دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

27جنوری2020:آج ضلع مظفر گڑھ میں کیا ہوا؟

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)

کوٹ ادو وگردونواح میں بارش کا سلسلہ جاری، بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ،بارش سے بجلی وٹیلی فون کا نظام بھی معطل ہوگیا،

دیہی علاقوں میں کئی کئی گھنٹے بجلی بند رہی،بارش کا سلسلہ رات گئے جاری رہا،اس بارے تفصیل کے مطابق کوٹ ادو وگردونواح میں گزشتہ روزصبح5بجے سے شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ تا حال وقفے وقفے سے جاری ہے

جسکی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے،بارش سے بجلی وٹیلی فون کا نظام بھی کئی علاقوں میں معطل ہوگیا جبکہ گلیوں اور سڑکات پر پانی بھر جانے سے بارش کا پانی لوگوں کے گھروں اور دوکانوں میں داخل ہو گیا

جسکی وجہ سے لوگوں کو آنے جانے میں شدید دشواری کا سامنا رہا،بارش کا سلسلہ تاحال وقفے وقفے سے جاری ہے،


کوٹ ادو

پاکستان تحریک انصاف کے دیرینہ کارکنوں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی،تبدیلی کے نام پر ووٹ لینے والوں نے عوام کی تقدیر کو تبدیل کرنے کے بجائے خود کو ایوانوں میں پہنچ کراپنے آپ کو تبدیل کرلیا،

عوام کے مسائل میں اضافہ بتدرج بڑھ رہا ہے مگر حل کرنے کا کوئی نام نہیں لیا جارہا ہے،پیپلز پارٹی نے اپنے دورحکومت میں عوامی فلاح و بہبود کے کارنامے سرانجام دئیے ہیں

تاریخ اس بات کی گواہ ہے،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزدری29ہزار کے رہائشیوں پاکستان تحریک انصاف کے نوجوان کارکنوں بلال امجد گوگانی اور قاری ابوبکر موہانہ پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں،

اس سلسلے میں انہوں نے گزشتہ روز پیپلز سیکرٹریٹ دستی ہاؤس پر پیپلز پارٹی کے ڈویژنل سیکرٹری جنرل وامیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی279میر آصف خان دستی سے ملاقات کی،

اس موقع میر طارق خان دستی،غلام عباس بھٹہ،ڈاکٹر محمد یونس شاکرکے علاوہ پارٹی کارکن کثیر تعداد میں موجودتھے،نئے شامل ہونے والوں بلال امجد گوگانی اور قاری ابوبکر موہانہ نے کہاکہ

ہم پی پی پی کے ڈویژنل سیکرٹری جنرل میر آصف خان دستی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی میں شامل ہورہے ہیں،

اس موقع پر پیپلز پارٹی کے ڈویژنل سیکرٹری جنرل وامیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی279میر آصف خان دستی نے نئے شامل ہونے والوں کارکنوں کو مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاکہ

انشاء اللہ آپ لوگ اس پارٹی میں مایوس نہیں ہوں گے،پاکستان پیپلز پارٹی نے غریب عوام کے حقوق کے لئے جو جدوجہد کی ہے وہ سب پر عیاں ہے،

انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے صوبوں کو خودمختیار ی دی جس کی وجہ سے آج صوبے اپنے وسائل پر اخیتار کررہے ہیں،

انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح عوام پیپلز پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں وہ انشاء اللہ ڈی جی خان ڈویژن کو منی لاڑکانہ بنائیں گے


کوٹ ادو

نامعلوم عادی مویشی چور محنت کش کے بھانہ مویشی سے لاکھوں کے جانور چوری کرکے لے گئے،پولیس نے منشیات فروش سمیت 3 سماج دشمن عناصر بھی دھر لیے، بھاری مقدار میں دیسی شراب سمیت پسٹل برآمد،

پولیس نے تمام مقدمات درج کرلیے، اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ سنانواں کے علاقہ موضع پتی سلطان محمود میں نذر حسین نوناری کے مویشی فارم سے رات کی تاریکی میں میں 6 نامعلوم چور 2 واہڑے 4بھیڑیں کل مالیتی 2لاکھ 30 ہزار چوری کرکے لے گئے،

پولیس دائرہ دین پناہ نے دوران گشت چھپری اڈا کے قریب احسان پور کے رہائشی شراب فروش غلام حسین تھہیم کوگرفتار کرکے اسی کے قبضہ سے 10کپی شراب برآمد کرلی

جبکہ پولیس دائرہ دین پناہ نے الخیر پٹرول ایجنسی کے قریب دوران ناکہ مشکوک شخص فیصل بھٹہ کی جامہ تلاشی پر اس سے پسٹل بمعہ گولیاں برآمد کرلیں،

پولیس نے جھنگوی موڑ کے قریب ناکہ کے دوران مشکوک امان اللہ مشوری کی جامہ تلاشی پر اس سے پسٹل 30 بور بمعہ گولیاں برآمد کرلیں،

پولیس سنانواں نے چوری کے مقدمہ میں مطلوب ملزم موضع چک کا لو والی کے رہائشی طیب حسین اعوان کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پسٹل گولیاں برآمد کرلیں،

پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں،

About The Author