مئی 1, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

26جنوری2020:دن بھر پاکستان میں کیا ہوا؟

دن بھر پاکستان کے چاروں صوبوں،سرائیکی وسیب، گلگت بلتستان اور کشمیر کے کونے کونے سے آنے والی خبروں کا مختصر خلاصہ ڈیلی سویل کے قارئین کے لئے

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا،شمالی بلوچستان، وسطی سندھ اوربالائی خیبرپختونخوا میں ہلکی بارش کا امکان،محکمہ موسمیات

کراچی میں موسم سرد، دھند کے باعث حد نگاہ کم،صبح کے وقت درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،آج ذیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جاسکتا ہے

کراچی:نیو کراچی سیکٹر 11cبلال مسجد کے قریب فائرنگ ایک شخص زخمی،زخمی عادل عباسی شہید اسپتال منتقل۔ایدھی ذرائع

کوٹ رادھا کشن/ اندرون شہر مختلف مقامات پروقفے وقفے سے ﮈکیتی کی تین وارداتیں.مسلح ﮈاکوؤں نے پولیس چوکی سے چند گز کے فاصلےپر فرحان نامی نوجوان سےگن پوائنٹ پرگیارہ ہزار روپے لوٹ لیے.

کراچی:پٹیل پاڑہ کچرے کے گودام میں لگنے والی آگ بڑھ گئی،آگ نے پورے گودام کو لپیٹ میں لے لیا،رہائشی آبادی میں گودام بنایا گیا ہے پانچویں بار گودام میں آگ لگی، شہریوں کی دہائی

کراچی:گارڈن من شاہ مزار کے قریب ٹریفک حادثہ ،حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور خواتین سمیت تین زخمی،اسپتال منتقل، ایدھی ذرائع

کراچی : ابوالحسن اصفہانی روڈ پر ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ زخمی،زخمی وسیم کو اسپتال منتقل کر یا گیا۔ایدھی ذرائع

کراچی:گلشن معمار موڑ کے قریب ٹریفک حادثہ،معمر شخص جاں بحق ،کراچی:جاں بحق شخص کی شناخت محمد نذیر کے نام سے ہوئی اسپتال منتقل، ایدھی ذرائع

کراچی میں چار روز بندش کے بعد سی این جی اسٹیشنز کھول دیئے گئے،تمام سی این جی اسٹیشنز صبح 8بجے سے بارہ گھنٹے کے لئے کھولے گئے

لاہور: مٹر پورا مہینہ 100 سے نیچے نہ آسکا، سستے بازاروں میں مٹر 115 روپے کلو میں فروخت،لاہور. ادرک 300 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا، ٹماٹر 73 روپے، لہسن 270 روپے، میتھی 40 روپے، سبز مرچ 140،گاجر 32،بند گوبھی 50، آلو 28،پیاز 44 روپے،شلجم 28، پھول گوبھی 35، لیموں 52 روپے میں فروخت

لاہور: صدر عارف علوی لاہور بینالے کا افتتاح کریں گے،تقریب آج حضوری باغ میں ہو گی،صدر پاکستان آج واپس اسلام آباد چلے جائیں گے

لاہور: وزیراعظم آج 1 روزہ دورے پر لاہور پہنچے،وزیراعظم ناراض گروپ کے اراکین سے ملاقات کریں گے

سکھر:بزنس ایکسپریس کی بوگی روہڑی اسٹیشن کے قریب بیگماجی اسٹیشن پر پٹڑی سے اتر گئی،بوگی اترنے کے باعث اپ اور ڈاؤن ٹریک ریلوے ٹریفک کے لیئے کئی گھنٹے معطل رہا۔

مردان پیرسدو سے لاپتہ ہونے جماعت نہم کے طالبعلم کی لاش قریبی کھیتوں سے برامد۔جنگلی جانوروں کی چیڑپھاڑ سے والدین نے بیٹے کی شناخت کپڑوں سے کی۔

وادی لیپہ :لیپا کا زمینی رابطہ 25 دن کے بعد بحال کر دیا گیا، 25 دن سے وادی لیبا کا زمینی رابطہ آزاد کشمیر کےدارالحکومت مظفر آباد اور اسلام آباد سے کٹا ہوا تھا

