پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں نئے منتخب صدر شکیل احمد، جنرل سیکریٹری شفقت بھٹہ سمیت تمام نئے منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی آزادی اظہار رائے کی ہمیشہ حمایت کرتی رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آمریت کے دوران صحافیوں نے جمہوریت کی بحالی کے لئے کی جانے والی جدوجہد میں بھرپور کردر ادا کیا۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہاہے کہ جیل اور تشدد برداشت کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ایک بار پھر وقت کا تقاضا ہے کہ آزادی صحافت پر یقین رکھنے والے متحد ہو جائیں۔
اے وی پڑھو
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو
چُپات – کہاݨی ۔۔۔||وقاص قیصرانی بلوچ
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری