ضامن حسین بکھر تحصیل رپورٹر ر روجھان
روجھان
ہمارے زرائع نے بتایا ہے کہ انڈس ہائی نزد گل محمد بنگیانی موڑ کے قریب سردار حمزہ مزاری کی گاڑی سامنے سے آتی ہوئی تیز رفتار گاڑی کو بچاتے ہوئے گاڑی الٹ گی
سردار حمزہ خان کا ڈرائیور گاڑی میں سوار تھا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا زرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ حمزہ مزاری گاڑی میں سوار نہیں تھے۔
روجھان
رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود مزاری آج رحیم یار خان اور روجھان کے درمیان بننے والی اسٹیل پل کا افتتاح بوقت سہ پہر 3:00 بجے اپنے دست سے کریں گے
یہ بات بابر سعید خان نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ (میری بنگلہ) سے قافلہ 2:00 بجے دوپہر روانہ ہو گا،
روجھان
واپڈا عملہ صدر بازار روجھان بے ترتیب نصب میٹرز کو واپڈا کے فریم کھمبے پر لگا کر گھریلو ،
کمرشل میٹرز کو ترتیب کے ساتھ نصب کررہے ہیں جس کی وجہ سے روجھان سٹی میں بجلی بند ھے ۔
روجھان
رحیم یار خان کے درمیان اسٹیل پل کا افتتاح کر دیاگیا
ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب میر دوست محمد خان مزاری کی کاوشوں سے روجھان،رحیم یار خان کے درمیان دریاے سندھ پر عارضی اسٹیل پل کا افتتاح کر دیا گیا۔
ایم این این اے سردار ریاض محمود مزاری نے اسٹیل پل کا افتتاح کر دیا اس موقع پر سردار شیر محمد مزاری،
سردار رفیق اظم مزاری،سردار اطہر علی خان مزاری،سردار عطا اللہ خان مزاری سمیت بڑی تعداد میں معززین علاقہ،معتبرین شہر روجھان،سابق کونسلزز اور پارٹی ورکرز قافلے کی صورت میں شریک ہوے۔
اہل علاقہ دونوں اطراف کے لوگوں کی سہولت کےلیے عارضی پل کا راستہ عربی روڈ میراں پور جھندی کے قریب سے ہوتا ہوا دریاے
سندھ کی دوسری سائیڈ اقبال آباد سے ہوتا ہوا سیدھا رحیم یار خان تک جاے گا۔لاہور ملتان اور کراچی سفر کرنے والے مسافر موٹر وے اقبال آباد انٹر چینج سے بھی مستفید ہو سکیں گے۔
جبکہ 150 کلو میڑ کا فاصلہ سمٹ کر صرف 70 کلو میٹر تک راہ جاے گا۔اہل علاقہ کا عاضی اسٹیل پل کی تعمیر پنجاب حکومت سے فنڈز کی فراہمی کےلیے بھر پور کوششں کرنے پر ایم این اے سردار ریاض محمود خان مزاری
اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب میر دوست محمد خان مزاری کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
ملک خلیل الرحمٰن واسنی حاجی پورشریف
حاجی پورشریف
محکمہ صحت راجن پور آوارہ کتوں کی تلفی میں ناکام
ضلع راجن پور اور اسکے درجنوں شہروں،سینکڑوں قصبوں اور دیہاتوں میں آوارہ کتوں کی بہتات ہے جس پر تاحال کوئی ایکشن نہیں لیاگیا
جبکہ گزشتہ دنوں مرغائی کے علاقے میں تین معصوم بچے خونخوار آوارہ کتے کا شکار ہوئے جنہیں تشویش ناک حالت میں ڈی ایچ کیو راجن پور لایا گیا جس پر ڈپٹی کمشنر راجن پور نے نوٹس لیتے ہوئے آوارہ کتوں کی تلفی بارے فوری کاروائی کے احکامات جاری بھی کیئے
مگر آج ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راجن پور کے گائنی وارڈ میں آوارہ کتا گھومتا ہوا پایا گیا جو کہ محکمہ صحت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے
حالانکہ چند ایام قبل سیکریٹری ہیلتھ یہاں پر سرپرائز وزٹ بھی کر چکے ہیں،اور ضلع بھر کے اکثر ہسپتالوں میں کتے کے کاٹے کی ویکسین کی عدم دستیابی کی بھی شکایات تھیں
اس حوالے سے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کھرل اور سی ای او ہیلتھ راجن پور اور میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ ہسپتال راجن پور سے اصلاح و احوال اور ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
حاجی پورشریف
ڈی جی ،داجل اور قادرہ کینالز کی بندش فصلوں اور پینے کے پانی کی شدید مشکلات
گندم کی فصل متاثر ہونیکا خطرہ
تونسہ بیراج سے نکلنے والی سیکنڑوں کلو میٹر پر مشتمل ڈی جی کینال عرصہ کئی دنوں سے بند ہے جس کے سبب اس کی دو بڑی کینالز داجل کینال اورقادرہ کینال اور اسکی درجنوں لنک کینالز کے آبنوش کسانوں،
کاشتکاروں کو فصلات کی سیرابی اور پینے کے پانی کی فراہمی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ گندم کی ہزاروں ایکڑ فصل کو اسوقت پانی کی سخت ضرورت ہے
اور غریب کسان کاشتکار پہلے سے ہی بدحالی کا شکار ہیں اب پینے کے پانی اور فصلات کی سیرابی میں شدید پریشانی سے دوچار ہیں
کیونکہ اکثر زیر زمین پانی کڑوا اور فصلات کے لیئے بھی نقصان دہ ہے دوسرا ڈیزل کے ریٹس بھی قوت برداشت سے باہر ہیں مزید خطرات یہ بھی ہیں کہ
محمکہ انہار کی ناقص پلاننگ اور حکمت عملی کے سبب بھل صفائی کے نام پر بھی مزید کچھ عرصہ پانی بند رہے اس سلسلے میں کسان راہنمائوں،کسانوں،کاشتکاروں،غلام حیدر ہانبھی،جام عبدالرشید بڑرہ،ملک مرید حسین منہاس،ملک اللّٰہ دتہ واسنی،ڈاکٹر احمد نواز خان ،ملک غلام یاسین ہمشیرہ،صاحبزادہ میاں یوسف فرید،
صاحبزادہ میاں لطف فرید، محمد امین بٹ،چوہدری عین الحق،چوہدری محمد امین،جام محمد نسیم بڑرہ،میاں محمد شفیع،ملک عبدالرشید واسنی ودیگرمتاثرین ڈی جی ،
داجل و قادرہ کینالز نے وزیر اعلی،چیف سیکریٹری،منسٹر ایریگیشن،سیکریٹری ایریگیشن پنجاب,کمشنر ڈی جی خان ، ڈپٹی کمشنر راجن پور،چیف انجینئر انہار،ایکسیئن انہار اور متعلقہ ایس ڈی اوز انہارسے اصلاح و احوال اور فوری طور پر ان کینالز میں پانی کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔
حاجی پورشریف
ٹڈی دل کے مکمل خاتمے اور انخلاء تک ضلع بھر میں آپریشن جاری رکھیں گے” ذوالفقار علی کھرل”
ضلع بھر میں ٹڈی دل کے خاتمے کے لیئے بھر پور کاروائیاں جاری ہیں
اور ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کھرل, اسسٹنٹ کمشنر جامپور سیف الرحمن بلوانی،ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ توسیع زراعت اقرارحسین کی زیرنگرانی محکمہ زراعت اور متعلقہ حکام و اداروں کی کاروائیاں جاری ہیں
اور متاثرہ علاقوں میں سپرے بھی کیئے جارہے ہیں اس سلسلے میں کسانوں ، کاشتکاروں اور مویشی پال حضرات سے مکمل تعاون کی اپیل کی گئی ہے
تاکہ ٹڈی دل کا لشکر کہیں پر نظر آئے تو متعلقہ حکام کو فوری اطلاع دی جائے تاکہ موثر کنٹرول ہوسکے اور جہاں سپرے کیا جارہا ہے
وہاں کا گھاس ، چارہ وغیرہ جانوروں کو نہ کھلایا جائے اور وہاں کے کھڑے پانی سے جانوروں کو پانی بھی نہ پلایا جائے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون