نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع بہاولنگر کی خبریں

ضلع بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاولنگر

(صاحبزادہ وحید کھرل )

ڈی ایچ کیو ہسپتال بہاولنگر میں لاکھوں روپے کی ایل سی ڈیز کی چوری میں ہسپتال میں صفائ کرنے والی کمپنی کا ملازم ہی چور نکلا

منیب نامی ملازم نے ساتھی کے ساتھ مل کر ہسپتال کے ایمر جنسی وارڈ سے لاکھوں روپے مالیت کی ایل سی ڈیز چوری کر لیں

ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال بہاولنگر انعام اللہ جمالی کا فوری ایکشن پولیس تھانہ سٹی اے ڈویژن کو اندراج مقدمہ کے لیئے لیٹر لکھ دیا

گزشتہ چند دنوں سے ہسپتال میں متعدد اشیا کی چوری ہو چکی ہے جن کی مالیت کروڑوں روپے میں ہے تفتیش میں حیرت انگیز انکشافات سامنے آنے کی توقع کی جارہی ہے

جبکہ ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ہسپتال میں چوری کی وارداتوں میں ہسپتال کے چند ملازمین کا بھی ہاتھ ہے

چور کو بچانے کے لیئے مافیا متحرک ہو چکا ہے اور اندرون خانہ چٹی دلال افراد سے میڈیا سے بات کو دبانے اور پولیس میں معاملات طے کرنے کی باتیں بھی سامنے آ رہی ہیں

اگر اس ملازم چور سے شفاف تفتیش کی جائے تو بہت سے حیرت انگیز انکشافات سامنے آنے کی توقع ہے۔


بہاولنگر

عرصہ 2ماہ سے بہاولنگر شہر کی اندرون اور ملحقہ آبادیاں جنمیں گئوشالہ, مدنی کالونی, گلبرگ کالونی, مہاجرکالونی, سادات کالو نی,نزیر کالونی, اسلام نگر, ضلع کونسل کالونی, نظام پورہ غربی,بلخصوص فاروق آباد کی گلی

22فٹ روڈ کا عبداللہ چوک جاوید ہاتھی والی گلی جو 2ماہ سے زائد عرصہ انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث گندے پانی کاجوھڑ بن چکی اس آبادی کے مکین جومساجد میں نماز ادا کرنی کیلئے اس گندے ناپاک پانی سے گذر کر مذھبی فرائض کی ادائیگی کرتے ہیں,

ان آبادیوں میں اکثر جنازے لیکر جانیکے لیئے بھی اسی طرح کی دشواری سے دوچار ہونا پڑتا, گندے پانی کے کھڑے ہونیکی وجہ سے واٹر سپلائ کے پائیپوں میں گندہ پانی مِکس ہوکر انسانوں میں مہلک امراض پھیلانیکاموجب بن رہا

متاثرہ علاقہ مکینوں نے متعدد بار بلدیہ ودیگر اداروں کو شکایات بھی درج کروائ ہیں مگر انتظامیہ کے کانون پر جوں تک ہی نہیں رینگتی

ضلعی, ومقامی سرکاری مشینری عوامی مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے جس سے لوگوں کا موجودہ حکومت سے اعتماد ہی اُٹھ چکا ہے

لوگ عمران خان اور مقامی انتظامیہ کو بدعائیں دیتے ہیں, متاثرین نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ شہر ودیگر آبادیوں سے گندگی اورسیوریج کاگندہ پانی نکالا جائے…..

About The Author