چیک تقسیم کرتے ہو ئے کیا۔
اقلیتوں کے حقوق اور جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے،پاکستان میں تمام اقلیتوں کومکمل مذہبی آزادی اور برابری کے حقوق حاصل ہیں۔
مسیحی برادری کا پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں نمایاں کردار ہے ڈپٹی ڈائریکٹرپاکستان بیت المال نوید عباس کلاچی نے حکومت پنجاب کی طرف سے مسیحی برادری کے مستحق و نادار افراد کو امدادی چیک دیتے ہوئے کہا کہ
ہم اقلیتوں کی خوشیوں اور غم میں برابر کے شریک ہیں۔ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس بپی نے پاکستان بیت المال کی جانب سے مہلک بیماریوں میں مبتلا مستحق افراد کے علاج و معالجہ اور یتیم بچوں کی تعلیم وتربیت اور کفالت پر خصوصی توجہ دی ہے
اس تقریب میں سلیم الیاس مسیح،ملک محمد حنیف آرائیں،سرداراحمد نیازی،ظفر بشیربھٹہ،یونس پرویز، پیٹرجوزف گل،پادری پرویز قمر،بوٹا مسیح،لال مسیح بھی موجود تھے۔
ڈیرہ غازیخان
وفاقی وزیرمملکت زرتاج گل کے دیور اور اخوند ہمایوں رضا کے بھائی اخوند تیمور رضا بقضائے الٰہی انتقال کر گئے ہیں
مرحوم کا کافی عرصہ قبل روڈایکسڈنٹ ہوا تھا اور ہیڈ انجری کا شکار ہوئے تھے اور کافی عرصہ ہسپتال میں زیرعلاج رہنے کے بعد تندرست ہوگئے تھے
بعد ازاں کچھ عرصہ قبل اس پر فالج کا اٹیک ہوا اور اس حوالے سے انکا علاج ہورہا تھا
اور آج بقضائے الٰہی انتقال کر گئے مرحوم کی ایک سال قبل شادی ہوئی تھی۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون