دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

26جنوری 2020:آج ڈیرہ اسماعیل خان میں کیا ہوا؟

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ، تجزیے اور تبصرے۔

گومل زام کمانڈ ایریا ڈیویلپمنٹ پراجیکٹ کے زیراہتمام زمیندار وں کے لئے تربیتی پروگرام شروع

ڈیرہ اسماعیل خان :گومل زام کمانڈ ایریا ڈیویلپمنٹ پراجیکٹ کے زیراہتمام تعلیم فاﺅنڈیشن اینڈ ایسوسی ایٹس نے علاقہ میں زمینداران کی تربیتی پروگرام کا دوسرا مرحلہ بھرپور طور پر شروع کردیا ہے،

ذرائع کے مطابق اس دوسرے مرحلے میں گومل زام کے کمانڈ ایریا میں 130 انجمن آبپاشیان کے زمینداروں کو پیشہ وارانہ تربیت فراہم کی جائے گی،اس پروگرام کے تحت کھال / نکہ کا انتظام ،بھل صفائی اور وارہ بندی کے انتظام ،

زرعی پیداوار کی صلاحیت میں اضافہ ،مویشیو ں کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ ،زراعت اور مویشیوں کی پیداوار میں قدر کا اضافہ ،زرعی پیداوار کی منڈیوں تک پہنچ کے ساتھ ساتھ انجمن آبپاشیان کے انتظام اور گومل زام ڈیم کمانڈ ایریا پراجیکٹ کے بارے میں آگاہی فراہم کی جائے گی ۔


مجمع خلاف قانون کو منتشر کرنے کی تربیتی مشقوں کا انعقاد

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) پولیس لائن ڈیرہ میں مجمع خلاف قانون کو منتشر کرنے کی تربیتی مشقوںکا انعقاد کیاگیا ۔

ڈی پی او ڈیرہ نے پولیس کی تربیتی مشقوں میں شریک پولیس اہلکاروں کو مختلف فارمیشن سیکھائے اور تربیتی مشقوں کے خلاف پر تشدد احتجاجی مظاہروں کو منتشر کرنے کی عملی کاروائی کے حوالے سے پولیس جوانوں کو مختلف ڈرل بھی کرائی گئی ۔

پولیس جوانوں کو عملی طور پر سیکھایا گیا کہ کس قسم کی حکمت عملی سے فورس کا کم سے کم استعمال کرکے مجمع خلاف قانون کو منتشر کرنے کی ترکیب نکالی جائے ۔

مشقوں کے دوران پولیس جوانوں کو مذاحمت کرنے والے افراد کے ساتھ بھرپور طریقہ سے نمٹنے کے لیے ان کے خلاف طاقت کے استعمال اور ان کی گرفتاری عمل میں لانے کے علاوہ پولیس کے ساتھ مذاحمت کے دوران


ضابطہ دیوانی میں ترامیم معطل ،نیا ڈرافٹ تیار

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ضابطہ دیوانی میں ترامیم معطل ،نیا ڈرافٹ تیار ۔صوبائی حکومت کی جانب سے ضابطہ دیوانی میں ترامیم معطل کرکے نیا ڈرافٹ تیار کرلیاگیاہے جسے 27 جنوری کو اسمبلی میں پیش کیا جائے گا ۔

وکلاءکی وجہ سے مشکلات ہیں ،ضابطہ دیوانی مقدمات ترامیم کو تین ماہ کے لئے معطل کرکے وکلاءسے نئی ترامیم پر مشاورت کریں گے ،وکلاءکی ہڑتال جلد ختم کرنے کی کوکشش کی جائے گی ۔

ذرائع کے مطابق صوبائی کابینہ نے ضابطہ دیوانی مقدمات میں کی جانے والی ترامیم کو معطل کرنے کا بل منظور کیا ہے نیا ڈرافٹ تیار کرکے بل کو 27 جنوری کو اسمبلی میں پیش کیا جائے گا ،

ضابطہ دیوانی مقدمات میں ترامیم کو تین ماہ کے لئے موخر کرکے وکلاءکی مشاورت سے نئی ترامیم لائی جائیں گی ۔


گھریلو لڑائی جھگڑے پر سولہ سالہ نوجوان سے موت کو گلے لگالیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) گھریلو لڑائی جھگڑے پر سولہ سالہ نوجوان سے موت کو گلے لگا لیا، متوفی کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد لواحقین کے سپرد کردی گئی ،پولیس نے رپورٹ درج کرکے واقعہ کی چھان بین شروع کردی ،

مقامی ذرائع کے مطابق تھانہ پہاڑ پور کے علاقہ کرڑ شدی میں گھریلو لڑائی جھگڑے پر سولہ سالہ نوجوان نے گھر میں موجود زہریلی گولیاں کھا لیں جس سے اس کی حالت خراب ہوگئی ۔اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیاگیا

جہاں طبی امداد کے باوجود وہ جانبر نہ ہوسکا اور دم توڑ گیا ۔۔


رکن صوبائی اسمبلی مدیحہ نثار کا ڈیرہ پریس کلب کا اچانک خصوصی دورہ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)پاکستان تحریک انصاف ڈیرہ کی رکن صوبائی اسمبلی مدیحہ نثار نے ڈیرہ کے تین روزہ دورے کے موقع پر ڈیرہ پریس کلب رجسٹرڑ کا اچانک خصوصی دورہ کیا۔ صدر محمد یاسین قریشی جنرل سیکرٹری شیخ توقیر اکرم نے ان کاوالہانہ استقبال کیا ،

اس موقع پر ڈیرہ پریس کلب(ر)سرپرست اعلی عبدالحمید بلوچ،جائنٹ سیکرٹری حاجی لطیف الرحمان،سابق جنرل سیکرٹری محمد اقبال بھٹی ممبران ایم حمید پیرزادہ،محمد عثمان اعوان،ظفر عباس اعوان،عبداللہ جان اور عوامی سماجی سیاسی لیڈی ورکرز پی ٹی آئی دلشاد بیگم ، گلریزبنگش ایڈوکیٹ،بلقیس بیگم اور ریڈیو پاکستان کی مسرت بی بی بھی موجود تھیں۔

ڈیرہ پریس کلب کی جانب سے ایم پی اے کو لیڈی ورکرز نے سرائیکی اجرک پہنائی


ڈیرہ پولیس نے ڈکیتی کے ایک اور اہم واقعہ میں ملوث ملزمان کو ٹریس کرکے انہیں گرفتارکرلیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈیرہ پولیس نے ڈکیتی کے ایک اور اہم واقعہ میں ملوث ملزمان کو ٹریس کرکے انہیں گرفتارکرلیا ،ڈکیتی کے دوران چھینا گیا ٹریکٹر برآمد کرکے ایک ملزم اور سہولت کار سمیت دو افراد گرفتار کرلیاگیا ۔

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ پروآ کی حدود ماہڑہ کے قریب نامعلوم مسلح ڈاکوﺅں نے اسلحہ کی نوک پر محمد طفیل ولد حقنواز سکنہ دریاخان سے ٹریکٹر چھین لیا اور موقع سے فرار ہوگئے ،

اس نے پولیس کو بتایا کہ وہ رواں ماہ 9جنوری کو وقوعہ کے روز ٹریکٹر ٹرالی پر گنا لوڈ کر کے میرن شوگر ملز لے گیا اور وہاں گنا اتار کر ٹریکٹر ٹرالی پر واپس دریاخان کو روانہ تھا کہ شب آٹھ بجے تھانہ پروآ کی حدود علاقہ ماہڑہ کے قریب پہنچنے پرایک موٹر سائیکل 125پر سوار تین نامعلوم افراد اور نے لوٹ لیا۔


نقب زنی کی سنگین واردات

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) تھانہ پروا کی حدود میں نقب زنی کی سنگین واردات ،نامعلوم چور رات کے وقت دکان کے اندر نقب لگا کر لاکھوں روپے مالیت کی تین سو عدد بیٹریاں،شمسی پلیٹس اور دیگر قیمتی سامان چوری کرکے لے گئے،

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ پروآ کی حدود میں نائیویلہ اڈا پر واقع ہارون بیٹری سنٹر میں رات کے وقت نامعلوم ملزمان نقب لگا کر اندر داخل ہوگئے اور دوکان میں موجود لاکھوں روپے مالیت کی مختلف نوعیت کی تین سو عدد بیٹریاں، 3شمسی پلیٹیں،

ڈی وی آر سسٹم اور ایل ای ڈی چوری کرکے لے گئے، پولیس نے چوری کا مقدمہ درج کرکے واقعہ کی چھان بین شروع کردی ہے۔


فدا حسین بلوچ کے والدبقضائے الٰہی وفات پا گئے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ایپکا کے ضلعی صدر اور صوبائی رہنما فدا حسین بلوچ کے والدبقضائے الٰہی وفات پا گئے ہیں جن کی نماز جنازہ سائنس کالج میں ادا کر دی گئی۔

نماز جنازہ میں ہر مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ تمام سرکاری اداروں کے اعلیٰ افسران اور کلرک برادری سے منسلک افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی، نماز جنازہ کے بعد مرحوم کوآبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کےلئے آج بروز سوموارسہ پہر تین بجے جامعہ مسجد عشرہ مبشرہ بستی استرانہ شمالی میں قرآن خوانی جبکہ 4بجے دعا کی جائے گی۔


پشاور ہائی کورٹ میں تعینات تمام اہلکاروں کو یونیفارم میں آنے کے احکامات جاری

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)پشاور ہائی کورٹ میں تعینات تمام اہلکاروں کو یونیفارم میں آنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں

۔پشاور ہائی کورٹ بنچز سمیت ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے تمام اہلکاروں کو ڈریس کوڈ پر عمل درآمد کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں

جس کے مطابق تمام ملازمین اکتوبر 2018 کو جاری کیے گئے عدالتی احکامات پر عمل درآمد یقینی بنانے پر حکم دیاگیا ہے ۔ایڈیشنل رجسٹرار پشاورہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ ڈریس کوڈ کی خلاف ورزی کرنے والے اہلکاروں کے خلاف ڈسپنری ایکشن لیاجائے گا۔


پشاور ہائی کورٹ کا انصاف کی جلد فراہمی کے لئے نیااقدام

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)پشاور ہائی کورٹ کا انصاف کی جلد فراہمی کے لئے نیااقدام،پشاور ہائی کورٹ نے ضمانت / کرمنل اپیلوں میں انصاف کی جلد فراہمی کے لئے اقدام اٹھایا ہے ،

ضمانت کی پٹیشن ہائی کورٹ میں جمع کرتے وقت متعلقہ فریقین کو نوٹس بھیجا جائے گا ۔فریقین کو بھیجے گئے نوٹس کی رسیدیں بھی پٹیشن کے ساتھ جمع کرائی جائیں گی تاکہ پتہ چل سکے کہ فریقین کو نوٹس کیاگیا ہے ۔

ایف آئی آر میں بھی فریقین کے موبائل فون نمبر لکھنے کی ہدایات جاری کردی گئی،تاکہ فریقین کو اطلاع دی جاسکے ،اسی طرح ہائی کورٹ صرف متعلقہ فریقین کو وکیل کے لئے وقت دے گی جبکہ کیسز کی سماعت سے قبل فریقین کو موبائل ٹیکسٹ مسیج کے ذریعے اطلاع دی جائے گی ۔


سپرنٹنڈنٹ انجینئر اریگیش آبائی قبرستان میں سپرد خاک

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)سپرنٹنڈنٹ انجینئر اریگیش حبیب اللہ خان کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا ۔

ان کی نماز جنازہ میں کمشنر ڈیرہ جاوید خان مروت ،آر پی او سید امتیاز شاہ ،ڈی پی او حافظ واحد محمود ،سروس کمیشن کے چیئر مین فرید اللہ خان ،

ہوم سیکرٹری خیبر پختونخوا اکرام اللہ خان ،وفاقی سیکرٹری سمیع اللہ خان ،ممبر صوبائی اسمبلی فیصل امین خان گنڈہ پور کے علاوہ اعلی سول حکام اور معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔


دستار بندی کی تقریب کا انعقاد

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)حافظ محمد اقبال بن محمد احمد نواز کے حفظ قرآن مکمل ہونے پر ان کی دستار بندی کی تقریب جامع مسجد صدیق اکبر ایلیمنٹری کالج ڈیرہ میں بخیروخوبی انجام پاگئی ۔

اس موقع پر مولانا سید محمود الحسن شاہ کشمیری نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی ۔تقریب کے دورران حافظ محمد حسنین بن محمد بشیر حافظ محمد طہٰبن پیر محمد آصف شاہ ،حافظ محمد ابو بکر بن محمد سعید کی بھی دستاربندی کی گئی ۔

بابرکت تقریب میں حضرت غلام فرید ،حضرت مولانا عصمت اللہ مدرس مدرسہ نے خوش نصیب طلباءاور ان کے والدین کومبارکباد پیش کی ۔


دین اسلام نے ہمیں زندگی گزارنے کا وہ طریقہ عطا فرمایا جو ہمارے لئے سب سے بہتر اور احسن ہے ،پیر صدام حسین زکوڑی ایڈوکیٹ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)دین اسلام نے ہمیں زندگی گزارنے کا وہ طریقہ عطا فرمایا جو ہمارے لئے سب سے بہتر اور احسن ہے ،پیر صدام حسین زکوڑی ایڈوکیٹ ،

انہوں نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کے دوران کہا کہ دین اسلام نے ہمیں زندگی گزارنے کا وہ طریقہ عطافرما ہے جوہمارے لئے سب سے بہتر اور احسن ہے ۔اگر ہم اپنی زندگی کو ان قواعد وضوابط کے مطابق گزار یں گے تو پھر ہماری زندگی پرسکون اور اطمینان والی ہوگی ،

ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اس کو اپنی زندگی کے معمولات میں اپنائیں اور اپنے ہر عمل کو اسلام کے اصولوں کے مطابق اختیار کریں ۔عشق الہی دل کے اندر وہ جذبہ پیدا کرتاہے کہ پھر بندہ رضائے الہی کے علاوہ کسی چیز کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا،


اوور ہیڈ پلوں کی عدم دستیابی کے باعث ٹریفک مسائل روزانہ کا معمول بن گئے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)اوور ہیڈ پلوں کی عدم دستیابی کے باعث ٹریفک مسائل روزانہ کا معمول بن گئے ،درجنوں افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ،سینکڑوں زخمی اور بے شمار افراد معذور ہوکر زندگیاں گزارنے پر مجبور ہیں ،

انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنے کے لئے سرکلرروڈ پر اوور ہیڈ پلوں کی تعمیر اشدضرورت ہے ۔حکومتی ارباب اختیارعوامی مسئلہ پر توجہ دیں ،شہریوں کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق 17 لاکھ سے زائد آبادی پر مشتمل ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ڈیرہ جس پر ملحقہ علاقوں کے عوام کے آمدورفت کا بوجھ ہے ،

شہر میں داخل ہونے کے لئے سرکلر روڈ کا سہارا لیاجاتاہے لیکن سرکلر روڈ پر اوور ہیڈ یا زیر زمین پل نہ ہونے کے باعث ٹریفک حادثات روزانہ کا معمول بنے ہوئے ہیں


رکشوں کے شور اوردھوئیں سے شہریوں کی زندگیاں اجیرن ہوگئیں

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)موٹرسائیکل ،رکشوں کے شور ،دھوئیں سے شہریوں کی زندگیاں اجیرن ہوگئیں ،کم عمر چنگ چی رکشہ ڈرائیور بغیر روٹ پرمٹ اور بغیر لائسنس کے خطرناک طریقے سے رکشہ ڈرائیونگ کرتے ہوئے نظر آتے ہیں

اور حادثات کے باعث انسانی زندگیوں کا ضیاع ہورہا ہے ۔شہر کے اندرونی علاقہ ٹانک اڈہ ،بنوں اڈہ ،مشن موڑ ، پرانی سبزی منڈی ،ہسپتال روڈ ودیگردرجنوں مقامات پر ہمہ وقت سینکڑوں موٹرسائیکلیں ،آٹو رکشہ ،چنگ چی رکشہ کے کھڑے ہونے سے ٹریفک جام رہتی ہے ۔

بازاروں میں خریداری کے لئے آنے والی خواتین کو بھی پریشانی کاسامنا کرنا پڑتاہے ،رکشوں کے شور ودھوئیں سے شہری بہرے پن ،دمے ،ٹی بی کے مرض اور آنکھوں کی بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں ۔


سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کے لئے ہوم ورک شروع

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)نئے مالی سال 2019-20کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کے لئے سول سروس ادارہ جاتی اصلاحات کمیشن نے ہوم ورک شروع کردیاہے

جبکہ دوسری طرف مختلف وزارتوں میں گریڈ 1سے گریڈ 16تک ملازمین اورگریڈ 17سے گریڈ 22تک کے افسران کے بنیادی تنخواہوں میں 100فیصد اضافہ کی تجویز سے بھی وزیر اعظم کو آگاہ کیا گیاہے ،

ذرائع کے مطابق نئے مالی سال کے بجٹ میں ملازمین کے مراعات اور تنخواہوں میں اضافہ کے لئے ہوم ورک شروع کردیاگیاہے نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ میں بھی ممکنہ طور پر اضافہ ہو گا اور صوبائی بجٹ میں بھی ممکنہ طور پر 5سے 20فیصد اضافہ کی تجویز پر غورکیا جا رہاہے


پرائمری سکولز کرایہ کی عمارتوں میں ہونے کے باعث اربوں روپے کے تشویشناک اخراجات

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبے بھرمیں طلبا و طالبات کے 441پرائمری سکولز کی عمارتیں کرایوں پرہیں

صوبائی حکومت کی جانب سے تعلیم کی حالت بہتر بنانے کے دعوے صرف دعوﺅں تک محدود رہ گئے ان سکولوں کے کرایوں کی مد میں سالانہ 5ارب روپے سے زائد کی ادائیگی ہوتی ہے ان سکولوں میں167پرائمری سکول لڑکوں کے اور 274پرائمری سکولز لڑکیوں کے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈیرہ کے مختلف علاقوں میں 52 سکولز ،پشاور میں کرایہ کے پرائمری سکولز11 لڑکوں اور 12سکولز لڑکیوں کے ہیں۔ابیٹ آباد میں مجموعی طور پر 34سکولز ، بنوں میں 4سکولز ، بٹگرام میں 2سکولز ، چارسدہ میں 20سکولز ،چترال میں 3سکولز ،


مضر صحت اور ملاوٹ شدہ دودھ اور دہی کی فروخت ،شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ میں مضر صحت اور ملاوٹ شدہ دودھ اور دہی کی فروخت ،شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ،ڈی جی خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ ،

تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں مضر صحت اور ملاوٹ شدہ دودھ دہی کی فروخت کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا ،دودھ فروش کیمیکل اور کھاد سمیت دیگر ناقص وغیر معیاری اشیاءکا استعمال کرکے مصنوعی دودھ تیار کرتے ہیں پھر آسانی شہرکی مختلف دکانوں ،ہوٹلوں اور گھروں میں فروخت کردیتے ہیں ،

مذکورہ مضر صحت اور ناقص دودھ کے استعمال سے شہریوں کی بڑی تعداد مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہی ہے۔شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران نے ناقص وغیر معیاری مضر صحت دودھ سپلائی کرنے والے گوالوں کو کبھی چیک کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کی

جس کی وجہ سے دودھ فروش اور گوالے دیدہ دلیری کے ساتھ ڈیرہ اور اندرون شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں مضر صحت دودھ فروخت کرکے شہریوں کو بیماریوں میں مبتلا کررہے ہین ،شہریوں نے ڈی جی خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی ،کمشنر ڈیرہ اور ڈپٹی کمشنر ڈیرہ سے مضر صحت دودھ فروخت کرنے والے دکانداروں اور گوالوں کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

About The Author