دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

شجاع آباد میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے 65 سالہ تاجر شدید زخمی

زخمی کو نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا گیا، تھانہ راجہ رام پولیس نے قانونی کاروائی شروع کردی

شجاع آباد میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے 65 سالہ تاجر شدید زخمی ہوگیا، زخمی کو نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا گیا، تھانہ راجہ رام پولیس نے قانونی کاروائی شروع کردی

شجاع آباد کے نواحی علاقے راجہ رام میں مسلح ڈاکوؤں نے راؤ علی بہادر کی دکان پر ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے 65سالہ راؤ علی بہادر کی ٹانگوں میں گولیاں لگیں

جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ ریسکیو 1122 نے زخمی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شجاع آباد منتقل کردیا

جہاں پر ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمی کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا۔ تھانہ راجہ رام پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔

ایس ایچ او تھانہ راجہ رام تنویر بُھٹہ کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور چھاپے مارے جارہے ہیں۔

About The Author