دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

27جنوری2020:آج ضلع راجن پور میں کیا ہوا؟

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تبصرے اور تجزیے۔

راجن پور

ضلع راجن پور کو خوبصورت بنانے اور صاف سبز پاکستان کی کامیابی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ۔جن کو جو ذمہ داری دی جائے وہ اپنی ایمان داری اور محنت کے ساتھ سر انجام دے۔

کام نظر آنا چاہئے ۔جو کام پہلے ہو چکے ہیں اسے مزید بہتر کیا جائے ۔شہر میں مایوسی والی فضا کو ختم کر دیں گے ۔

لوگوں کو چاہئے کہ وہ بھی شہر کی خوبصورتی کے لئے تعاون کریں ۔یہ باتیں ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے کلین اینڈ گرین پنجاب ،

شہر کی خوبصورتی اور کامرس کالج روجھان کی نئی عمارت کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔

اس موقع پراے سی راجن پور میاں مراد حسین ،اے سی روجھان عثمان غنی کے علاوہ ایکسین بلڈنگ،ہائی وے،انہار،ڈویلپمنٹ اور لوکل گورنمنٹ کے سربراہان نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ

قطب کینال کو صاف ستھرا بنایاجائے ۔اس میں گندگی نہ ڈالی جائے ۔گھروں کے کوڑا کرکٹ کے لئے گلیوں میں ڈرم رکھے جائیں۔

کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کو مزید کامیاب کرنے کے لئے شہر کی سڑکوں کے ارد گرد گرین پٹی بنائی جائے ۔انہوں نے کہا کہ

جو فلٹریشن پلانٹس بند ہیں انہیں فوری طور پر چالو کیا جائے ۔شہر کی تما م سٹریٹس لائیٹس کو بحال کیا جائے ۔


راجن پور

یوم یکجہتی کشمیر 5فروری کو بھر پور جذبے سے منایا جائے گا۔ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے ۔بھارت کشمیری مسلمانوں پر ظلم بند کرے ۔

کشمیر کے ساتھ ہمارا کلمہ کا رشتہ ہے۔ان خیالات کا اظہار ضلع بھر میںمحکمہ سوشل ویلفیئر ،دانش سکول فاضل پور ،

ڈسٹرکٹ پبلک اسکول راجن پور اور دیگر محکموں کے سربراہان نے اسٹاف اور شہریوں سمیت نکالی گئی ریلیوں کے دوران کیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں کشمیری بھائیوں کے حق میں اور مودی مخالف ریلیوں اور سیمینارز کا سلسلہ جاری ہے۔

ریلیوں اور سیمینارز کے شرکاءنے کشمیریوں کے حق میں بینرز اٹھا رکھے تھے اور فلک شگاف نعرے لگاتے ہوئے آگے بڑھتے رہے۔


راجن پور

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کا سبزی وفروٹ منڈی کا دورہ۔اس دوران انہوں نے نیلامی کے عمل اور سی سی ٹی وی کنٹرول روم کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے وہاں پر موجود خریداروں سے گفتگو کی ، ریٹ اور مسائل بارے دریافت کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ذوالفقارعلی کا کہنا تھا کہ

ہمارا مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔ ذخیرہ اندوزی کرنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں اور نہ ہی کسی کو مصنوعی مہنگائی کرنے دی جائے گی۔

منڈیوں اور مارکیٹوں میں اشیائے ضروریہ کی متعین کردہ نرخوں پر خرید وفروخت کی نگرانی کی جارہی ہے۔

اس حوالے سے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو کاروائی کامکمل اختیارحاصل ہے۔ مزید یہ کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھی بلاامتیاز کاروائیاں جاری ہیں۔

اس موقع پر مارکیٹ کمیٹی کے افسران بھی موجود تھے۔


روجھان

ضامن حسین بکھر تحصیل رپورٹر روجھان

سابق کونسلر غلام شبیر ڈوگر اور اے، ار، وائی نیوز کے رپورٹر محمد علی انجم ڈوگر کی ولدہ ماجدہ کی رسم قل خوانی (قرآن خوانی) کا ختم کل بروز منگل بوقت 10 بجے