کراچی : پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن میرتھن اینڈ ہیلتھ واک کا اہتمام،پی ایم اے ہاؤس گارڈن روڈ سے شروع ہونے والی واک میں اسٹوڈنٹ ، خواتین اوراسپورٹس سے تعلق رکھنے والے افراد نے حصہ لیا۔

کندھ کوٹ: انڈس ہائی وے رانو اسٹاف کے مقام پر ٹرک کا چنگچی رکشہ کو ٹکر، حادثے میں چنگچی رکشہ ڈرائیور جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی.پولیس

خیرپورمیرس:کچے کے علاقے لانڈھیوں تھانے کے قریب پولیس مقابلہ اہلکار زخمی،پولیس پارٹی گمبٹ کے کچے کے علاقے نور محمد جوئی کے مقام پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی

ٹھٹہ :کراچی سے گاڑھو جانے والی پیکپ کوسٹر دھند کے باعث نہر میں الٹ گئی،کراچی کاٹھوڑ سے میت میں جانے والی کوسٹر الٹنے کے باعث 30 افراد زخمی ۔ریسکیو ذرائع

لاہور: ضلعی انتظامیہ لاہور نے 20 پوائنٹس پر آٹے کی فروخت کو یقینی بنانے کے لئے ٹرک کھڑے ہیں، 20 پوائنٹس کے علاوہ ماڈل اور اتوار بازاروں میں بھی آٹے کے ٹرک کھڑے ہیں

لاہور: ضلعی انتظامیہ لاہور نے پرائس کنٹرول کی گزشہ روز کی رپورٹ جاری کردی ،162 مقامات کو چیک کیا گیا، 22 خلاف ورزیاں پائی گئیں،20000 روپے کے جرمانے کئے گئے ہیں، ڈی سی لاہور دانش افضال

اسلام آباد:نوجوانوں کیلئے فراہمی روزگار اور کاروبار کے مواقع پیدا کرنے کا معاملہ،پاکستان پوسٹ نے وزیراعظم کے ویژن کی روشنی میں بہترین اور اعلیٰ معیار کا منصوبہ تیار کرلیا

کراچی:سائٹ ایریا میں بچی کے نالے میں ڈوبنے کا واقعہ ،کراچی : پاک بحریہ اور ایدھی رضاکاروں نے بچی کی تلاش ایک بار پھر شروع کردی ،گزشتہ روز نالے میں ڈوبنے والی بچی تاحال نہ مل سکی

میانوالی۔ موسی خیل واں بھچراں روڈ پر ایل پی جی ٹینکر روڈ سے نیچے گر کر الٹ گیا۔ حادثہ میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ریسکیوذرائع

مری بُروری کے مقام پر کوسٹر اور کار میں تصادم تین افراد شدید زخمی،ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد شدید زخمیوں کو ساملی سنیٹوریم شفٹ کیا جار رہا ہے ریسکیو 112مری

چنیوٹ: مبینہ ذیادتی کے بعد 10 سالہ لڑکا قتل، تھانہ لنگرانہ کے علاقہ چک 200 نصرانہ میں 10 سالہ علی منتظر کو اوباش نوجوان نے مبینہ ذیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا،پولیس

کراچی میں سبزیوں کے ریٹس میں استحکام،پیاز 50 روپے کلو ، آلو 45 روپے ،ٹماٹر 60 سے 80 روپے،مٹر کی قیمت 210 روپے، پالک 120 روپے اور بھنڈی 90 روپےفی  کلو فروخت کی جا رہی ہے،کینو 200 روپے، سیب 150 روپے اور کیلے 80 روپے درجن دستیاب ہیں

اسلام آباد: :تھانہ ترنول کی کارروائی ناجائز اسحلہ اورمنشیات برآمد،تین ملزمان گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 2کلو 400گرام ہیروئن اور پسٹل بمہ روند برآمد

خیبرپختونخوا اسمبلی کا کل ہونے والا اجلاس 7 فروری تک موخر،خیبر پختونخوااسمبلی سیکرٹریٹ نے اعلامیہ جاری کرکے ایم پی ایزکومطلع کردیا،اسمبلی اجلاس اب 7فروری کو صبح 10 بجے منعقد ہوگا

کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ نے سال 2019 میں 6401 مقدمات نمٹائے،سال 2019 میں بلوچستاں ہائی کورٹ میں زیر التوء مقدمات کی تعداد5865تھی،سال 2019 کے دوران 5384 مزید مقدمات دائر ہوۓ، اعلامیہ

پشاور کے اتوار بازار میں سبزیوں کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوگئی ،ٹماٹر جو پچھلے مہینے 120 روپے میں فروخت ہوتا تھا اب 80 روپے فی کلو تک آگیا،پیاز 65 سے 70 روپے میں فروخت ہونے لگا،آلو 70 روپے سے کم ہوکر 50 روپے تک آگیامٹر کی قیمت 140 سے کم ہوکر 120 روپے تک آگئی

مظفرآباد :- 26 جنوری بھارت کا نام نہاد یوم جمہوریہ، ریاست جموں کشمیر میں یوم سیاہ کے طور پر منایا جا رہا ہے۔آزاد جموں کشمیر بھر میں پاسبان حریت جموں کشمیر کی اپیل پر یوم سیاہ منایا جا رہا ہے،

وزیر اعظم عمران خان کا کل کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں,وزیر اعلی سندھ گورنر سندھ کے ہمراہ وزیر اعظم کا ائیرپورٹ پر استقبال کریں گے۔آئی جی سندھ کی تبدیلی کے حوالے سے وزیر اعظم گورنر سندھ، وزیر اعلی سندھ اور آئی جی سندھ سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

لاہور:اتوار کے روز ریلوے شیڈول کی بھی چھٹی، متعدد ٹرینیں لیٹ، شاہ حسین ایکسپریس آدھا گھنٹہ، علامہ اقبال ایکپریس ایک گھنٹہ ،قراقرم ایکسپریس پاک بزنس ایکسپریس بھی دو گھنٹے،کراچی ایکسپریس، تیز گام ایکسپریس بھی ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وائس چیئرمین ایل ڈی اے شیخ محمد عمران کی سربراہی میں ینگ انٹرپینورز(نوجوان بزنس مینوں) کی ملاقات۔پنجاب میں کاروبار کی فضا ء انتہائی سازگار ہے۔عثمان بزدار

پاکپتن:ٹڈی دل کے حملوں سے گندم،سرسوں،چارے کی فص شدید متاثر،کسانوں کومزید نقصان سے بچانے کیلئے ضلعی انتظامیہ متحرک

رینالہ خورد۔۔ کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لیے صدر بازار میں ریلی نکالی گئی ،ریلی میں مذہبی جماعتوں سول سوسائٹی صحافیوں اور کثیر تعداد میں شہریوں نے بھی شرکت کی۔

چمن: بلوچستان کے شمال مشرقی علاقوں میں 2 روز سے جاری بارش اور برفباری کا سسٹم کمزور ہوتا جارہا ہے،بالائی علاقوں میں مطلع ابرآلود، کہیں ہلکی بارش کہیں ہلکی برفباری، موسم مزید سرد

فیروزوالا کالا خطائی گاؤں میں سلنڈر دھماکہ،دھماکہ غباروں میں گیس بھرنے والی ٹینکی پھٹنے سے ہوا،حادثے میں پانچ سالہ بچی جانبحق تین افراد زخمی .ریسکیوذرائع

کراچی:حلیم عادل شیخ کی پریس کانفرنس،چند روز قبل ہاتھی چھوڑ کر دم کے پیچھے لگتے دیکھا ہے
شہباز شریف ترچھی ٹوپی لگا کر قوم کر بت وقوف بنانے میڈیا ہر آگئے،لندن میں بیٹھ کر مفرور برادران کرپشن بڑھ گئی کی باتیں کرنے لگے

قصور:آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد چکن کی قیمتوں میں ساٹھ روپے سے زائد کا اضافہ،گزشتہ ھفتہ چکن کی قیمت 190 سے 200 کے درمیان تھی ،گزشتہ سات دنوں میں چکن کی قیمت میں پچاس سے ساٹھ روپے فی کلو اضافہ،آٹا دال سبزی کے بعد چکن بھی عام آدمی کی پہنچ سے باھر

گوجرہ:چوریوں ڈکیتیوں کی نان سٹاپ وارداتوں کے خلاف انجمن تاجران موبائل ایسوسی ایشن کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کردی،ریلوے پھاٹک بلاک،پولیس کے خلاف احتجاج اور نعرے بازی

لاڑکانہ :پاکستان ہاوس میں چئیرمین پی ایس پی مصطفی کمال کی پریس کانفرنس،میں لاڑکانہ کی عوام۔کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں ،میں انکو کامیابی کی نوید سناتا ہوں۔مصطفی کمال

اسلام آباد:فیصل چوک میں تیز رفتاری دو جانیں لے گئی،اشارہ بند ہونے کے باوجود تیز رفتار کار سامنے سے آنے والی کار سے ٹکرا گئی،حادثے میں دو افراد جانبحق،جانبحق ہونے والے افراد کو پمز ہسپتال منتقل۔

چین میں کورونا وائرس سے متعلق ڈاکٹر ظفر مرزا کا ٹویٹ ،ووہان میں موجود 500 پاکستانی طلبا خیریت سے ہیں، اب تک کسی پاکستانی طالب علم میں کورونا وائرس کی تشخیص نہیں ہوئی، ڈاکٹر ظفر مرزا

لاہور: سابق کپتان ہاکی اولمپئن وقاص شریف کی گاڑی چوری، وقاص شریف کی گاڑی جوہرٹاؤن گھر کے باہر سے چوری ہوئی

سجاول :میرپور بٹھورو کے قریب تیز رفتاری کے باعث کار الٹ گئی،کار میں سوار خواتین بچوں سمیت پانچ افراد زخمی،زخمی ہونے والے افراد کا تعلق بنوں شہر سے ہے

خیبر: تحصیل جمرود علاقہ سردار کلے میں زمین کے تنازعہ پر دو فریقین میں فائرنگ،  فائرنگ سے ایک شخص قتل؛ ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جاریے ہیں، پولیس

گوجرانوالہ ایمن آباد کے علاقے عبا س نگر میں واقع گھر میں آگ لگ گئی،آگ لگنے کے باعث گھر میں موجود دو افراد شدید جھلس گئے،جھلسنے والا پچیس سالہ نوید موقع پر دم توڑ گیا

اوچ شریف :آر پی او بہاولپور فیاض احمد دیو کا تھانہ اوچ شریف میں کھلی کچہری کا انعقاد،سائلین نے شکایات کے انبار لگا دیئے

پشاور:وزیراعظم کے مشیر ارباب شہزاد کا تقریب سے خطاب،پاک طورخم بارڈر کو چوبیس گھنٹے کھلا رکھنے کے فیصلے کو لوگ عجیب سمجھ رہے تھے، بارڈر پر تین ماہ کے دوران 50 ملین ڈالر کے درآمدات میں اضافہ ہوا ہے، ارباب شہزاد کا دعوی

ضلعی انتظامیہ پشاور کا کم وزن روٹی فروخت کرنے والے نانبائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن،پشاور کے مختلف علاقوں سے 59 گرفتار،جیل منتقل۔ترجمان ڈی سی پشاور

لاہور : نواب ٹاون کے علاقے میں شادی کی تقریب میں اسلحہ کا غیر قانونی استعمال، ملزمان نہ صرف پوری رات ہوائی فائرنگ کرتے رہے بلکہ شدید آتش بازی بھی کی

سیہون شریف:آمری کے قریب انڈس ہائی وے پر ٹرالر کی موٹرسائیکل کو ٹکر،حادثے میں موٹرسائیکل سوار 2 افراد جاںبحق، پولیس

چین سے پاکستانی طلبا کو نکالنے کا کوئی ارادہ نہیں، ابھی تک کسی پاکستانی طالب علم کے وائرس سے متاثر ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی، ترجمان دفتر خارجہ

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کرونا وائرس کے بعض مشتبہ کیس سامنے آنے پر سخت تشویش کااظہار،محکمہ صحت اورصوبائی انتظامیہ کو کرونا وائرس سے عوام کو بچانے کیلئے تمام احتیاطی اقدامات کرنے کی ہدایت

