اپریل 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پی ٹی ایم رہنما منظور پشتین کو گرفتار کرلیا گیا

انہوں نے کہا کہ منظور پشتین کو اپنے حقوق کے لئے آواز بلند کرنے اورپر امن احتجاجی تحریک کی سزا دی جارہی ہے ۔

پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما منظور پشتین پشاور کے علاقے پشتخرہ سے گرفتارکرلیا گیاہے ۔

پولیس ذرائع کا کہناہے کہ منظور پشتین کے 4 ساتھیوں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

پشاور پولیس کے مطابق پی ٹی ایم رہنما اور اس کے ساتھی ڈی ائی خان پولیس کو کئی مقدمات میں مطلوب ہیں۔گرفتار افراد کو ڈی ائی خان پولیس کے حوالےکیا جا رہا ہے۔

شمالی وزیرستان کے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ تمام پی ٹی ایم کے کارکن پرامن رہیں۔

محسن داوڑ نے لکھا کہ منظور پشتین کی گرفتاری کے حوالے سے لائحہ عمل بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ منظور پشتین کو اپنے حقوق کے لئے آواز بلند کرنے اورپر امن احتجاجی تحریک کی سزا دی جارہی ہے ۔

انہوں نے منظور پشتین اور دیگر ساتھیوں کو رہا کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے ۔

%d bloggers like this: