شجاع آباد:
تحصیل صدر پاکستان سرائیکی پارٹی جلالپورپیروالا ملک شوکت حیات جٹ کا
شجاع آباد سے پاکستان سرائیکی پارٹی میں شمولیت کرنے والے دوستوں کو سرائیکی اجرک پہنانے کے بعد گروپ فوٹو پاکستان سرائیکی پارٹی میں شامل ہونے والوں میں
حاجی غلام شبیر،اورنگزیب،محمداختر،سیف الرحمن،عبدالقیوم،محمداعظم،محمدقاسم،اسماعیل،
عبدالمجید،عبدالحمید،جام سلیمان،حافظ غلام مجتبئی،محمد راشد،محمد کاشف،ملک عدیل،
حافظ عبدالخالق،حافظ عاشق محمدممبر،ملک حسنین لانگ، ملک امتیاز لانگ شامل جب کہ اس موقع پر سرائیکی قوم پرست رہنما ملک محمد اکرم گھلو،
ملک ریاض اور سٹی صدر پاکستان سرائیکی پارٹی ملک ثقلین احمد لانگ بھی ساتھ ساتھ
ملتان،
کرونا وائرس کے شبے میں چینی باشندے سمیت دو افراد نشتر اسپتال آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج
دونوں مریضوں کی تصدیقی رپورٹس کا انتظار ، رپورٹس آنے میں مزید وقت لگنے کا امکان
چینی باشندے فینگ فین کو تین روز جبکہ ملتان کے رہائشی رحمت اللہ کو دو روز پہلے نشتر اسپتال منتقل کیا گیا
دونوں مریض چند روز قبل چین سے واپسی پر بخار اور نزلہ زکام میں مبتلا ہوئے تھے
دونوں مریض تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں ، نشتر اسپتال انتظامیہ۔
ملتان،
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ایکسپائرڈ خوراک فروخت کرنیوالوں کیخلاف کاروائیاں، فوڈ پروڈکٹس یونٹ،تکہ شاپ،پان شاپ اینڈ کولڈ ڈرنک اور ہوٹل کی چیکنگ۔
ریحان فوڈ پروڈکٹس کیمیکل ڈرم میں آئل رکھنے، ناقابلِ سراغ رنگ کے استعمال پر سیل،
غوثیہ فوڈز ناقابلِ سراغ اجزاء استعمال کرنے، چوہوں کی موجودگی پر سربمہر،
ضلع بھر میں کاروائیوں کے دوران 160 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، ایکسپائر مشروبات اور دیگر اشیاء تلف،
ایکسپائرڈ، ناقص خوراک کھانے سے ٹائیفائیڈ،فوڈ پوائیزنگ اور ڈائیریا جیسی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں،
عوام سے گزارش ہے کہ اشیاء خوردونوش کی خریداری کرتے وقت ایکسپائری ڈیٹ ضرور دیکھیں،
ڈی جی فوڈ اتھارٹی
پنجاب حکومت کا صوبے کے 700کالجز کی نجکاری کا فیصلہ ،،، ملتان میں پروفیسرز ایسوسی ایشن کا پنجاب حکومت اور صوبائی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے۔
ملتان میں پنجاب پروفیسر اینڈ لیکچررز ایسوی ایشن نے ایچ ای سی منسٹر راجہ یاسر کے خلاف احتجاج کیا اور بوسن روڈ پر پنجاب حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ
گورنمنٹ ایمرسن کالج سمیت تمام سرکاری کالجزز کی نجکاری کو روکا جائے۔سرکاری کالجزز میں پبلک پرائیویٹ پاٹنرشپ سے بائیس سال سے زائد کا تجربہ رکھنے والے
پروفیسرز بھی پرائیویٹ سیکٹر کے حوالے کردیئے جائینگے پنجاب بھر 700 کالجز کو کمیونٹی کالجز کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے
خلاف آئین ہے مظاہرین کا کہنا تھا کہ سرکاری کالجز کو کمیونٹی کالجز میں تبدیل نہیں ہونے دیں گے جبکہ 10 فروری کو پنجاب سول سیکرٹریٹ کے باہر دھرنا بھی دینے کا اعلان کیا۔
ملتان
جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی تعلیمی درسگاہ بہاالدین زکریا یونیورسٹی میں ایک مرتبہ پھر طلبا تنظیموں کے دو گروپ آپس میں الجھ پڑے ،، فائرنگ کے تبادلے سے ایک کارکن زخمی ہوگیا ،،
ملتان میں بہاالدین زکریا یونیورسٹی میں تدریسی عمل ایک مرتبہ پھر سے لڑائی جھگڑوں کے نظر ہوگیا ،،، گیلانی لا کالج میں دو گروپوں میں خوفناک تصادم ہوا جس میں نقاب پوش ڈنڈا بردار طلبا تنظیم کے
کارکنوں نے لا کالج پر حملہ کرتے ہوئے سیکورٹی اہلکاروں کی موجودگی میں ڈیپارٹمنٹ کے باہر کھڑی گاڑیوں نقصان پنجایا ،،
جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک کارکن زخمی بھی ہوگیا ،، دوسری طرف طلبا نے احتجاج کرتے ہوئے یونیورسٹی کا مرکزی گیٹ بند کردیا
جس سے گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں ، صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے پولیس کی بھاری نفری موقع پر طلب کرلی گئی ہے ،،
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