اسلام آباد میں عالمی کسٹم ڈے کے موقع پر تقریب،پاکستان بھر سے برآمد ہونے والی منشیات کو آگ لگا کر تلف کیا گیا،چئیرمین ایف بی آر کی نگرانی میں کسٹمز نے شراب کی 3 ہزار بوتلیں اور منشیات کی بھاری مقدار تلف کی

گوجرانوالہ: پنجاب کے خطرناک گینگسٹر لقمان ہلاکو کی پولیس حراست میں ہلاکت کا مقدمہ درج، آلہ قتل کی برآمدگی کیلئے لے جایا جارہا تھا۔پولیس

بھارت کا یوم جمہوریہ ہمیشہ کشمیری عوام کے لیے موت کا پروانہ لاتا ہے،ہر جنوری بھارت کے یوم جمہوریہ پر بہت سے کشمیری بھارتی فوج کی گولیوں کا نشانہ بنتے ہیں، کشمیر میڈیا سروس

وزیر اعظم کا دورہ کراچی، ناراض متحدہ قومی مومنٹ پاکستان نظر انداز،وزیر اعظم کے ایک روزہ دورے کے شیڈول میں ایم کیو ایم سے کوئی ملاقات طے نہیں ہے،وزیر اعظم کی جانب سے ملاقات کا کوئی دعوت نامہ موصول نہیں ہوا،ایم کیو ایم کی تصدیق

پولیو کے دو نئے کیسزسامنے آگئے ، تحصیل لنڈی کوتل میں پولیو وائرس سے دو بچے متاثر، ایک بچے کا تعلق علاقہ سلطان خیل اور دوسرے کا تعلق تورہ ویلہ سے ہے، محکمہ صحت

کوئٹہ میں پاکستان کسٹم ڈے کے حوالے سے کسٹم آفس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ، کسٹم کا عالمی دن ہر سال 26 جنوری کو منایا جاتا ہے، چیف کسٹم کلیکٹر

خیبرپختونخوا کے تین صوبائی وزراء کو ڈی نوٹیفائی کردیا گیا،عاطف خان شہرام ترکئی اور شکیل احمد کو عہدوں سے سبکدوش کیا گیاہے۔ وزراء پر پارٹی میں فارورڈبلاک بنانے کا الزام ہے۔

کراچی سائٹ کے علاقے میں بچی کا نالے میں ڈوبنے کا معاملہ،صبح دوبارہ کا شروع ہونے والا آپریشن بچی کے والد نے رکوادیا،چار سالہ فاطمہ تاحال نہ مل سکی والد نے مایوس ہو کر آپریشن رکوایا،جو اللہ کی رضا ہے مجھے قبول ہے والد فاطمہ

بھارت میں اقلیتوں کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،بھارت کے یوم جمہوریہ پرمودی سرکار نےیوم فتور برپاکررکھا ہے،اس فتور کو جلد ازجلد ختم ہوناچاہیے،معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان

ننکانہ صاحب:چندر کوٹ نہر سےخاتون کی نعش برآمد۔ ریسکیو 1122 عملہ نے ریسکیو آپریشن کے بعد نعش نکالی، خاتون کی عمر 25 سال ہے۔ ریسکیو زرائع

ایف ڈبلیو او کی ٹیموں نے گلگت اسکردو شاہراہ مکمل طور پر بحال کر دی ،حالیہ بارشوں سے گلگت اسکردو شاہراہ مختلف مقامات سے ٹریفک کے لئے بند ہو گئی تھی ،ایف ڈبلیو او نے 60 گھنٹے کی ان تھک محنت سے شاہراہ کو مکمل طور پر بحال کر دیا

ہرنائی: ہرنائی کے علاقہ گوچینہ ڈم کچھ کے پہاڑی علاقے میں ایک ہی قبیلے کے دو گروپوں کے درمیان تصادم فائرنگ سے دو افراد جان بحق لیویز زرائع

لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں گذشتہ رات شادی کی تقریب کے دوران قانون کی دھجیاں اڑائی گئیں ،، ملزمان پوری رات ہوائی فائرنگ کرتے رہے ، آتشبازی بھی کی گئی

