دسمبر 27, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں چوتھے راونڈ کے مقابلے کھیلے جا رہے ہیں

نواک جاکووچ اور راجر فیڈرر نے چوتھے راونڈ میں اپنے اپنے میچ جیت کر کوارٹر فائنل راونڈ میں جگہ بنا لی

آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں چوتھے راونڈ کے مقابلے کھیلے جا رہے ہیں۔نواک جاکووچ اور راجر فیڈرر نے چوتھے راونڈ میں اپنے اپنے میچ جیت کر کوارٹر فائنل راونڈ میں جگہ بنا لی۔

ورلڈ نمبر ٹو نواک جاکووچ نے آسٹریلین اوپن چوتھے راونڈ میں ارجنٹیا کے ڈیاگو کو اسٹریٹ سیٹ سے شکست دے دی۔

جاکووچ نے چھ تین،چھ چار اور چھ چار سے حریف کھلاڑی کو ناک آوٹ کیا۔

ورلڈ نمبر تھری راجر فیڈرر نے ہنگری کے مارٹن کو چار سیٹ پر مشتمل گیم کے بعد تین ایک سے ہرا کر کوارٹر فائنل راونڈ میں رسائی حاصل کر لی۔۔۔۔

About The Author