بمقام محلہ غلام شبیر ڈوگر (محلہ موچیاں) میں ہو گی جملہ دوست شرکت فرمائیں ۔ شکریہ

منجانب ۔ محمد علی انجم ڈوگر اے آر، وائی نیوز روجھان


روجھان

نیشنل تحصیل پریس کلب روجھان کا تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں ہمارے نیشنل تحصیل پریس کلب کے جنرل سیکرٹری محمد علی انجم ڈوگر کی والدہ ماجدہ کی وفات پر مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور مرحومہ کے لئے دعا مغفرت کی گئی

اور جملہ نیشنل پریس کلب روجھان کے صدر نور احمد راہی، سینئر نائب صدر ملک محمد عمران، صدر محمد علی گورچانی،

مزمل نور راجپوت رپورٹر جیو نیوز، ملک محمد عمران رپورٹر دنیا نیوز، اے ڈی امجد مزاری نمائندہ سچ ٹائم ، عدنان راجپوت نمائندہ روزنامہ آفتاب ،

اور ضامن حسین بکھر سیکرٹری اطلاعات و نشریات نیشنل تحصیل پریس کلب تحصیل روجھان و دیگر ارکان نیشنل پریس کلب روجھان نے محمد علی انجم ڈوگر کی والدہ کی وفات پر تعزیت کی ۔


روجھان

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر روجھان عثمان غنی کی موجودگی میں روجھان میں لگائے گئے سرکاری آٹے تینوں پوائنٹس پر آٹے مقرر کردہ ارزاں نرخوں پر عوام میں تقسیم کیا گیا ۔

ڈپٹی کمشنر راجن پور کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر روجھان عثمان غنی کی موجودگی میں روجھان میں سرکاری آٹے کے مقرر کیئے گئے۔

تینوں پوائنٹس پر روجھان کی عوام کو سرکاری مقرر کردہ ارزاں نرخوں پر 20 کلوگرام آٹے کا (805روپے) فی تھیلہ فروخت کیا جا رہا ہے اس وقت کل 540 تھیلہ تینوں پوائنٹس پر تقسیم کیا گیا جن کی تفصل کچھ اس طرح ہے

اشفاق سومرو کریانہ سٹور پر 184 تھیلے
فقیر بخش کریانہ سٹور پر 216 تھیلے
الطاف کریانہ سٹور پر 150 تھیلے عوام میں تقسیم کیئے گئے ۔


روجھان

چیئرمین مصالحتی کمیٹی ڈاکٹر کلیم اللہ خان پاہی نے مختلف اقوام کے مختلف نوعیت کے فیصلے کیئے گئے ۔
گزشتہ روز چیئرمین مصالحتی کمیٹی تھانہ روجھان نے 1 زمین کے تنازعے۔

2 لین دین ۔ 3 فیملی میٹرز کے فیصلے میرٹ کی بنیادوں پر سرانجام دیئے جن میں گانڈی قوم کے افراد کے مابین زمین کے تنازعہ،

پنوار اور بالاچانی قوم کے افراد کے مابین لین دین کے تنازعہ اور اقوام ماچھی کے افراد کے مابین فیملی میٹرز کے فیصلے کیئے گئے

جو با روبرو ارکان مصالحتی کمیٹی روجھان رسول بخش شہہ، قاسم خان سرگانی وغیرہ شامل تھے ان اقوام کے درمیان میرٹ کی بنیادوں پر پر فیصلے سرانجام دیئے گئے ۔


پنجاب پولیس
افسوس ناک خبر
ایس ایچ او تھانہ صدر جام منظور چوہان ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کرگئے
انا للہ و انا علیہ راجعون


جامپور .

ضلع راجن پور کو خوبصورت بنانے اور صاف سبز پاکستان کی کامیابی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ۔

جن کو جو ذمہ داری دی جائے وہ اپنی ایمان داری اور محنت کے ساتھ سر انجام دے۔کام نظر آنا چاہئے ۔جو کام پہلے ہو چکے ہیں

اسے مزید بہتر کیا جائے ۔شہر میں مایوسی والی فضا کو ختم کر دیں گے ۔لوگوں کو چاہئے کہ وہ بھی شہر کی خوبصورتی کے لئے تعاون کریں

۔یہ باتیں ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے کلین اینڈ گرین پنجاب ، شہر کی خوبصورتی اور کامرس کالج روجھان کی نئی عمارت کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔

اس موقع پراے سی راجن پور میاں مراد حسین ،اے سی روجھان عثمان غنی کے علاوہ ایکسین بلڈنگ،ہائی وے،انہار،ڈویلپمنٹ اور لوکل گورنمنٹ کے سربراہان نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ

قطب کینال کو صاف ستھرا بنایاجائے ۔اس میں گندگی نہ ڈالی جائے ۔گھروں کے کوڑا کرکٹ کے لئے گلیوں میں ڈرم رکھے جائیں۔

کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کو مزید کامیاب کرنے کے لئے شہر کی سڑکوں کے ارد گرد گرین پٹی بنائی جائے ۔انہوں نے کہا کہ

جو فلٹریشن پلانٹس بند ہیں انہیں فوری طور پر چالو کیا جائے ۔شہر کی تما م سٹریٹس لائیٹس کو بحال کیا جائے ۔


جامپور.

یوم یکجہتی کشمیر 5فروری کو بھر پور جذبے سے منایا جائے گا۔ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے ۔بھارت کشمیری مسلمانوں پر ظلم بند کرے ۔

کشمیر کے ساتھ ہمارا کلمہ کا رشتہ ہے۔ان خیالات کا اظہار ضلع بھر میںمحکمہ سوشل ویلفیئر ،دانش سکول فاضل پور ،ڈسٹرکٹ پبلک اسکول راجن پور اور دیگر محکموں کے سربراہان نے اسٹاف اور شہریوں سمیت نکالی گئی

ریلیوں کے دوران کیا۔تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں کشمیری بھائیوں کے حق میں اور مودی مخالف ریلیوں اور سیمینارز کا سلسلہ جاری ہے۔

ریلیوں اور سیمینارز کے شرکاءنے کشمیریوں کے حق میں بینرز اٹھا رکھے تھے اور فلک شگاف نعرے لگاتے ہوئے آگے بڑھتے رہے۔


جامپور

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کا سبزی وفروٹ منڈی کا دورہ۔اس دوران انہوں نے نیلامی کے عمل اور سی سی ٹی وی کنٹرول روم کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے وہاں پر موجود خریداروں سے گفتگو کی ، ریٹ اور مسائل بارے دریافت کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ذوالفقارعلی کا کہنا تھا کہ

ہمارا مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔ ذخیرہ اندوزی کرنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں اور نہ ہی کسی کو مصنوعی مہنگائی کرنے دی جائے گی۔

منڈیوں اور مارکیٹوں میں اشیائے ضروریہ کی متعین کردہ نرخوں پر خرید وفروخت کی نگرانی کی جارہی ہے۔

اس حوالے سے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو کاروائی کامکمل اختیارحاصل ہے۔ مزید یہ کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھی بلاامتیاز کاروائیاں جاری ہیں۔

اس موقع پر مارکیٹ کمیٹی کے افسران بھی موجود تھے۔


جامپور

جوکہ ڈیرہ غازیخان ڈویژن کی اھم ترین تاریخی اور قدیم ترین تحصیل ھے اور پورے صوبہ پنجاب میں مزھبی علمی ادبی سماجی اور سیاسی پس منظر رکھنے کے ساتھ ساتھ رقبہ ،

ریونیو اور آبادی کے لحاظ سے ضلع کا درجہ حاصل کرنے کے قابل ھے کو 1987 سے لیکر اب تک ھر الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں نے ضلع کا درجہ دلانے کا وعدہ کیا

مگر اقتدار کے ایوانوں میں پہنچنے کے بعد صحرا کی دھول کی طرح اسے بھولتے چلے گئے لغاری ،مزاری ،دریشک گورچانی سردار اس علاقے سے بھاری اکثریت سے کامیاب تو ھوتے رھے

مگر اپنے وعدے بھولتے چلے گئے اسی حلقے سے منتخب ھونے والے میر بلخ شیر خان مزاری وزیر اعظم ،سردار فاروق احمد خان لغاری صدر مملکت سردار مقصود احمد خان لغاری وفاقی وزیر سردار نصراللہ خان دریشک صوبائی وزیر سردار شیرعلی خان گورچانی مشیر وزیر اعلی ا پنجاب اور ڈپٹی اسپیکر بنے جبکہ

میاں شہباز شریف بھی 2013 کا الیکشن اسی حلقہ سے جیت کر گئے تھے موجودہ صوبائی وزیر آبپاشی سردار محسن خان لغاری اور سابق صوبائی وزیر خزانہ اور موجودہ وزیر لائیو اسٹاک سردارحسنین بہادر خان دریشک اور مسلسل جیت کا ریکارڈ رکھنے والے

سردار محمد جعفر خان لغاری جو کہ وزیر اعظم عمران خان کے ذاتی قریبی دوست ھونے کے دعویدار بھی ھیں اسی حلقے سے رکن قومی اسمبلی منتخب ھوے ـ الیکشن 2018.کی انتخابی مہم کے دوران ان سب امیدواروں نے ھر جلسے میں تقاریر کے علاوہ باقاعدہ تحریری بیان حلفی

فرینڈز آف پاکستان جامپور ضلع محاذ ،بزم خوشبو اور آواز حقوق جامپور کو جمع کراے تھے کہ وہ کامیابی کی صورت میں ایک سال کے اندر اندر جامپور کو ضلع کا درجہ دلوائیں گے

مگر تاحال اپنا وعدہ پورا نہ کیا جس پر آج جامپور ضلع محاذ ،آواز حقوق جامپور ،لُنڈ کھوسہ اتحاد ،بزم خوشبو،فرینڈز آف پاکستان کی جانب سے پریس کلب جامپور میں احتجاجی مظاھرہ کیا گیا

جسمیں تمام مکاتب فکر کے شہریوں نے شرکت کی اس موقع پر پی ٹی آئی کے رھنما سعد اللہ قریشی کے علاوہ ڈاکٹر واصف اقبال سکھانی ،عبدالکریم خان لُنڈ ،محمد اجمل خان لُنڈ ،محمد جاوید کھوکھر ،راشد ملک ،انجینئیر کلیم ملک اور دیگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ

جب تک جامپور کو ضلع کا درجہ نہیں دیا جاتا اس وقت تک احتجاجی مظاھروں کا سلسلہ جاری رھے گا اگلے مرحلے میں ریلیاں نکالنے کے علاوہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران لاھور میں بھی احتجاج کیا جائے

گا انہوں نے کہا کہ یہاں کے ایم این اے اور ایم پی اے موجودہ حکومت میں شامل ھیں سرکاری طور پر بھی متعدد بار مفصل رپورٹس بورڈ آف ریونیو اور حکومت پنجاب کے علاوہ منتخب عوامی نمائندوں کو بھجوائی جا چکی ھیں

جامپور ضلع کا قیام داجل محمد پور اور صحت افزاء مقام ماڑی کو تحصیل کا درجہ ھمارا بنیادی انسانی حق ھے انہوں نے وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلی ا پنجاب سے مطالبہ کیا کہ

ھمارے مطالبات پورے کیے جائیں جامپور کو ضلع کا درجہ دینے کے علاوہ یہاں یونیورسٹی سوئی گیس اور دیگر سہولتیں ترجیحی بنیادوں پر فراھم کی جائیں .


جامپور ـ

وعدے کے مطابق جامپور کو ضلع کا درجہ نہ دلانے پر جامپور کے شہریوں

اور مختلف تنظیموں کا پریس کلب جامپور میں احتجاجی مظاھرہ۔

About The Author