رائیونڈ۔۔ آوارہ کتے نے عمر رسیدہ خاتون کو کاٹ لیا لاہور منتقل۔رائیونڈ۔۔ رائیونڈ میں ویکسین کی عدم دستیابی پر لاہور منتقل کیا گیا۔رائیونڈ۔۔ لاہور میں بھی ویکسین نہ ملنے پر خاتون کو واپس گھر لایا جا رہا ہے۔

میرپور آزاد کشمیر ۔26 جنوری بھارت کے یوم جمہوریہ پر احتجاجی ریلی،میرپور آزاد کشمیر ۔ کشمیری قوم ریاست جموں کشمیر میں یوم سیاہ کے طور پر منا رہی ہے

لاہور۔ اسلام آباد یونائیٹیڈ نے لیگر سپنر شاداب خان کو پی ایس ایل 2020 کے لیے کپتان مقرر کردیا، شاداب خان پی ایس ایل 2 میں ایمرجنگ کیٹگری میں منتخب ہوئے تھے، اسلام آباد یونائیٹیڈ کے ساتھ یہ ان کا چوتھا سال ہو گا۔

گوجرانوالہ:پولیس حراست میں ہائی پروفائل ملزم لقمان ہلاکو کی ہلاکت کا معاملہ،واقعہ کی تحقیقات کیلئے ایس ایس پی آپریشن کی سربراہی میں ٹیم تشکیل

مردان : کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف آل پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن کا احتجاجی ریلی و مظاہرہ،ریلی و احتجاج میں لوگوں کی کثیر تعداد میں شرکت

گوجرانوالہ: بھٹی بھنگو میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران حساس ادارے کا اہلکار زخمی،ساجد نوید اہلیہ کے ہمراہ جارہا تھا موٹر سائیکل سوار دو ڈاکوؤں نےروک لیا

پاکستان پرمصنوعی نظام نافذ کیا گیاتھا،یہ نظام چلنے والا نہیں،ڈیڑھ سال میں ہی سب کے سامنے آگیا،عمران خان کوآہستہ آہستہ یہ نظام گرتا ہوا نظرآئےگا،ن لیگی رہنمامحمد زبیر

کوئٹہ : گوادر(بلوچستان) کے ساحلی علاقے سے بھاری مقدار میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام رگوادربوریوں میں چھپائی گئی2,100 کلو گرام چرس برآمد کرلی گئی

صادق آباد؛ولہار اورمنٹھار کے مختلف چکوک میں ٹڈی دل نے پھر ہلہ بول دیا، چک نمبر153,154,132179pاور دیگر علاقوں میں ٹڈی نے تباہی مچادی

خانیوال. شبیر اسٹیڈیم میں درختوں کی کٹائی کا عمل جاری بلند وبالا درختوں کو کاٹ دیا گیا.موسمی تبدیلیوں اور سموگ کے باعث پریشان خانیوال  کے رہائشیوں کو اب شہر میں جاری درختوں کی کٹائی مزید پریشان کر رہی ہے

کراچی:مبینہ ٹاون پولیس نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا،یونیورسٹی روڈ سے 2 مبینہ دہشت گرد گرفتار،گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 2 دستی بم 2 پستول برآمد

سیالکوٹ۔ وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی میڈیا سے گفتگو،پنجاب میں بیماری کی آڑ میں ٹولہ لندن میں سازشوں میں مصروف ہیں انکو منہ کی کھانا پڑی ہے

کوئٹہ : محکمہ صحت حکومت بلوچستان نے کو رونا وائرس کے حوالے سے 12رکنے کمیٹی قائم کردی، کمیٹی وفاقی ، این آئ ایچ اور دیگر متعلقہ محکموں سے رابطہ کرے گی ، نوٹیفیکیشن

ہرنائی: ضلع ہرنائی کو سبی ڈویڏن سے علیحدہ کرنے کا صوبائی حکومت کے زیر غور نہیں ہے , یہ صرف افواہیں ہے ان میں کوئی صداقت نہیں ہے ,حاجی نورمحمد دمڑ

کوٹلی:بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کے سلسلے میں بوائز ماڈل پائلٹ سکول سے لاری اڈہ تک ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی،

