دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈرامہ سیریل عہد وفا کے کردار گلزار کی پنجاب کالج کوٹ ادو آمد

گلزار حسین کی پنجاب گروپ آف کا لج کوٹ ادو آمد، شاندار استقبال طلبہ وطالبات نے پھول پیش کیے

کوٹ ادو

نجی ٹی وی چینل کامعروف ڈرامہ سیریل ”عہد وفا“میں کیڈٹ کا کردار ادا کرنے والے گلزار حسین کی پنجاب گروپ آف کا لج کوٹ ادو آمد، شاندار استقبال طلبہ وطالبات نے پھول پیش کیے،

سرائیکی ڈائیلاگ سناکر تقریب کو چار چاند  لگا دیے،

اس بارے تفصیل کے مطابق نجی چینل پر چلنے والے آئی ایس پی آر کے ڈرامہ”عہد وفا“ میں کیڈٹ کا کردار ادا کرنے والے گلزار حسین جس کا اصل نام عدنان صمد خان ہے اور اداکار فلم میکر وڈریس ڈیزائنر عون رضا گورمانی جو کہ دونوں پنجاب گروپ آف کالجز کوٹ ادو کیمپس سے تعلیم حاصل کرچکے ہیں،

گزشتہ روز پنجاب گروپ آف کالجز کوٹ ادو کی جانب سے ان کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا، استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیڈٹ گلزار حسین نے کہاکہ

وہ آج جو کچھ بھی ہیں اور جس مقام پر ہیں اس میں پنجاب کالج کا اہم کردار ہے، انہوں نے کہاکہ وہ اس سے پہلے سٹیج پر آنے سے ڈرتے تھے،

پنجاب کالج کی وجہ سے انہیں یہ مواقع فراہم ہوئے، آج وہ جو کچھ ہیں اس میں پنجاب کالج کا اہم کردار ہے، انہوں نے طلباء و طالبات سے کہاکہ وہ تعلیم حاصل کرنے میں محنت کریں،

قبل ازیں پرنسپل پنجاب کالج ذیشان قادر اور ڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کالجز سجاد خا ن گورمانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ الحمد اللہ پنجاب گروپ آف کالجز نے نہ صرف تعلیم،

کھیل کے میدان میں اپنا نام بنایا ہے بلکہ ڈاکٹر ز انجینئر ز کے ساتھ ساتھ پنجاب کالج کو اللہ تعالیٰ نے اپنے کرم سے نوازا ہے اور اپنے ٹیلنٹ کو اجاگر کرتے ہوئے ایکٹر فلم میکر ڈریس ڈیزائنربھی دیے ہیں،

انہوں نے کہاکہ ضروری نہیں کہ ہر بچہ ڈاکٹر ز انجینئر ز بنے، اس کے علاوہ بھی بہت سے شعبے ہیں، انہوں نے کہا کہ

جنوبی پنجاب 4کروڑ کی آبادی پر مشتمل ہے،جہاں گلزار حسین نے جنوبی پنجاب کا نام روشن کیا اور پوری دنیا میں اپنے ٹیلنٹ کالوہا منوایا،

انہیں اس بات پر فخر ہے کہ گلزار حسین اور عون رضا گورمانی کو اس بلندی تک لے جانے میں پنجاب کالج کا اہم کردار ہے،

قبل ازیں گلزار حسین اور عون رضا گورمانی جب پنجاب کا لج پہنچے تو ڈائریکٹر سجاد خان گورمانی نے پرنسپل ذیشان قادر کے ہمراہ ان کا شاندار استقبال کیا

اور کالج کی طالبات نے تالیاں بجاکر ان کا بھر پور استقبال کیا اور انہیں پھولوں کے تحفے پیش کیے، اس موقع پر گلزار حسین نے ڈرامہ کے سرائیکی بول

اور سرائیکی گیت ”اللہ کریسی چنگیاں وے“بھی گا کرسنایاجس پر طلبہ طالبات نے سے خوب داد سمیٹی۔

About The Author