خبیر پختونخوا میں تین وزراء کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیاہے ۔
خیبرپختونخوا کے تین صوبائی وزراء کو ڈی نوٹیفائی بھی کردیا گیاہے۔ عاطف خان شہرام ترکئی اور شکیل خان کو عہدوں سے سبکدوش کیا گیاہے۔
خیال رہے کہ عاطف خان سپورٹس، کلچر اور ٹوورازم ، شہرام خان ترکئی صحت اور شکیل خان خیبر پختونخوا کے وزیر ریونیو تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں وزراء کو وزیراعظم کی جانب سے منظوری لینے کے بعد عہدوں سے سبکدوش کیا گیا ہے ۔ ان وزراء پر الزام ہے کہ انہوں نے کے پی میں پی ٹی آئی حکومت کے خلاف فارورڈ بلاک بنانے کی کوشش کی ہے ۔
ذرائع کا یہ بھی دعوی ہے کہ ان وزراء نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی بھی کوشش کی تاہم انہیں موقع نہیں دیا گیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے اس ضمن میں پیغام دیا کہ کے پی کے معاملات مقامی سطح پر حل کریں ۔
خیال رہے کہ ذرائع سے یہ خبر بھی آئی تھی کہ گزشتہ شام خیبر پختونخوا کے وزیراعلی محمود خان نے وزیراعظم عمران خان سے بنی گالا اسلام آباد میں ملاقات کی تھی اور ان وزرا کی شکایت کی تھی۔
پارٹی ذرائع کا عوی ہے کہ خیبر پختوا میں فارورڈ بلاک بنانے کے الزام میں تین وزراء کو عہدوں سے فارغ کرنے کے بعد فاردوڈ بلاک میں شامل دس سے ذائد اراکین اسمبلی کے خلاف پارٹی ڈسپلن کی کارروائی ہوگی۔
پہلے مرحلے میں ڈسپلن خلاف ورزی کرنے والے اراکین اسمبلی کو نوٹسسز بجھوا کر جواب طلب کیا جائے گا، پغیر اطمینان بخش جواب کی صورت میں مذکورہ اراکین کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کو لکھا جائے گا۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