کراچی: انصاف ہائوس میں تحریک انصاف کے کارکنان کا اپنی ہی قیادت کے خلاف احتجاج۔ کارکنان کا تعلق کراچی کے تمام اضلاع سے ہے۔

قبو سعید خان میں دو قبیلوں کے درمیان تصادم 3 افراد زخمی ،دونوں قبیلوں کے درمیان معمولی تنازعے پر جھگڑا ہوا

وزیراعظم عمران خان سے پنجاب سے منتخب پاکستان تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کے ارکان سے ملاقات۔آپ لوگوں سے آج ملاقات کا مقصد آپ کے متعلقہ حلقوں میں عوام الناس کو درپیش مسائل اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے حوالے سے مشکلات کا ادراک اور ان کے فوری حل کے لے ہدایات جاری کرنا ہے: وزیر اعظم

گھوٹکی:گزشتہ شب غیرت کے نام پر قتل ھونے والے نوجوان کی نعش برآمد کرلی گئی،مقتولہ مسمات اختیاراں کی نعش کی تلاش جاری ہے،پولیس

قلات:سرخین میں گولی چلنے سے نوجوان جاں بحق ہو گیا ،بائیس سالہ محمد حنیف بندوق سے کھیل رہا تھا کہ اچانک گولی اس کے سر میں لگی ،نعش کو ڈی ایچ کیو پہنچا دیا گیا ہے

رینالہ خورد:نیشیل ہائی وے پر ٹرالر کی موٹر سائیکل سوار کو ٹکر ،موٹر سائیکل سوار شدید زخمی اسپتال منتقل کر دیا گیا

کنڈیارو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قومی شاہراہ پر ایرانی تیل سے بھرا ٹینکر پکڑ لیا،سکھر سے کراچی جانے والے آئل ٹینکر میں پچاس ہزار لیٹر ایرانی تیل موجود ہے، پکڑے گئے آئل ٹینکر کا ڈرائیور بھاگنے میں کامیاب رہا،پولیس

پشاور: نوشہرہ کی حوض نورجنسی زیادتی کے بعد قتل، خیبر پختونخوا اسمبلی کے سامنے احتجاج،احتجاج میں خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع سے لوگوں کی شرکت

اسلام آباد: امریکن ایمبیسی کی گاڑی سے ٹکر،ایک خاتون جاں بحق، ایک شخص شدید زخمی، : فیصل چوک میں تیزرفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا،اشارہ بند ہونے کے باوجود تیزرفتارکارسامنے سے آنے والی کار سے ٹکرا گئی ۔امریکی سفارتخانے کی گاڑی کا ڈرائیور پاکستانی تھا۔

خیرپور:وزیراعلی سندھ معاون خصوصی نواب خان وسان سے والدہ کی تعزیت کے بعد ڈپٹی چیئرمیں سلیم مانڈوی والا کی میڈیا سے گفتگوآٹے کا بحران سامنے آنے کے بعد حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے،سلیم مانڈوی والا

لاہور:کسٹمز ڈے کے عالمی دن کے موقع پر واہگہ باڈر پر خصوصی تقریب کا اہتمام ،گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور ،چیف کلیکٹر انفورسمنٹ سنٹرل زیبا حئی سمیت کسٹمز کے اعلی افسران نے شریک ہوئے

لاہور:حکمرانوں کی آپس کی لڑائیاں عوام کے لیے نہیں ذاتی مفادات کے لیے ہیں۔ حکومت کا حکومت سے دنگل بغیر ٹکٹ کے پوری دنیا دیکھ رہی ہے ۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق

منچن آباد : دریائے ستلج ہیڈ سلیمانکی میں زھریلا پانی آنے سے ھزاروں مچھلیاں مر گئیں ، زھریلا پانی لاھور کی فیکڑیوں اور انڈیا سے بھی آ سکتا ھے،علاقہ مکین

کوٹ رادھا کشن محلہ جج والا میں تاجر محمد راوف کے گھر میں لاکھوں مالیت کی چوری واردات، چور گھر والوں کی غیر موجودگی میں پونے دولاکھ کیش,چار لاکھ کے پرائز بانڈ ،اور نو تولے زیورات لوٹ کر فرار

%d bloggers like this: