پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما منظور پشتین پشاور کے علاقے پشتخرہ سے گرفتارکرلیا گیاہے ۔
پولیس ذرائع کا کہناہے کہ منظور پشتین کے 4 ساتھیوں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔
پشاور پولیس کے مطابق پی ٹی ایم رہنما اور اس کے ساتھی ڈی ائی خان پولیس کو کئی مقدمات میں مطلوب ہیں۔گرفتار افراد کو ڈی ائی خان پولیس کے حوالےکیا جا رہا ہے۔
It is my request to PTM workers & supporters to remain calm in response to Manzoor's arrest. We will devise a strategy after consultations. We are up against those who are most troubled by demands for constitutional rights, & we will continue doing that. #ReleaseManzoorPashteen
— Mohsin Dawar (@mjdawar) January 27, 2020
شمالی وزیرستان کے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ تمام پی ٹی ایم کے کارکن پرامن رہیں۔
محسن داوڑ نے لکھا کہ منظور پشتین کی گرفتاری کے حوالے سے لائحہ عمل بنا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ منظور پشتین کو اپنے حقوق کے لئے آواز بلند کرنے اورپر امن احتجاجی تحریک کی سزا دی جارہی ہے ۔
انہوں نے منظور پشتین اور دیگر ساتھیوں کو رہا کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے ۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