نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سرائیکی شوبز کی دوسری زبانوں اور ثقافتوں کے مقابلے میں ریکارڈ کامیابی

اداکاروں میں سحر ملتانی، بخت علی، سخاوت شاہ، جام عمران، عدنان بھٹہ وغیرہ شامل ہیں.گلوگار عباس کارلو بطور گائیگ فنکار فلم میں شامل ہیں.

رحیم یار خان:سینئر فلم ڈائریکٹر ایم صدیق اجن نے کہا ہے کہ حکومتی سرپرستی نہ ہونے کے باوجود سرائیکی ادب اور سرائیکی شوبز نے پاکستان بھر میں دوسری زبانوں اور ثقافتوں کے مقابلے میں ریکارڈ کامیابی حاصل کی ہے.

اس کی وجہ یہ ہے کہ سرائیکی زبان و ثقافت کا بیج خالص، بنیادیں گہری اور طاقت ور ہیں. عوام کے دلوں میں موجود محبت اور ذہنوں میں پرورش پانے والی زبان ثقافت اور محبت کو پروان چڑھنے اور آگے بڑھنے سے نہیں روکا جا سکتا.

ان خیالات کا اظہار انہوں نے فلم ُ ُ توں تاں وفا کریں ہا ٗ ٗ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا. اس فلم کے ڈائریکٹر ملک دلشاد چنڑ جبکہ کیمرہ میں احمد بلوچ ہیں.

اداکاروں میں سحر ملتانی، بخت علی، سخاوت شاہ، جام عمران، عدنان بھٹہ وغیرہ شامل ہیں.گلوگار عباس کارلو بطور گائیگ فنکار فلم میں شامل ہیں.

افتتاحی تقریب کے موقع پر گلوکار عباس کارلو کے ایک گانے کو باقاعدہ سیٹ لگا کر فلمایا گیا ہے.اداکارہ سحرملتانی نے کہا کہ فلم توں تاں وفا کریں ہا میں میرا اپنی اداکاری کے ذریعے لوگوں کو اپنے سحر میں مبتلا کرنے کا ارادہ ہے.

About The Author